Zhob Ke Naujawano Ke Liye
ژوب کے نوجوانوں کے لئے
دنیا کا ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ وہ کامیابی اور کامرانی سے ہمکنار ہوکر دلی تمنا پوری کرے مگر اس سیڑھی پر وہ شخص چڑھ سکتا ہے جس نے یہ مذکورہ تجاویز کو اپنی زندگی میں ثابت قدمی سے عمل کیا ہو۔ کامیابی کے بارے میں کہاجاتاہے کہ یہ کسی کے میراث نہیں ہے بلکہ ہر انسان کامیابی حاصل کرسکتا ہے۔ آپ کے ذہن میں شاید یہ سوال ہو کہ کامیابی کیا ہے؟
What is success? There is no secret to be success, it's the result of preparation, hard work and learning from failure (O Lin Powel)
کامیابیاں، شہرت، مقاصد اور فتوحات ان لوگوں کی مقدر میں آتی ہیں جن کے اندر محنت، مستقبل کی فکر، وقت کی بہترین استعمال، اور اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنے کارویہ جیسی عادات ہو۔ اپنی پرانی وہ عادات ترک کرکے جو آپ کی ترقی میں رکاوٹ ہیں اور نئی ایسی عادات اپنالیں تاکہ آپ بھی کامیابی سے ہمکنار ہوسکے۔ انگریزی کے زبان کا ایک قول ہے کہ
"First make habit, habit makes you different from people"
یہ عادات آپ بھی بنا سکتے ہیں، یہی عادات آپ کو کامیابی کی طرف راغب کرنے میں مددگار ثابت ہوجائیں گے۔
کامیابی کے تین رہنما اصول
1 : اپنے شعبے کو پہچانیئے، کسی شعبے میں آپ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ آپ کیا کررہے ہیں؟ آپ یہ غور کریں کہ آپ کی توانائی + وقت+سرمایہ ضائع تو نہیں ہورہےہیں۔
2 : خودانصاری Self-reliance، خودانحصاری یعنی کسی کے مدد کے بغیر کچھ کرنا، اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ رکھنا اور قوت ارادی کو مضبوط کرنا ہی خودانحصاری کی صفات ہیں۔ اس سے انگریزی زبان میں Personal Independence بھی کہاجاتاہے۔
3 : کام پورا کرنے کی صلاحیت، یہ وہ صفت ہے جس کے باعث انسان کے مقدر کامیابی ہی کامیابی ہے کیونکہ دنیا کے کامیاب ترین انسانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی کسی کام کو پورا کئے بغیر نہیں چھوڑا یعنی کسی مقصد کو ہر صورت میں پوری کرتے تھے۔
اس میں کسی شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے، آپ بھی ایک کامیاب ترین، قابل، ذہین اور موثر شخصیت بن سکتے ہو بشرطیکہ آپ ان خوبیوں اور صلاحیتوں کے مالک بن جائیں۔ آج ہی سے ان اصولوں پر عمل کرکے اس علاقے کی ترقی و خوشحالی میں اپنا موثر کردار اداکریں۔