Friday, 10 January 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Qamar Naqeeb Khan
  4. Imran Khan Mujrim Hai

Imran Khan Mujrim Hai

عمران خان مجرم ہے

عمران خان کو 2013 میں خیبر پختون خواہ حکومت دی گئی۔ وہ چاہتا تو پانچ سال میں بہتر کام کرکے اپنی کارکردگی ثابت کر سکتا تھا۔ پختون خواہ حکومت ملتے ہی عمران خان نے اعلان کیا کہ ہم اپنا احتساب کمیشن بنائیں گے۔ ایک سابق جسٹس اور اپنی پارٹی کے سینئر رہنما کو کمیشن کا چئیرمین بنا دیا۔ وہ چئیرمین ایماندار نکلا اور اپنی ہی پارٹی کے دو ایم این اے کرپشن میں پکڑ لیے۔ پارٹی انتخابات میں دھاندلی بھی پکڑ لی۔ خان صاحب نے احتساب کمیشن ختم کر دیا اور جسٹس کو پارٹی سے نکال دیا۔

عمران خان نے آتے ہی رونا دھونا شروع کر دیا کہ خزانہ خالی ہے، وہ کام بھی نہیں کیے جن پر پیسہ نہیں لگتا۔ نئے ہسپتال سڑکیں سکول کالج نہ بناؤ لیکن جو پہلے سے موجود ہیں انہیں تو ٹھیک سے چلا لو۔ پولیس، کچہری، عدالت ٹھیک کرنے پر کونسا پیسہ لگتا ہے۔ سرخ لائٹ پر رکنا ہے سبز لائٹ پر چلنا ہے، جگہ جگہ کچرا نہیں پھینکنا، پبلک مقامات پر پیشاب نہیں کرنا۔ عوامی شعور اور تربیت میں کتنا پیسہ لگتا ہے؟

عمران خان کو حکومت ملی پرویز خٹک کو خیبر پختون خواہ کا وزیر اعلیٰ بنا دیا، عثمان بزدار جیسے نکمے نکھٹو نااہل اور کام چور آدمی کو سب سے بڑے صوبے کا وزیر اعلیٰ بنا دیا۔ ہماری دوست مومنہ وحید ساڑھے تین سال وزیر اعلیٰ انسپیکشن ٹیم کی سربراہ رہیں۔ ان تین سال میں اس ٹیم نے ٹکے کا کام نہیں کیا، انہیں اختیارات ہی نہیں مل سکے۔ کہتا تھا عثمان بزدار وسیم اکرم پلس ہے اور پرویز خٹک انضمام الحق پلس ہے۔ ملک اور قوم کی خدمت لل کرنی تھی جب پارٹی پر مشکل آیا تو سب سے پہلے بھاگنے والوں میں یہ لوگ شامل تھے۔

ستر اور اسی کی دہائی میں پیدا ہونے والے مجھ جیسے لوگ دو پارٹی الیکشن سے تنگ آ چکے تھے۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نے مونوپلی بنائی ہوئی تھی اور ہم کسی تیسری پارٹی کے منتظر تھے۔ عمران خان پر اعتبار اعتماد کرکے اسے تیسری پارٹی بنایا گیا۔ پاکستان ٹھیک کرنے کی یہ آخری امید تھی۔ عمران خان کی نااہلی نے وہ آخری امید بھی توڑ دی۔

ہم نے سوچا تھا آکسفورڈ یونیورسٹی سے پڑھا ہوا بندہ ہے اچھا مینیجر ثابت ہوگا، یہ صاحب پنکی پیرنی کی ٹانگوں کے درمیان پھنس کر رہ گئے۔ ایچیسن کالج اور آکسفورڈ یونیورسٹی کا گریجویٹ پاکپتن شریف کے بہشتی دروازے پر سجدے کرنے لگ پڑا۔ زرداری اور نواز شریف بھی یہی اسلامی ٹچ اور مذہبی ڈرامے بازی کرتے تھے عمران خان نے بھی ننگے پاؤں مدینے میں واک شروع کر دی۔ اپنی کارکردگی دکھانے کی بجائے مداری اور نوٹنکی دکھانی شروع کر دی۔

2013 سے 2025 ہونے جا رہا ہے، خیبر پختون خواہ حکومت پی ٹی آئی کے پاس ہے اور کارکردگی صفر ہے۔ ان کی کارکردگی صرف اتنی ہے کہ کس طرح فوج کو خوش کیا جائے۔ آپ آج عمران خان کو جیل سے نکال کر وزیر اعظم بنا دیں۔ عمران خان دوبارہ ایک پیج پر آ جائے گا، جرنیلوں کے صرف اٹھائے گا نہیں چوس چاٹ کر چمکائے گا۔

Check Also

Bulbul To Chehke Hai

By Abu Nasr