1.  Home/
  2. Blog/
  3. Nasir Abbas Shamim/
  4. Bijli Mansubon Par Hakumati Iqdamat

Bijli Mansubon Par Hakumati Iqdamat

بجلی منصوبوں پر حکومتی اقدامات

یوں تو بجلی ہماری ضرویات میں سے ایک اہم ضرورت ہے آج کے دور میں معاشرتی، کاروباری، ملکی ترقی کی بنیاد صرف بجلی ہے۔ عام آدمی سے لیکر فیکٹریاں، کارخانے، دکانیں ہوں یا کوئی بھی شعبہ بجلی کا ہی مرہون منت ہے۔ گھر میں کھانا بنانے سے لیکر کپڑے کی استری تک کیلئے بجلی کا استعمال بڑھ چکا ہے۔ آج کا جدید دور سوشل میڈیا کا دور ہے جس کیلئے موبائل وغیرہ چارج کرنے میں بجلی کی مدد لینا پڑتی ہے، بچوں کی پڑھائی بھی بجلی نہ ہونے کی وجہ سے متاثر ہوتی ہے اسی لئے بجلی ایک نعمت سے کم نہیں۔

قارئین کرام، آج میرے مضمون کا عنوان بھی بجلی کے حوالے سے ہی ہے یوں تو حکومت پاکستان گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ بجلی گھر تعمیر کر رہی ہے اور اس وقت پورے گلگت بلتستان کے ہر نالہ جات جہاں پر پانی زیادہ ہے وہاں پاور پروجیکٹ بنائے جا رہے ہیں اس حوالے سے بلتستان کے خوبصورت علاقے سرمیک میں دو میگاواٹ بجلی گھر کے منصبوبے کی تعمیراتی کام آخری مرحلے میں ہے۔

انشاءاللہ اس سال کے دسمبر کے آخر تک بجلی گھر مکمل ہو کر علاقے سے بجلی کے بحران پر کافی حد تک قابو پانے میں مدد ملے گی اس کے علاوہ مہدی آباد کے مقام پر تین میگاواٹ بجلی گھر کے منصوبے کا باقاعدہ ٹینڈر ہو چکا ہے جس پر جلد کام شروع کر کے جلد بجلی کی قلت کو دور کرینگے۔ اسی طرح ہماری سابقہ حکومت اور موجودہ حکومت نے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں جہاں جتنا ہو سکے زیادہ سے زیادہ بجلی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ادھر بلتستان کے صدر مقام اسکردو اور جی بی کے شہر اقتدار گلگت میں بھی بجلی کی صورت حال گھمبیر ہے۔ اس کیلئے بھی گلگت بلتستان کے محکمہ واٹر اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ اور حکومت بجلی کا نظام درست کرنے کیلئے مختلف منصبوبے ہنگامی بنیادوں پر منظور کر چکی ہے۔ بجلی منصوبے زیادہ رکھنے پر محکمہ واٹر اینڈ پاور اور موجودہ حکومت داد اور خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

ابھی موجودہ حالات میں سکردو میں بجلی کا نظام سردیوں میں نالوں میں پانی کم ہونے کی وجہ سے بجلی شہروں کو کم مل رہی ہے اس پر بھی متعلقہ محکمہ مزید کام کر رہا ہے۔ بلتستان کے خوبصوت علاقہ ضلع کھرمنگ میں اس وقت باقی علاقوں کے نسبت بجلی کا نظام بہتر ہے اور یہاں پر بجلی گھر بروقت بنانے کی وجہ سے کافی بہتر ہے۔ یہاں ضلع کھرمنگ میں اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ایک منٹ کیلئے بھی بجلی جاتی نہیں۔

اس حوالے سے ضلع کھرمنگ باقی ضلعوں کے نسبت خوش قسمت ضلع تصور کیا جاتا ہے۔ یہاں بجلی کے بہتر نظام پر محکمہ واٹر اینڈ پاور کھرمنگ کے تمام ملازمین کی کوششیں اور محنت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور یہاں کی عوام محکمہ برقیات اور حکام بالا سے لے کر چھوٹے سٹاف پر بہت خوش ہیں یہاں کے نالوں میں پانی کی کوئی کمی نہیں۔ یہاں پانی سال بھر بہتا رہتا ہے۔

موجودہ حکومت کو یہاں پر زیادہ سے زیادہ بجلی بنانے کی کوشش کرنا چاہیے جس کا فائدہ حکومت خود اور یہاں کی عوام کو ہو گا۔ یہاں زیادہ سے زیادہ بجلی گھر بنانا چاہیے، یہاں بجلی گھر زیادہ بنانے سے بہتری ہو گی اس وقت کچھ علاقوں میں بجلی گھر سے دوسرے علاقوں کے لوگ بھی مستفید ہو رہے ہیں لیکن اکثر علاقوں میں بجلی گھر بنایا ہوا ہے۔ وہاں پانی کی کمی کے باعث ان علاقوں میں بجلی گھر بند پڑے ہوئے ہیں جس سے حکومت محکمہ اور یہاں کے غریب عوام کو نقصان کا سامنا ہے۔

یہاں کی عوام کا یہی مطالبہ ہے کہ اگر یہاں کی عوام کو بجلی بحران سے نکالنا چاہتے ہیں تو سکردو میں زیادہ سے زیادہ بجلی گھر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ یہاں کے نالوں میں سینکڑوں بجلی گھر بنانے کا موقع ہے۔ لہذا حکومت وقت اور محکمہ واٹر اینڈ پاور حکام سے گزارش ہے کہ یہاں پورے گلگت بلتستان بجلی بحران سے نکالنے کیلئے زیادہ میگاواٹ کے بجلی گھر کی تعمیر عمل میں لائی جائے تاکہ گلگت بلتستان جلد بجلی میں خود کفیل ہو اور دیگر اضلاع کو بجلی فروخت کرنے کی اہلیت میں اضافہ ممکن ہو۔

Check Also

Muhabbat Aur Biyah (1)

By Mojahid Mirza