Friday, 29 March 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Jhangir Shah Kakar/
  4. Mashal Ki Mout

Mashal Ki Mout

مشال کی موت

مشال کی موت ہماری مذہبی انتہا پسندی کا وہ کردار ہے جو ہمیں ہم آہنگی کا درس، انسانیت بطور ایک اعلی مذہب، عقلمندی و دانشوری کو دعوت اور دوسروں کی افکار و خیالات کے احترام کا پورا سبق دیتا ہے۔

مجھے قتل نہ کرو، ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے برابر ہے، آپ کو قتل کرنے کا قطعا حق نہیں ہے، قتل کرنے سے پہلے میرے سوالات ہیں، سوالات کے جوابات ہیں، جوابات دینے کی التجا کررہاہوں تاکہ یہ جوابات آنے والوں کے لئے صدق و صفا کا ذریعہ بن جائیں یا اس زمانہ وحشیت، تشدد، عدم برداشت اورجہالت یعنی لاعلمی سے چھٹکارا مل جائے۔

یا میری قربانی کی بدولت وہ ایک ایسی فضا میں جی سکیں جس میں ہر بنی نوع انسان مکمل طور پر اپنی ذہنی و فکری آزادی سے کائنات کے نئے دریافتوں کی جانب راغب ہوسکیں۔

میرے سوالات مذہب، نظریے، اخلاقیات، روایات، انسانیت اور قوانین کے خلاف نہیں ہیں بلکہ آخری اور مکمل سچائی تک رسائی کے آرزو مند ہوں۔

مشال کی موت ہمارے ہاں ساری انسانیت کے قتل و بردبادی کے مترادف ہیں۔ بغیر پوچ کھوچ کے اوروں کے ہاتھوں سےکل مشال، آج میں اور کل کوئی اورکو قتل، ان کے ساتھ عناد اور انہیں تکلیف پہنچا سکتی ہیں۔

مشال کی موت اہل عقل و صاحبان کو یہ پیغام دیتی ہیں کہ ہمیں جس سماج سے واسطہ ہے وہ نہ صرف ایک طبقے کا سماج ہے بلکہ ان میں شامل ادنی سے ادنی انسان، غیر مسلم اور جانوروں کے لئے بھی حقوق کے اپنے دائرے متعین کی گئی ہیں جن کے مطابق چلنا سب بنی نوع انسان کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

Check Also

Shah e Iran Ke Mahallat

By Javed Chaudhry