Wednesday, 08 May 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Jhangir Shah Kakar/
  4. Aalmi Waba Aur Aham Sabaq

Aalmi Waba Aur Aham Sabaq

عالمی وبا سے اور اہم سبق

یہ قوم اکیسویں صدی کے علوم اور سائنسی کمالات و ترقی تک کیسے پہنچ سکیں گے جن کی نوے فیصد تعلق پیروں و مریدوں اور ملاوں سے ہیں جو سستے دام میں دم اور تعویز کے ذریعے سے ہر قسم کے علاج معالجے کے لئے ہر وقت اور ہرجگہ دستیاب ہوتے ہیں۔

حفاظتی اقدامات وانتظامات میں قلیل کردار، صرف اور صرف احتیاطی تدابیر پر گزارہ کرنے سے نہ صرف ہماری سائنسی علوم سے لاعلمی، لیبارٹریوں میں حسن طریقوں کی ایجادات اور ریسرچ کی دنیا میں نئے دریافتوں کی کم لیول کا اندازہ ہوتی ہے بلکہ عالمی دنیا کے لئے جدید دنیا کے جدید مسائل Latest Solutions کے حل ڈھونڈنے میں ہماری شراکت Contribution نہ ہونے کے بھی برابردکھائی دیتے ہیں۔

محیر العقل اور قابل غور بات یہ ہیں کہ ایک طرف اس عالمی وبا سے بچانے کے لئے صحت کی بنیادی سہولیات کے لئے غیر مسلم وطنوں کے محتاج ہیں تو دوسری طرف یہی ضرورتمند، غریب، قرضدار اور کمزور قوم عالمی دنیا پر حکمرانی کے خواب دیکھنے میں ان نظریات کی پرچار کرنے میں مصروف العمل ہیں۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس وائرس سے ہم بطور پاکستانی قوم کیا سبق حاصل کرسکتے ہیں؟

یہ بات اب واضح ہوئی کہ عالمی وبا کے خلاف جنگ میں ہمارے غوری، غزنوی اور بابری میزائیل بشمول تمام اسلحے کی سٹورزہماری حفاظت نہ کرسکا تواس سے ہمیں اہم سبق یہ ملتا ہے کہ آنے والی بجٹ میں تمام ارکان اسمبلی Members of Assembly Budget حفاظتی بجٹ Defence Budget کے بجائے تعلیمی بجٹ Educational Budget کے لئے زیادہ حصہ مختص کرنے کا مطالبہ کرنی چاہیے تاکہ نئی نسل اس طرح کی قدرتی آفات میں دوسری قوموں کی محتاجی سے بچائیں۔ کیونکہ جدید دنیا کی قوموں کی ترقی اسلحے بنانا نہیں ہیں بلکہ ریسرچ، تحقیق، ایجادات نئے دریافتیں اور نئے مسائل کے نئے حل کے طلب ہی سےقومیں ترق کرسکتی ہیں۔

باقی ممالک کی طرح جیسے صورتحال سے اللہ آپ ہمیں بچائیں ورنہ یہ قوم ایسی صورتحال سے نمٹنے کی اہلیت سے محروم ہیں۔ تاہم یہ خبر توجہ طلب ہے کہ اس معاملے میں قوم احتیاطی تدابیر کو ذمہ داری سے اپنا کر عالمی وبا سے دندان شکست مقابلہ کرسکتاہے۔

دنیا میں اب کرونا سے متاثرہ ممالک میں سے ایک ایسا ملک جس نے نہایت عقل مندی اور دانشمندی سے مقابلہ کرکے دنیا کو Self-reliance یعنی خودانصاری کے ثبوت کا مظاہرہ کیا۔ خود نصیبی کی بات یہ ہے کہ ان کے ساتھ ہمارا رشتہ کوہ ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے گہری ہیں۔

Check Also

Bhikariyon Ko Kaise Bahal Kiya Jaye?

By Javed Chaudhry