Friday, 29 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Faraz Ahmad Rana
  4. Toham Parasti Aur Jadu

Toham Parasti Aur Jadu

توہم پرستی اور جادو

اس نے آدمی کا ہاتھ پکڑا۔ آدمی دروازے کے باہر بیٹھا تھا۔ وہ اسے پکڑ کر لے گئے آدمی خود بخود اس کے ساتھ جارہا تھا یہ سوچے کے بغیر کے اس کا ہاتھ پکڑنے والا کون ہے۔ وہ اسے سکول کے گیٹ سے اندر لے گیا اور پھر وہ ایک پرانے کمرے کے دروازے پر پہنچے یہ کمرے بہت سال پہلے بنایا گیا تھا مگر اب اس کمرے کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے اس کو کلاس روم کے طور پر استعمال نہیں کیا جاتا تھا جیسے ہی وہ دروازے پر پہنچے اس آدمی نے دیکھا کہ میز پر بہت سے کھانے رکھے گئے ہیں۔

وہ میز کے سامنے کرسی پر بیٹھ گیا۔ اس نے کھانے کے لیے ہاتھ بڑھایا۔ مگر عین اسی وقت اسے ہوش آگیا اس نے دیکھا وہ اکیلا کمرے میں بیٹھا ہے اس کا ہاتھ پکڑ کر لانے والے غائب تھا اور کمرے میں کھانا پڑا تھا وہ فورا اٹھا اس نے وہاں سے تیز بھاگنا شروع کردیا بھاگتے بھاگتے وہ سکول کے گیٹ کے سامنے آکر گھر گیا۔

یہ واقعی پیش آیا ہمارے گاؤں سکول کے چوکیدار کے ساتھ جب وہ شام کو اکیلا سکول کے باہر بیٹھا تھا۔ اس کا ہاتھ کس نے پکڑا اور کون اس ویران کمرے میں لے کر گیا اور وہاں کھانے کس نے رکھے یہ آج تک معلوم نہیں ہوسکے۔ اسی طرح ہمارے گاؤں میں ایک عورت کے ساتھ عجیب واقعہ ہوا۔ اس عورت کو خوفناک شکلوں کے انسان دکھائی دیتے تھے جب مولوی صاحب کو بلایا گیا اور مولوی صاحب نے اسے پانی دم کرکے دیا تو ایک بڑی حیران کن چیز ہوئی۔ دم کیا ہوا پانی بوتل سے غائب ہوگیا۔

مولوی صاحب نے بتایا کہ اس پر ایک عجیب سایہ ہے جس کو توڑ اس کے بڑے عالم ہی کر سکتے ہیں پھر گاؤں میں کسی نے مشورہ دیا اسے ہسپتال میں چیک کرواؤ وہاں جب چیک کروایا گیا تو معلوم ہوا کہ اس کے دماغ میں سوجن تھی اور جب اس کاعلاج کرلیا گیا تو اسے خوفناک شکلیں بھی نظر آنا بند ہوگئی۔

اس طرح کا ایک واقعہ میرے دوست کے ساتھ بھی پیش آیا جب وہ گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے گاؤں گیا تو ایک رات وہ کمرے میں اکیلا لیٹا تھا کہ اسے محسوس ہوا کہ بستر کے نیچے کوئی چیز چل رہی ہے اس نے گھبرا کر بستر سے چھلانگ لگائی اور چیخیں مارتا باہر صحن میں آگیا گھر والے پریشان ہوگئے اور جب وہ کمرے میں گئے تو انہوں نے دیکھا کہ چارپائی ٹوٹی ہوئی تھی۔ اس طرح کے بے شمار واقعات ہم روزانہ سنتے ہیں۔ گاؤں دیہاتوں میں اکثر لڑکیوں کو جادو اور سائے ہونے کی شکایات ملتی ہے۔ لیکن ان میں زیادہ تر کیسز میں نفسیاتی الجھنیں اور بیماریاں ہوتی ہیں۔

غیر شادی شدہ لڑکیاں جن کی عمریں زیادہ ہوجاتی ہیں ان کی دبی ہوئی جبلی خواہشات کی وجہ سے ان کو نفسیاتی مسائل ہونے لگتے ہیں اور بہت سے کیسز میں زیادہ مرچ مصالحہ والی چیزیں کھانے سے معدہ کی خرابی اور اس کی وجہ سے نیند میں بگاڑ ہوتا ہے جس سے دماغی طور پر کچھ پریشانی اور برے خواب آنے لگتے ہیں ان چیزوں کو بھی توہم پرستی اور ناپختہ سوچ کی وجہ سے جادو اور جنات کا اثر سمجھ لیا جاتا ہے۔

جنات اللہ کی مخلوق ہیں مگر ہمارے یہاں بہت سے لوگ ا پنے کاروبار وغیرہ چمکانے کے لیے بھی کچھ ذہنی بیماریوں کو سایہ اور جادو قرار دیتے ہیں۔ گوجرانولہ کے پاس ایک گاؤں کے غریب ایک مکان تھا۔ یہ مکان کافی پرانی حالت میں تھا گاؤں کے لوگوں کو اکثر یہاں سے خوفناک آوازیں اور روشنیاں دکھائی دیتی تھی اب ایک روز ایک کسان اپنے کھیتوں کو پانی لگانے گیا تو وہاں اس نے خوفناک منظر دیکھا اس نے دیکھا کہ ایک تیز روشنی جس کے آواز کسی موٹر بائیک کی طرح تھی وہ اس مکان کے ایک کونے سے دوسرے کونے کی طرف جارہی ہے وہ کسان ڈر گیا اور اس نے وہاں سے سرپٹ ڈورلگادی۔

پورا گاؤں اس مکان کے قریب سے نہیں گزرتا تھا۔ مگر بعد میں انکشاف ہوا کہ اس مکان میں کچھ منشیات فروش اور ڈاکو وغیرہ رہتے تھے جو لوگوں کو ڈرانے کے لیے اس طرح کی شعبدہ بازیوں کا سہارا لیتے تھے۔ پاکستان اور ہندوستان میں لوگوں کی اکثریت من گھڑت قصوں اور کہانیوں کو سچ مان کر ان پر یقین کرلیتی ہے اور یہ پوری دنیا میں بھی توہم پرستی موجود ہے جس کا شکار زیادہ طور پر جذباتی طور پر کمزور لوگ ہوتے ہیں۔

Check Also

Haye Kya Daur Tha Jo Beet Gaya

By Syed Mehdi Bukhari