Friday, 19 April 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Asif Ali Durrani/
  4. Zaman Park Se Chori

Zaman Park Se Chori

زمان پارک سے چوری

بقول جون ایلیا

خوب ہے شوق کا یہ پہلو بھی

میں بھی برباد ہوگیا تو بھی

کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا۔ ہر انسان کا اپنا ایک شوق ہوتا ہے کوئی لٹریچر کو پڑھتا ہے تو کوئی کرکٹ دیکھتا ہے، کوئی ڈرامے یا فلم دیکھتا ہے بعض لوگ جانوروں کو اپنے گھر میں رکھتے ہیں ان سے دوستوں کی طرح پیار و باتیں کرتے ہیں کچھ لوگ کتے پالتے ہیں کہتے ہیں کہ کتا بہت وفادار ہوتا ہے تو بعض لوگ بلی سے پیار کرتے ہیں ان کو اپنے ساتھ سلاتے ہیں بعض لوگ ایسے بھی دیکھے ہیں جو محبت میں اس حد تک چلے جاتے ہیں کہ بلیوں اور کتوں کو سیر و تفریح کے لیے اپنی گاڑی میں بیٹھا کر بازار یا پارک لے جاتے ہیں۔

اس حوالے سے مجھے ایک واقعہ یاد وقعہ یاد آیا ایک علاقے میں بندہ رہتا تھا اس کا نام عدنان تھا اس آدمی کے پاس ایک بلی تھی اور وہ اپنی بلی کے ساتھ بہت محبت کرتا تھا اس کو اپنے ہاتھوں سے نہاتا اس کے لیے خود اپنے ہاتھ سے خوراک تیار کرتا اپنے ساتھ چارپائی پر سلاتا اس طرح وہ اپنی بلی کے ساتھ انتہائی محبت کرتا اگر وہ بیمار ہوتی تو یہ تب تک اداس رہتا جب تک وہ ٹھیک نہیں ہوتی تھی ہر ماہ اس کو ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کے لیے لے جاتا تھا۔ لیکن ہر بلی میں ایک غلط عادت ہوتی ہے بلکہ کمزوری ہوتی ہے اس کمزوری یا غلط عادت پر میں آخر میں بات کرونگا۔

عدنان اپنی بلی کا بہت خیال رکھتا تھا اور بلی بھی عدنان کے ساتھ محبت کرتی تھی جب وہ گھر میں داخل ہوتا تو یہ بھاگتی بھاگتی آتی تھی اور عدنان کے ساتھ کھیلتی تھی۔ جانوروں میں ایسے بھی ہیں کہ جن کے ساتھ بچپن سے کوئی محبت شروع کرتا ہے جب وہ بڑا ہوتا ہے تو وہ گھر والوں کی باتوں کو بھی سمجھ سکتا ہے جس طرح طوطوں میں بعض ایسے اقسام ہیں جو گھر میں کچھ وقت گزارنے کے بعد باتیں کرنا شروع کرتے ہیں۔ اس قسم کے جانور پھر اپنے مالک کے غصے کو بھی سمجھتے ہیں اور خوشی کو بھی اگر مالک دور سے بھی آواز دیتا ہے یا پکارتا ہے تو وہ بھاگ بھاگ کر آتا ہے ایسی طرح یہ بلی بھی تھی عدنان اور بلی کا رشتہ اتنا مضبوط تھا کہ وہ دونوں ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوتے اور نہ ہوسکتے تھے۔

ایک مرتبہ عدنان کا ایک دوست زبیر بخاری ان سے ملنے کے لیے عدنان کے گھر آیا اور کالج کے زمانے کی باتیں شروع کی زبیر بخاری نے عدنان کو کہا کہ کافی عرصہ ہوا کہ ہم چاروں دوستوں نے اکھٹے بیٹھ کر کوئی گپ شپ نہیں لگائی پرانے وقتوں میں ہم ایک ساتھ بیٹھتے کالج میں ہمارے جو مخالف ہوتے ہم ان کے خلاف منصوبے بناتے اور ان کو مختلف طریقوں سے مطلب کھیل کے میدان میں شکست دیتے۔ عدنان نے کہا کہ جاوید نے جب گریجویشن کی تو دبئی چلا گیا اب دو تین دن پہلے اس کے پڑوسی ہمارے علاقے میں کچھ کام کے سلسلے میں آیا تھا میں ان سے راستے میں ملا کچھ باتیں ہوئیں اور اس نے بتایا کہ جاوید کچھ دنوں کے لیے واپس آیا ہے اس کے بعد زبیر بخاری نے کہا کہ جاوید بیچارہ تو ملک سے باہر تھا لیکن فیض تو ہمارے علاقے کے قریب رہتا ہے وہ بھی مجھ سے ملنے کے لئے نہیں آتا، نہ کال کرتا ہے عدنان نے کہا کہ کالج سے فارغ ہونے کے بعد فیض مجھ سے اب تک نہیں ملا حالانکہ وہ اتنا دور بھی نہیں رہتا۔

