Wednesday, 27 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Malik Asad Jootah
  4. Berozgari Ki Asal Waja Aur Is Ka Hal

Berozgari Ki Asal Waja Aur Is Ka Hal

بے روزگاری کی اصل وجہ اور اس کا حل

تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی طرح بے روزگاری کا مسئلہ چند ترقی یافتہ ممالک کو چھوڑ کر پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔ پاکستان میں تو یہ مسئلہ سنگین صورتحال تک پہنچ چکا ہے۔ آج کروڑوں کی تعداد میں پاکستان کا تعلیم یافتہ نوجوان ملازمت کی تلاش میں سرگرداں ہے۔ یہ مسئلہ اب نمودار نہیں ہوا اور نہ ہی یہ اچانک آیا ہے۔ یہ مسئلہ پہلے بھی تھا اور اب بھی ہے۔

غلامی کے زمانے میں جب تعلیم عام نہیں تھی۔ پڑھے لکھے لوگوں کی تعداد کم، روزگار کا مسئلہ بھی کم تھا۔ لیکن تعلیم کا رجحان جیسے ہی بڑھتا گیا ویسے ویسے یہ مسئلہ بھی بڑھتا گیا۔ دراصل یہ مسئلہ کیوں پیش آیا اس مسئلہ کی اصل وجہ کیا ہے؟ اس مسئلہ کی اصل وجہ وہ سیاستدان ہیں جو ہمارے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے میں بالکل بھی کوشاں نہیں ہے۔ اور نہ ہی وہ ملک میں ایسے اقدامات کر رہے ہیں جس سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو سکے۔ بےروزگاری کی اصل وجہ رشوت اور کرپشن ہے۔

عہدے صرف سیاستدان اپنے تک محدود کر لیتے ہیں۔ اس کی اصل وجہ ہمارے سیاستدان اور ہمارے ملک کا نظام ہی پڑا جو کہ بے ترتیبی سے چل رہا ہے۔ ایک ڈسپلن اور یونیٹی کے ساتھ چلایا جاۓ تو شاید یہ مسئلہ ختم ہونے کے چانسز ہیں۔ اور اس کے علاوہ ایک اور مسئلہ جو کہ ہمارے نوجوانوں میں پایا جاتا ہے۔ صحیح گائیڈ لائن نہ ملنے کی وجہ بےروزگاری کا رجحان بڑھتا ہے۔ اور اس کے علاوہ چائلڈ لیبر کی وجہ سے بھی بے روزگاری کا رجحان بڑھتا ہے۔ کیونکہ صحیح گائیڈ لائن نہ ملنے کی وجہ سے بچوں کو مزدوری اور کام پر لگا دیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ سب سے بڑا مسئلہ جو ہمارا تعلیمی نظام جس میں ہمیں یہ تو بتایا جاتا ہے کہ آپ نے تعلیم حاصل کرنی ہے یہ نہیں بتایا جاتا تعلیم حاصل کر کے آپ نے کیا کرنا ہے؟ ان مسائل کو حل کرنے کے لئے ہم سب سے زیادہ عملی اقدامات لینے ہونگے۔ اپنے تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانا ہوگا۔ اور اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے تعلیمی نظام کے ساتھ عملی سرگرمیاں جیسا کہ ہنر جیسے کام کو ترجیح دینی ہوگی۔ اس کے علاوہ گائیڈ لائن کو ترجیح دینی ہوگی۔ چائلڈ لیبرز کو ختم کر کے چھوٹی عمر میں انہیں تعلیم کی طرف رجحان دلوانا ہوگا۔ انشاء اللہ تعالیٰ پھر ہم بے روزگاری جیسی بری بلا سے بچ جائیں گے انشاءاللہ۔

Check Also

Fahash Tarkari

By Zubair Hafeez