Wednesday, 24 April 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Asif Ali Durrani/
  4. Film Ghabrana Nahi

Film Ghabrana Nahi

فلم گھبرانا نہیں

فلم کی کہانی: میں جب وزیراعظم بنوں گا تو میں سب سے پہلے ملک سے کرپشن ختم کرونگا، میرے جوانوں آپ کو تو معلوم ہے کہ نواز شریف بہت بڑا چور ہے اس نے بہت پیسہ چوری کیا ہے تو میں اس سے پورا حساب کرونگا تماشبین۔ زندہ باد فخر پاکستان۔ زندہ باد ہم سب کی جان۔ ارے بات تو پوری سنو جوانوں میں میں میں جب وزیراعظم بن جاؤں تو دوسرا کام یہ کرونگا کہ پچاس لاکھ گھر بناؤں گا میرے پاکستانیوں آپ کو تو پتہ ہے کہ زرداری کتنا بڑا چور ہے پاکستان کو لوٹا ہے اس نے ارے وہ ڈاکو ہے نہیں چھوڑوں گا۔

جوانوں میں جب آئی ایم ایف کے پاس گیا تو اس وقت میں خودکشی کرونگا یہ چور جاتے ہیں آئی ایم ایف سے قرضے مانگتے ہیں۔ جوش جذبے کے ساتھ پاکستان کا نام بدنام کرتے ہیں سارا پیسہ اپنے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرتے ہیں۔ میرے جوانوں۔ تماشبین ایک مرتبہ پھر زوردار آواز میں نعرے لگاتے ہیں۔ زندہ باد آپ کے لیے جان بھی قربان ارے میرے جوانوں میری پوری تقریر تو سنو میں میں میں کیا کہ رہا تھا پیچھے سے بندہ کہتا ہے صاحب آپ نواز شریف اور زرداری کی بات کر رہے تھے۔

ہستے ہوئے ہاں ہاں تو میرے پاکستانیوں یہ دونوں چور ہیں ایک مرتبہ پھر اونچی آواز میں یہ دونوں چور ہیں وہ نواز شریف تو بزدل آدمی ہے باہر بھاگ گیا اس کو تو پتہ ہے کہ میں میں میں بہت بہادر آدمی ہوں میں ان بزدلوں سے نہیں ڈرتا اور نہ کبھی ان سے بھاگ جاؤں گا میں بھاگنے والوں میں سے نہیں ہوں۔ اداکار کو آخر کار وزیراعظم کا عہدہ ملتا جاتا ہے کچھ مہینے بعد وہ ایک صحافی کو کہتا ہے کہ میں تو مذاق کر رہا تھا بلکہ جس طرح ہیرو فلم میں ہیروئن محبوبہ کو کہتا ہے کہ میں یہ کرونگا وہ کرونگا۔

خواہش پوری ہونے کے بعد کیا وہ کوئی وعدہ پورا کرتا ہے؟ میں نے جو باتیں جلسوں میں کیں تھی وہ تو میں۔ جناب نے وہاں ایک یوٹرن لیا۔ وقت گزرتا گیا حالات دن بدن خراب ہو رہے تھے۔ وہ نوجوانان جو جلسوں میں جاتے تھے وہ بھی حیران و پریشان بیٹھے تھے ایسے میں ایک وزیر جناب کے پاس گیا اور کہا کہ نوجوان بہت افسردہ ہیں آپ کچھ کرو ایسا نہ ہو کہ وہ آپ کو چھوڑ کے چلے جائیں۔ جناب خاموش ہوگیا وزیر کو کہا ابے تو بتا اب کیا بولنا ہے میرے پاس تو کچھ نہیں میں تو واقعی پریشان ہوگیا۔

وزیر نے ایک جملہ بولا اگلے دن جناب کھڑا ہوگیا اور کہا کہ میرے پاکستانیوں آپ نے بالکل بھی گھبرانا نہیں ہے حالات ٹھیک ہونگے میں میں میں ہوں آپ لوگوں کو پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں سب ٹھیک ہوگا میں ان چوروں کو نہیں چھوڑنے والا سب کے ساتھ حساب کرونگا چوروں کو تو بالکل بھی معاف نہیں کرونگا۔ فلمی وزیراعظم نے یہ باتیں کیں اس کے جو سپورٹر تھے ان میں بھی عقل زیادہ تھی تو انہوں نے کہا جناب درست کہہ رہے ہیں وہ بھی شروع ہوۓ اور سوشل میڈیا پر دوسرے سیاست دانوں کے خلاف ٹرینڈز شروع کیے۔

ایسے میں ایک بندہ آیا اور نہایت تمیز کے ساتھ ایک سپورٹر سے سوال کیا میرے بھائی آپ جس کے خلاف غلط زبان استعمال کرتے ہو کیا آپ کے پاس کوئی ثبوت ہے؟ اس سپورٹر نے آواز اونچی کی اور کبھی ایک بات کرتا کبھی دوسری ظاہر بات ہے جب کسی بندے کے پاس دلیل نہ ہو تو وہ ادھر اُدھر کی باتیں شروع کرتا ہے اور آواز بلند کرتا ہے۔ وقت گزرتا گیا فلمی وزیراعظم بلکہ فلم کے ہیرو آئی ایم ایف کے پاس گیا تو جب ان کے سپورٹرز کو معلوم ہوا تو وہ بہت پریشان ہوۓ اور اس کشمکش میں تھے کہ کہی ہیرو وہاں پر خودکشی نہ کر لے۔

سب بہت پریشان تھے کچھ روز بعد جب کارکنوں نے ہیرو کو ٹیلی ویژن پر صحیح سلامت دیکھا تو انہوں نے خدا کا شکر ادا کیا کہ جناب نے خودکشی نہیں کی۔ بلکہ جناب نے ایک اور یوٹرن لیا ایسے میں وقت چلتا گیا روز کوئی ڈرامہ ہوتا تھا اور تقریباََ ساڑھے تین سال بعد اپوزیشن جماعتوں نے مل کر ان ہیرو کو گھر بھیج دیا۔ جب گھر گیا تو خاموش نہیں ہوا اور وہی پرانی باتیں کرتا تھا نواز شریف چور ہے زرداری ڈاکو ہے۔ مجھے کیوں نکالا ساڑھے تین سالوں میں ہیرو نے ایک وعدہ پورا نہیں کیا لیکن پھر بھی ان کے سپورٹرز اس کے حق میں نعرے لگاتے تھے۔

گھر جانے کے کچھ ماہ بعد انہوں نے مطلب ہیرو نے ایک نہیں مختلف ڈرامے شروع کیے ایک دن کہتا تھا مجھے جرنیل نے کہا تھا کہ ایسا کرو تو اگلے دن کہتا مجھ پر پریشر تھا۔ اس کے بعد اس ہیرو نے چونکہ ساڑھے تین سال میں ایسے کچھ کام کیے تھے جو قانون کے خلاف تھے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس کے خلاف کاروائی شروع کی جب بھی وہ عدالت جاتا تھا بالٹی پہن کر جاتا تھا۔ ساتھ یہ گانا گنگناتا تھا۔

پردے میں رہنے دو پردہ نہ اٹھاؤ پردہ جو اٹھ گیا تو۔

Check Also

Ulama Kya Kar Rahe Hain

By Naveed Khalid Tarar