Saturday, 23 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Gul Bakhshalvi
  4. Imran Khan Pakistan Ka Hero Aur Azeem Quaid Hai

Imran Khan Pakistan Ka Hero Aur Azeem Quaid Hai

عمران خان پاکستان کا ہیرو اور عظیم قائد ہے

قومی لشکر کی بندوقوں کا رخ پاکستانیوں کی طرف ہے، ہلاکتوں کی تعداد دس سے زیادہ ہوگئی، کپتان کے بعد تحریک انصاف کی مرکزی قیادت گرفتار ہوگئی اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، آئی ایس پی آر کا تحریکِ انصاف کے خلاف نفرت و انتقام پر مبنی اعلامیہ وفاقِ پاکستان کی سب سے معتبر، مقبول اور بڑی سیاسی جماعت کے خلاف نفرت و انتقام پر مبنی ہے۔ تحریک انصاف اپنی ساخت، نظریے اور منشور کے اعتبار سے ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے تحریک انصاف پرامن، غیر متشدد اور آئین و قانون پر کاربند رہتے ہوئے مقاصد کے حصول پر یقین رکھتی ہے۔

تحریک انصاف، اس کے چیئرمین عمران خان نے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو مقدم رکھا اور رکھا جا رہا ہے اس لئے کہ تحریک انصاف بلا شرکتِ غیرے پاکستان کی واحد معتبر سیاسی جماعت ہے۔ لیکن 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ہائیکورٹ سے نیم فوجی دستوں کے ذریعے اغواء انتہائی توہین آمیز سلوک میں گرفتار کیا، اور وہ منظر جب پاکستان پرستوں نے دیکھے تو ان کا بے قابو ہو جانا ایک فطری عمل تھا، عمران خان کے پرستاروں میں ایک منصوبے کے تحت شامل غیر سیاسی دستوں نے قومی املاک کو نقصان پہنچایا جس کی جس قدر بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

چیئرمین عمران خان گزشتہ تیرہ ماہ سے مسلسل ان عوامل کی نشاندہی کرتے آئے ہیں کہ آئین سے بدترین انحراف اور شہریوں کے بنیادی آئینی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے ریاستی اداروں کے مابین طاقت کے توازن میں شدید بگاڑ ہے، ماورائے قانون اقدامات اور معیشت کی تباہی سے تلخی پیدا کی گئی ہے اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور اس کی قیادت کو کچلنے کی ناروا کوششوں نے عوام میں اس تلخی کو جنم دیا جسے ریاست نظر انداز کرتی آئی-

اداروں کو یاد رکھنا ہوگا، پاکستان کے محب وطن قائد عمران خان کو چاہنے والوں نے خبردار کیا تھا کہ عمران خان ہماری ریڈ لائین ہے۔ عمران خان نے بھی کہا تھا میں گرفتار ہو جاؤں گا لیکن اس کے ردِعمل میں وہ کچھ ہوگا جو ادارے سوچ بھی نہیں سکتے لیکن عمران خان کی سوچ سے خوفزدہ پی ڈی ایم اور قومی ادارے نے جو کیا اس سے ثابت ہوا کہ ہم ایک غلام قوم ہیں پہلے انگریز کے غلام تھے۔

پاکستان کے ہر ذمہ دار کو سوچنا ہے، کہ آئین اور قانون، قوم اور قومیت کی توہین کے نتائج تباہ کن ہی ہو سکتے ہیں، 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران کی ہائیکورٹ سے گرفتاری اور سپریم کورٹ نے اس گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں رہائی کا حکم دے دیا۔ عمران خان کی گرفتاری اور رہائی کے فیصلے نے عمران خان کی مقبولیت کو آسمان کی بلندیوں پر پہنچا دیا، عمران خان کی گرفتاری اور رہائی سے پی ڈی ایم اور اداروں کو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ عمران خان پاکستان میں ایک عوامی قوت ہے۔

عمران خان کے حسن عمل اور حسن کردار نے اسے قومی سیاست میں سرخ رو کر دیا ہے، اب اسے قید کیا جائے یا نااہل کیا جائے یا تحریک انصاف کو قومی سیاست سے مائنس کیا جائے، عمران خان خود پر تمام تر ظلم و جبر کے باوجود فسادی ٹولے سے جیت گیا ہے، وہ حقیقی معنوں میں، اور یہ وہ حقیقت ہے جسے اس کے دشمن بھی نہیں جھٹلا سکتے۔

Check Also

Aalmi Siasat 2024, Tanz o Mazah Ko Roshni Mein

By Muhammad Salahuddin