Tuesday, 30 April 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Asif Ali Durrani/
  4. Ye Konsi Kitab Mein Likha Hai? (4)

Ye Konsi Kitab Mein Likha Hai? (4)

یہ کون سی کتاب میں لکھا ہے؟ (4)

انھوں نے کہا جوان معاشرے میں مختلف قسم کے لوگ رہتے ہیں مثلاََ ڈول بجانے والا، ناچنے والا شاید لڑکی کا تعلق ناچنے والی فیملی سے ہو ہمیں کیا پتا۔ میں نے کہا آپ کی بات اپنی جگہ پر ٹھیک لیکن یہ لڑکی ناچنے والی فیملی سے تعلق نہیں رکھتی کیونکہ انھوں نے تو باقاعدہ یونیفارم پہنی ہے معاشرے میں ہر طرح کے لوگ ہوتے ہیں آزاد خیال، تنگ نظر وغیرہ وغیرہ شاید یہ لڑکی ڈیٹ مارنے کے لیے یہاں پر آئی ہے۔ پھر وہ خاموش ہوا اور ایسا سوچ رہا تھا جس طرح بندے سے کوئی قیمتی چیز گم ہوگئی ہو اور تلاش کرنے کے بعد وہ تھک یا مایوس ہو جاتا ہے اور خاموش بیٹھتا ہے کچھ اس قسم کی حالت اس بندے کی تھی۔

کچھ وقت گزرنے کے بعد میں نے کہا صاحب اس بات کو یہاں پر ختم کرتے ہیں۔ بولا جیسی آپ کی مرضی اس نے ایک اور سیگریٹ ڈبے سے نکالا اور جونہی میں نے کہا جناب ویسے ایک سوال ہے آپ کا تجربہ بھی زیادہ ہے یہ محبت کیا ہے؟ انھوں نے کہا فلسفے میں (کیا) کا جواب مشکل نہیں ناممکن ہے میں نے کہا چلو آسان سا پوچھتا ہوں محبت کسے کہتے ہیں؟ انھوں نے کہا محبت عزت کا نام ہے اس کے علاؤہ بعض لوگ اس کا غلط تعارف یا بیان کرتے ہیں لیکن وہ مکمل غلط ہے محبت صرف اور صرف عزت کا نام ہے بس۔

انھوں نے کہا جو کچھ آپ سامنے دیکھ رہے ہو کیا یہ محبت ہے میں نے کہا ہرگز نہیں بلکہ محبت کی توہین ہے یہ تو صرف جنسی خواہشات پوری کرنے کے حد تک ہوتا ہے باقی تم کون میں کون۔ ہم دونوں وہاں سے روانہ ہوئے میں نے اس بندے سے کہا صاحب جی آپ یہاں روز آتے ہو؟ کہا ہاں کیونکہ یہاں کا ماحول مجھے بہت پسند ہے چاروں طرف سکون ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں درخت زیادہ ہیں میری روح یہاں پر خوش ہوتی ہے۔

جب ہم جا رہے تھے تو اسی راستے پر ایک لڑکا لڑکی بھی جا رہے تھے میں نے لڑکی سے کہا معذرت چاہتا ہوں مجھے آپ کے صرف پانچ منٹ درکار ہیں آپ سے کچھ پوچھنا چاہتا ہوں آپ کو کوئی اعتراض تو نہیں؟ بولی نہیں نہیں۔ بندے نے ایک اور سیگریٹ میں اس کو دیکھ کر مسکرایا وہ بندہ بھی مسکرایا۔ میں نے لڑکی سے کہا میں نے آپ کو یہاں پر دیکھا آپ ویڈیوز بنا رہی تھی۔ یہ ویڈیو آپ کیوں بنا رہی تھی؟ ویسے یہ ایک پرسنل سوال ہے آپ ناراض مت ہونا۔ کہا نہیں نہیں بولو۔

ہم دونوں یہاں پر ویڈیوز بنا رہے تھے میں نے کہا اس کا مطلب کیا اور فائدے کیا ہے؟ اس سے کون سی تبدیلی آۓ گی آپکی اس ویڈیو سے وہ مسکرائی، بولی میں مشہور ہو جاؤنگی تو اس سے پاکستان کا قرضہ معاف ہوگا۔ ملک میں امن پیدا ہوگا۔ پی ایچ ڈی لوگ بے روزگار ہیں ان کو نوکری ملے گی یا مل جائے گی؟ پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہونگے؟ غربت ختم ہوگی؟ اس نے غصے سے کہا نہیں میں تو مشہور ہو جاؤنگی۔ اپنی عزت کو تار تار کرنا کیا یہ کامیابی ہے؟

میرے سوالات کڑوے تھے اس نے لڑکے کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں پکڑا اور روانہ ہوئی وہ بندہ دور کھڑا سیگریٹ پی رہا تھا اور مجھ کو دیکھ کے ہنس رہا تھا ہم دونوں چل رہے تھے ہوائیں بہت تیز چل رہی تھیں پتے درختوں سے گر رہے تھے میں نے کہا سوشل میڈیا نے ہماری نوجوان نسل کو ذہنی معذور بنا دیا ہے بس ہر وقت موبائل فون میں لگے ہوتے ہیں آس پاس کی کوئی خبر نہیں ہوتی پرانے زمانے میں لوگ حجروں میں بیٹھتے تھے وہاں پر بڑوں، بزرگوں سے ادب، بات کرنے کے طریقے، عزت اور اخلاق سیکھتے تھے۔

لیکن آج کے دور میں بندہ گھر میں نلکا بھی لگاتا ہے تو پہلے سوشل میڈیا پر اس کا طریقہ دیکھتا ہے مطلب اس حد تک نوجوان نسل سوشل میڈیا کی غلام ہے وہ بولا میں نے جتنی کتابیں پڑھی ہیں ان سب میں یہ نہیں لکھا تھا۔ آپ کی باتوں کو سن کر میں بھی حیران ہوا کیونکہ میں خود میڈیا بہت کم دیکھتا ہوں ہم ساتھ جا رہے تھے میں نے کہا یہ نوجوان نسل ہے یہ پاکستان کا مستقبل ہے اور یہ۔ میری بات کاٹ دی کہا بس اور کچھ مت بولو۔

جیسا میں اپنے پہلے کالم میں آپ لوگوں کو بتا چکا ہوں کہ محبت یہ احساس کا نام ہے یہ مادہ نہیں ہے تاہم بدقسمتی سے اگر ہم آج کے نوجوانوں کو دیکھتے ہیں تو انھوں نے محبت کو جو نام دیا ہے وہ ایک غیر مناسب اور غلط لفظ ہے۔

(جاری ہے)

Check Also

Barish Aur Muhabbaton Ki Uraan

By Amirjan Haqqani