Friday, 05 December 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Qamar Naqeeb Khan
  4. Baphomet

Baphomet

بیفومیٹ

بیفومیٹ (Baphomet) دراصل محمد کو بگاڑ کر بنایا گیا لفظ ہے۔ ہز ہائنیس حضرت ابلیس کی بکری کا نام بیفومیٹ ہے۔

بیفومیٹ ایک بکری نما مخلوق، جس کا چہرہ درندگی، سینہ مادریت اور جسم دہرے معنی کا حامل ہے۔ اسے دیکھنے والے نے اگر صرف فن سمجھا تو دھوکہ کھایا اور اگر محض دیومالا سمجھا تو بھی غلطی کی۔ یہ محض ایک تصویر نہیں، یہ مکمل نظریہ ہے۔ ایک فلسفہ جس کے پیچھے وہ قوتیں کھڑی ہیں جو مذہب کو علامتوں میں قید کرکے ہم جیسے گمراہوں کے لیے راستہ ہموار کرتی ہیں۔

یہ 1307ء کا یورپ ہے، جب نائٹس ٹیمپلر، طاقت کے اُس مقام پر کھڑی تھی جہاں کلیسا کو خطرہ محسوس ہونے لگا۔ انہی دنوں ٹیمپلرز پر ایک چونکا دینے والا الزام عائد ہوا: کہ وہ ایک دیوتا نما بت "بیفومیٹ" کی پوجا کرتے ہیں، جو بکری کا سر رکھتا ہے اور خفیہ طاقتوں سے جڑا ہوا ہے۔ کل تک کلیسا خطرے میں تھا آج مسجد خطرے میں ہے۔ بیفومے چرچ کو کھا گیا۔ مسجد و مدرسے بھی کھا جائے گا، منبر و محراب بھی کھا جائے گا۔

اُنیسویں صدی میں فرانس کے ایک جادوئی علوم کے ماہر ایلِفاس لیوی نے بوفومیٹ کو وہ شکل دی جو آج دنیا کے لیے ایک "شیطانی نشان" بن چکی ہے۔ بکری کا چہرہ، سینگوں کے بیچ میں جلتی مشعل، نسوانی چھاتیاں، ایک ہاتھ آسمان کی طرف، دوسرا زمین کی طرف اور نیچے دو سانپوں سے لپٹا ایک عصا۔ لیوی کا کہنا تھا کہ یہ تصویر "تضادات کے اتحاد" کی علامت ہے۔ یعنی خیر اور شر، مذکر اور مؤنث، جسم اور روح سب ایک دوسرے میں مدغم ہو سکتے ہیں۔

یہ وہ فلسفہ تھا جو صرف گمراہی کو ذہانت کے نقاب میں چھپا کر پیش کرتا ہے۔ ایلِفاس لیوی کی یہ "فنکاری" دراصل ایک نظریاتی زہر تھی جو بعد میں مغرب کے کئی "سیکرٹ آرڈرز" (خفیہ تنظیموں) کے دماغوں میں سرایت کر گئی۔ آپ نے ابن عربی کو پڑھا ہے؟ ہیگل کی لاجک اور ڈائیلکٹکس پڑھے ہیں؟ شوپنہاور اور سپینوزا کو پڑھا ہے؟ آپ جدید خدائی تصور کو نہیں سمجھ سکتے۔

دنیا بیفومے کو بھول چکی تھی، 1966ء میں انٹون لاوی نے "Church of Satan" کے نام سے ایک تنظیم بنائی، جو کھلے عام شیطان کو نہ صرف تسلیم بلکہ "معبود" کے طور پر مانتی ہے۔ اسی تنظیم نے بیفومے کو اپنے سرکاری نشان کے طور پر اپنایا۔ ایک الٹی پنٹاگرام کے اندر قید بکری کا سر، جس کی آنکھیں سیدھا دیکھنے والے کو ہپناٹائز کرتی ہیں "The Satanic Temple" نے بوفومیٹ کا 7 فٹ اونچا مجسمہ عوامی جگہوں پر نصب کرکے یہ پیغام دیا گیا کہ "علم، عقل اور آزادی" شیطان کی طرف سے آتی ہے۔

شیطانی ٹیمپل میں گزرا وقت بہت قیمتی ہے، آپ لوگوں نے Revivals نہیں دیکھی ہوگی۔ الومیناتی کس طرح خاموشی سے دنیا کو اپنے اشاروں پر چلاتی ہے آپ لوگ سوچ بھی نہیں سکتے۔ آپ ہمارے ہر کام کو اللہ کی مرضی سمجھ کر صبر شکر سے زندگی گزاریں۔ میں آپ لوگوں کو کھل کر بتاتا ہوں لیکن مجھے اچھی طرح سے معلوم ہے کہ آپ کو سمجھ پھر بھی نہیں آنی۔۔

Check Also

Naye Meesaq Ki Zaroorat Hai

By Syed Mehdi Bukhari