Friday, 27 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Azhar Hussain Azmi
  4. Cafe Azmi, Tanz o Mazah Ki Tehreeron Se Labrez Kitab

Cafe Azmi, Tanz o Mazah Ki Tehreeron Se Labrez Kitab

کیفے عزمی، طنز و مزاح کی تحریروں سے لب ریز کتاب

ایک عرصے سے احباب کا تقاضا تھا کہ میں اپنے طنزیہ و مزاحیہ مضامین کو کتاب کی شکل میں لے آؤں۔ بقول شخصے جس رفتار سے آپ کے مضامین سرقہ ہو رہے ہیں۔ کوئی بعید نہیں کہ کوئی صاحب آپ کے مضامین ہر مبنی اپنی کتاب ہی شائع نہ کر دیں اور آپ منہ دیکھتے اور عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاتے رہ جائیں۔

کتاب شائع کرنے کا کبھی سوچا ہی نہیں تھا۔ ان مضامین کا سلسلہ تو اپنی زندگی سے غم اور تنہائی کاٹنے کے لیے شروع کیا تھا۔ میر نے کتنے درد و غم جمع کرکے دیوان کیا تھا مگر ہمارا معاملہ یہ رہا کہ ہم نے کتنے درد و غم جمع کرکے مزاح لکھا۔

کتاب کا نام رکھنا ایک مرحلہ۔۔ بہت کچھ سوچا لیکن قرعہ فال "کیفے عزمی" کے نام نکلا۔ کیفے عزمی میں کل 43 مضامین ہیں جن کی زبان بہت سادہ و عام فہم ہے۔ واقعات و کردار سے مزاح کشید کیا گیا ہے مگر کبھی بھی صورت حال کشیدگی کی طرف نہیں کے جائی گئی۔ کیفے عزمی میں ڈاکٹر اشفاق احمد ورک، ڈاکٹر ذوالفقار علی، جناب احمد حاطب صدیقی (ابو نثر) اور انور احمد علوی کی آراء و تبصرے شامل ہیں۔

کیفے عزمی کے موضوعات روزمرہ زندگی سے متعلق ییں جو ہر عمر کے قارئین کو پسند آئیں گے جیسے: ساس اور Sauce، بیاہ لوجی کی ٹیوٹر، داماد کی ت۔۔ لاش، باز آئے ایسی عیادت سے، خاندان تھے تو پاندان تھے، کتے کا انکل، آتے ہیں" عیب " سے یہ مضامیں، نہاری کا دولھا وغیرہ۔

کیفے عزمی کتاب نگر، ہادیہ حلیمہ سینٹر، غزنی اسٹریٹ، اردو بازار، لاہور سے شائع ہوئی ہے۔ 4611953 0300 اور 1620824 0335 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ کیفے عزمی فی الحال رعایتی قیمت (مع ڈاک خرچ) میں دستیاب ہے۔

About Azhar Hussain Azmi

Azhar Azmi is associated with advertising by profession. Azhar Azmi, who has a vast experience, has produced several popular TV campaigns. In the 90s, he used to write in newspapers on politics and other topics. Dramas for TV channels have also been written by him. For the last 7 years, he is very popular among readers for his humorous articles on social media. In this regard, Azhar Azmi's first book is being published soon.

Check Also

Platon Ki Siasat Mein Ghira Press Club

By Syed Badar Saeed