زبیر بخاری نے عدنان کو کہا کہ اس طرح کرتے ہیں کہ دونوں کو بلاتے ہیں اور ایک پروگرام کرتے ہیں جس طرح ہم کالج کے زمانے میں کرتے تھے اس پر عدنان نے کہا ٹھیک ہے تم اس طرح کرو کہ جاوید کے گھر جاؤ اور اسے کہو کہ اتوار کے دن دوپہر کا کھانا ہم چار دوست اکھٹے کھائیں گے اور میں فیض کے گھر جاؤں گا کیونکہ وہ ہمارے قریب رہتا ہے دونوں نے کہا کہ ٹھیک ہے اتوار کے روز دوپہر کا کھانا ہم ساتھ کھاۓ گے اور اس کے بعد خوب گپ شپ لگاۓ گے، خوب مذاق کرینگے جس طرح ہم پہلے کیا کرتے تھے۔

دو دن گزرنے کے بعد عدنان جو کہ اپنی بلی کے ساتھ حد سے زیادہ محبت کرتا تھا اتوار کے روز عدنان بازار گیا اور بازار سے اس نے بکرے کا گوشت خریدا جب گھر آیا تو گوشت کاٹ رہا تھا مطلب تکے بنارہا تھا اس دوران عدنان نے دیکھا کہ گھر میں ٹماٹر نہیں ہے لہذا وہ دوبارہ ٹماٹر لینے بازار گیا جب وہ گھر سے نکلا تو گھر میں بلی کے سوا کوئی اور نہیں تھا لہذا بلی نے سوچا کہ ایسا موقعہ ہر وقت نہیں ملتا بلی نے سارا گوشت کھالیا جب عدنان بازار سے واپس آکر گھر میں داخل ہوا تو اس نے دیکھا گوشت نہیں تھا وہ حیران و پریشان کہ گوشت۔۔

وہ گھر میں ادھر اُدھر گھوم رہا تھا اور گوشت ڈھونڈ رہا تھا لیکن گوشت نہیں تھا اس دوران عدنان نے بلی کی طرف دیکھا تو اسے معلوم ہوا کہ اس نے کھائی ہے کسی نے چوری نہیں کی بلکہ میری بلی نے اس پر حملہ کیا ہے۔ یہ بلی کی کمزوری ہے کہ وہ گوشت کو دیکھ کر نظر انداز نہیں کرتی بلکہ ہر حال میں اس کو کھاتی ہے بلی کی اس غلط حرکت پر عدنان غصہ ہوا اور اس نے بلی پر غصہ کیا اور اس غصے کی وجہ سے بلی عدنان کے گھر سے نکلی۔

یہ وہ بلی تھی جس کو عدنان نے بہت لاڈ پیار سے بڑا کیا تھا لیکن اس نے بے وفائی کی اور گھر چھوڑ کر وہاں سے نکلی اس دوران زبیر بخاری، جاوید اور فیض بھی آگۓ جب تینوں کو اس بارے میں علم ہوا تو شدید غصہ ہوۓ اور فیض نے عدنان کو کہا کہ کالج میں رشید نے آپ کو درست کہا تھا آپ جیسا بے وقوف دنیا میں نہیں ہے جاوید بھی غصے سے بولے رشید نے درست کہا تھا تم انتہائی درجے کے بے وقوف اور کم عقل ہو، وہ تینوں ناراض ہو کر واپس چلے گئے اور عدنان حیران و پریشاں۔

باوثوق ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق پنجاب میں صوبائی الیکشن ہونے تھے جس میں سابق وزیراعظم عمران خان نے بہت سے اراکین کو تحریک انصاف کی طرف سے ٹکٹ جاری کیے اور ان ٹکٹ ہولڈرز سے چندہ یا شوکت خانم کی مد میں اربوں روپے اکھٹے کیے تھے۔ عمران خان اور ان کے قریبی ساتھیوں نے ان تمام پیسے زمان پارک کے تہ خانے میں رکھے تھے۔ جو کہ مبینہ طور پر چوری ہوگئے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پیسے بشریٰ بی بی نے چوری کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد بشریٰ بی بی اور عمران خان میں بدمزگی پیدا ہوئی ہے اور نوبت یہاں تک پہنچی ہے کہ بشریٰ نے عمران خان کو انگوٹھی واپس کر دی باوثوق ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے خلا کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ پیسے بہت زیادہ ہیں تقریباً اربوں روپے ہیں۔ امکان ہے کہ بشریٰ بی بی باہر ملک جاۓ گی کیونکہ تحریک انصاف پاورڈ بلاک ہوچکا ہے اور جن کی وجہ سے عمران خان سنہ اٹھارہ میں فیضیاب ہوا تھا اور جس نے بشریٰ کی شادی کی تھی جس نے سارا منصوبہ بنایا تھا وہ اب میدان میں نہیں ہے بلکہ دور کسی کونے میں بیٹھا ہے مختلف ذرائع یہ بتاتے ہیں کہ کسی نے اس شخص کے پر کاٹے ہیں اب وہ شخص خود دوسروں کی مدد کے منتظر ہے۔

Check Also

Palmistry Aur Ayyashi

By Saqib Malik