Tuesday, 07 May 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Jhangir Shah Kakar/
  4. Zaraat Aur Livestock Ki Ahmiyat

Zaraat Aur Livestock Ki Ahmiyat

زراعت اور لائیوسٹاک کی اہمیت

ملک کے علاوہ صوبے کی معیشت کا زیادہ تردارومدار زراعت پر ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق زراعت 18.9% ملک کی GDP کا حصہ ہےاور زراعت کابڑا انحصار ذیلی شاخ مال مویشی یعنی لائیوسٹاک پر ہے۔ اس کی اہمیت اس بات سے ظاہر ہے کہ تقریبا 35 ملین آبادی بالواسطہ یا بلاوسطہ اس شعبے سے منسلک ہے۔ لائیو سٹاک کا 11% ملک کی GDP میں کنٹریبیوٹ کررہاہے۔ اسلئے لائیوسٹاک کا شعبہ معیشت کی ترقی اوراستحکام کے لئے اہم کردار اداکررہے ہیں۔

لائیوسٹاک کو فروغ دینے کے لئے ضروری ہے ایک خاص اور اچھی جگہ پر ان کے منڈی ہو، منڈی میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ہو لیکن بد بختی سےژوب مال مویشی منڈی سالوں سے ویرانگی اور زبوں حالی کا شکار ہیں۔ حکومت کی طرف سے منڈی کی تعمیری کے کی خستہ حالی اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث نہ صرف گھریلو تاجر متاثر ہیں بلکہ قریبی علاقوں اور شہروں سے آنے والوں کے لئے بھی کافی مشکلات ہیں۔ مزید یہ کہ تجارتی سائیکل Business Cycle بھی Deceleration کمی کی طرف دھکیل دی۔ ژوب کے مال مویشی منڈی سے ژوب کے تقریبا 400سے گھرانے وابستہ ہیں۔ ان کے ذریعہ معاش مال مویشی ہی ہیں۔

مال مویشی منڈی کے Economical Benefits معاشی مفادات لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع، گھریلو ضروریات، ذرائع آمدن، مواصلات کی روانگی، Supply chain رسد کی روانگی اس سے بڑھ کرStandard of Living معیار زندگی کی بہتری اہم رول ہیں۔

ژوب کے مال مویشی منڈی کی تعمیری اور حال بہتری پر لانے کے لئے حکومت اور انتظامیہ خاص کر نومنتخب نمائندہ اور مشیر برائے لائیوسٹاک حاجی مٹھاخان کاکڑ کی طرف سے خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ شہر کےکئ لوگوں کے ذریعہ آمدن مال مویشی ہی ہیں، ان کےروزگار کو مزید فروغ دینے کے لئے انہیں بنیادی ضروریات یعنی عمارت، چاردیواری، پانی اور بھیڑ و بکریوں کے لئے بروقت سپرے چھڑکنے کی ذمہ داریوں پر بھر پور توجہ دینی چاہیے۔

Check Also

Ahal e Riwayat Aur Kar e Tajdeed

By Muhammad Irfan Nadeem