Friday, 09 January 2026
  1.  Home
  2. Blog
  3. Azhar Hussain Azmi
  4. Aik Tv Commercial Ki Practical Rudaad

Aik Tv Commercial Ki Practical Rudaad

ایک ٹی وی کمرشل کی پریکٹیکل روداد

آپ اگر زندگی میں پریکٹیکل اپروچ رکھتے ہیں تو پھر آپ کو آگے جانے سے کوئی بھی نہیں روک سکتا۔ آپ کی محنت کو دیکھتے ہوئے پروردگار بھی اس کا اجر عطا کرتا ہے۔ آج آپ کو ایک ایسے ہی واقعے کے بارے میں بتاتے ہیں۔

اکیسویں صدی آچکی تھی اور ہم ایک نئی ایڈورٹائزنگ ایجنسی میں ملازمت پر تھے۔ ایجنسی کے چلنے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنے بہت ضروری تھے لیکن ہمارے لیے دماغ مارنا بہت ضروری تھا۔ ہمدرد (وقف) لیبارٹریز پاکستان ایک ریفرنس سے پہنچے اور روح افزا کے لیے کوششیں شروع کر دیں۔ ٹی وی کمرشل کے لیے کانسپٹ پر کانسپٹ پیش کئے جا رہے تھے لیکن بات بن نہیں رہی تھی۔

ایک دن میں روح افزا کے کانسپٹ پر طبع آزمائی کر رہا تھا کہ ذہن میں ہمدرد کی ایک اور مشہور زمانہ پراڈکٹ صافی کے لیے ایک ٹیگ لائن ذہن میں آ گئی اور اس کے ساتھ ہی ایک ابتدائی ٹی وی کانسپٹ ذہن میں آ گیا جو کہ میں نے لکھا بھی نہیں۔ دو دن بعد ہمدرد جانا ہوا۔ روح افزا کے لیے مزید کانسیپٹس لکھے تھے۔ بات اب بھی بن نہیں پا رہی تھی۔ میں رائٹنگ پیڈ پر لکھے کانسپٹ سنا چکا تو صفحے پلٹتے ہوئے صافی کے لیے ٹیگ لائن سامنے آ گئی۔ مجھے یاد ہے اس میٹنگ میں ہمدرد کے ڈائریکٹر ٹریڈ جمیل احمد صدیقی مرحوم اور اس وقت کے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریڈ فیض اللہ جواد موجود تھے۔

صافی والا صفحہ سامنے آیا تو میں نے کہا: کیا آپ لوگ صافی کے لیے بھی ٹی وی کمرشل بنوانا چاھیں گے؟ جمیل صاحب بولے: کوئی اچھا آئیڈیا ہوا تو ضرور بنوائیں گے۔ بس یہی وقت تھا کہ میرے ذہن نے کام کیا اور وہ کانسپٹ جسے ابھی میں نے لکھا بھی نہیں تھا۔ بس ذہن میں خاکہ اور کاپی تھی۔ میں نے کانسیپٹس سنایا اور آخر میں اس کی ٹیگ لائن سنائی۔

ہمدرد کی صافی
پریکٹیکل کرکے دیکھیں

لیجئے صاحب۔ بہت کانسپٹ پسند آ گیا۔ کہا اس کا استوری بورڈ بنا لائیں اور روح افزا سے پہلے ہمیں ہمدرد کی صافی مل گئی۔ بتایا یہی گیا کہ اس کمرشل کے ان ائیر ہونے پر صافی کی سیلز میں سیدھ سو فیصد اضافی ہوا۔ بتانے کا مقصد یہی ہے کہ آپ کو کچھ پتا نہیں ہوتا کہ کیا آپ کے نصیب میں لکھ دیا گیا لیکن اس کے لیے کوشش کرنا ضروری ہے۔۔ پھر وہی بات!

پریکٹیکل کرکے دیکھیں۔۔

About Azhar Hussain Azmi

Azhar Azmi is associated with advertising by profession. Azhar Azmi, who has a vast experience, has produced several popular TV campaigns. In the 90s, he used to write in newspapers on politics and other topics. Dramas for TV channels have also been written by him. For the last 7 years, he is very popular among readers for his humorous articles on social media. In this regard, Azhar Azmi's first book is being published soon.

Check Also

Iran, Navishta e Deewar Aur Islahat Mein Takheer Ki Qeemat (1)

By Saad Makki Shah