1.  Home/
  2. Blog/
  3. Nasir Abbas Shamim/
  4. Saba Shigri Aik Mumtaz Danishwar

Saba Shigri Aik Mumtaz Danishwar

صباشگری ایک ممتاز دانشور

صبا نے جب سے سنگھائی ہے مجھ کو بوتیری

چمن چمن لیے پھرتی ہے جستجو تیری

بلتستان جو اگرچہ مادی ترقی کے لحاظ سے ایک پسماندہ سرزمین ہے تاریخ کے مختلف ادوار میں بلتستان کی سرزمین نے گہرے ثقافتی نقوش ثبت کیے ہیں اور آج بھی اس کی تقافت تہذیب اور ادب کے اعلی انسانی اقدار کی آئینہ دار ہے۔ ادب وشاعری کے جملہ اصناف نہ صرف موجودہیں بلکہ وقت کے ساتھ اس میں نکھار بھی آرہاہے بلتستان کا ادبی سرمایہ خواہ پرانا ہو خواہ نیا وسعت دینے کے لیے اہم باشعور شخصیتوں کی ضرورت ہے۔ کیونکہ اچھاادب اچھے معاشرے کوتخلیق کرتاہے۔

ان اہم شخصیات میں جناب راجہ محمد علی شاہ صبا شگری بھی بلتستان کے اس ادبی اور ثقافتی مزاج کو سمجھنے والوں میں نمایاں حیثیت حاصل تھا بلتستان علم وادب کو پروان چرھا کر یہاں کے دلکش دلفريب اور قدرتی مناظروں اور پرامن معاشروں میں اس دور کے ہنگامہ خیزوں سے دور رکھنے کی ضرورت ہے۔ باہر کے بے ہنگام ثقافت کو پھیلانے سے بچانا انتہائی اہم سمجھتے ہیں۔

محترم جناب راجہ محمدعلی شاہ صبا شگری ایک ممتاز دانشور تھے موصوف میں ذوق شاعری موجود تھا ان کی یہ شاعری اور زبان آوری ورثہ میں ملی تھی کلام میں خوبی دل آویزی دینی کیفیت کی عکاسی اور شرینی پائی جاتی ہے اگرچہ ابتدائی شاعری غزل سے شروع کی ہے بعد کے مرحلہ وار حمد، نعت، قصائد، آئمہ اطہار میں طبع آزمائی شروع کی۔

موصوف کے کلام میں ایک محب اہل بیت ہونے کی حیثیت سے اپنے احساسات کی ترجمانی موثر انداز میں موجود ہے راجہ صباشگری کی شاعری اور ان کی شخصیت کے بارے میں لکھنا میرے ہم جیسے نااہل کی بس کی بات نہیں ہے، لیکن میں اپنے دوست گرامی قدر چیف ایڈیٹر موج ادب گلگت بلتستان جناب راجہ محمد اقبال کے حکم کی تکمیل کرتے ہوئے ان کی شاعری اور شخصیت پر مختصر چندے الفاظ لکھنے کی جسارت کی ہے امید ہے قارئین کو بندہ ناچیز کی یہ تحریر ضرور پسند آئے گی۔۔

Check Also

Sahafi Hona Itna Asaan Bhi Nahi

By Wusat Ullah Khan