Thursday, 25 April 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Asif Ali Durrani/
  4. Film Abhi Baqi Hai

Film Abhi Baqi Hai

فلم ابھی باقی ہے

عمران خان کی گرفتاری کے بعد ایک تو ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کو معطل کر دیا گیا اور دوسرا تحریک انصاف کے کارکنان اور سپورٹرز نے ایک گھنٹے کے اندر اندر نکلے اور جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ شروع کیا انٹرنیٹ سروس کی بندش کی وجہ سے ٹیلی کام سیکٹر کا کافی نقصان ہوا۔ ملک بھر میں تقریباً پانچ دن تک انٹرنیٹ کام نہیں کرتا تھا۔

اس کے علاوہ قوم یوتھ ونگ نے پولیس جوانوں پر پتھراؤ کرکے ان کو زخمی کیا۔ ملک کے مختلف علاقوں میں تحریک انصاف کے نوجوانان نکلے سڑکیں بند کیں اور موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو آگ لگا کر جلا دیا اس طرح سرکاری عمارتوں کو بھی اس نے نہیں چھوڑا اور پشاور میں موجود ریڈیو پاکستان پر حملہ کیا۔

اس کے ساتھ پشاور میں قلعہ بالا حصار کے سامنے فائرنگ کی، لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس کے اندر تحریک انصاف والوں نے توڑ پھوڑ کیا اور کافی سامان چوری کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے پستول کی زور پر بازاروں کو بند کیا اس کے علاوہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے سڑکوں پر پاک فوج کے خلاف نعرے لگائے اور اس کے علاوہ ان تین دنوں میں انہوں نے بہت نقصان ملک و قوم کو پہچایا لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس ہجوم نے سب کچھ کیا گاڑیوں کو جلایا پولیس پر پتھراؤ کیا سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔

لیکن جب بات کور کمانڈر ہاؤس کی سامنے آتی ہے تو سب لوگوں کے ذہن میں یہ سوال اٹھتا ہے کہ جس وقت یہ لوگ کور کمانڈر میں داخل ہوئے تو اس وقت پاک فوج کے جوانوں نے ان کو کیوں منع نہیں کیا یا اس ہجوم پر تشدد کیوں نہیں کیا کیونکہ عام دنوں میں کور کمانڈر ہاؤس کے نزدیک جب عام شہری گزرتا تو دو تین چیک پوسٹ پر اس بندے کی تلاشی لی جاتی ہے۔ نو مئی کو جو کچھ ہوا تھا اور پاک فوج نے جس صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا تھا اس پر وہ داد کے مستحق ہیں۔

اس کے علاوہ آج دو بڑی خبریں سامنے آئی ہیں۔ پہلی خبر یہ ہے کہ سربراہ نے کچھ مہینے پہلے آپریشن کلین اپ شروع کیا تھا اور اس میں وہ عمران کے سرکاری پلے بوائز کو نوکری سے برخواست کرتا یا اس کو منع کرتا تھا لیکن پلے بوائز کی تعداد پہلے بھی زیادہ تھی اور آج بھی کم نہیں ہے کچھ تھوڑی بہت کمی اس میں ہوئی ہے لیکن مکمل کلین اپ نہیں ہوا ہے۔ یہ سرکاری پلے بوائز عمران خان کی لیے منصوبہ بندی کیا کرتے تھے اس کو مختلف قسم کی باتیں سکھاتے تھے اور ہیں۔

اس میں کچھ ایسے پلے بوائے بھی شامل ہے جو اب بھی اپنے مفادات کے لیے عمران خان کو استعمال کرتے ہیں اور عمران خان کے ہر کام پر اس کی نظر ہوتی ہے وہ اس کے لیے منصوبے بھی بناتے ہیں حتیٰ کہ اس کو باتیں بھی سکھاتے ہیں کیونکہ عمران خان تو ایک اچھا کرکٹر تھا لیکن ایک اچھا سیاست دان نہیں ہے اس لیے وہ سیاسی چالوں کو نہیں جانتا جو ان کو پلے بوائے کہتا ہے وہ یہی کرتا ہے۔ جب عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پلے بوائز عمران خان کو ہیرو اور پاک فوج کو زیرو بنانے میں مصروف ہوئے۔

انصاف سپورٹرز کو انہوں نے کال دی کہ سب اپنے گھروں سے نکلو ان پلے بوائز نے اپنا ایک منصوبہ بنایا تھا منصوبہ یہ تھا کہ کارکنان اور یوتھ باہر نکلے گی اور پاک فوج کے خلاف نعرے بازی شروع کرے گی اور جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ شروع کرے گی اور جواب میں فوج اس پر تشدد کریگی اس کو مارینگے اس طریقے سے دنیا بھر میں پاک فوج کا گراف گر جائے گا اور عمران خان کے ساتھ لوگوں کی ہمدردی اور بھی زیادہ ہوگی لیکن ایسا نہیں ہوا اس لیے کیونکہ سربراہ بہادر اور ہوشیار تھا انہوں نے سب کچھ برداشت کیا اور جو کام آپریشن کلین اپ سے پورا نہیں ہوتا تھا انہوں نے یہ قوم یوتھ سے پورا کیا مطلب دشمن نے خود اپنے خلاف سب کچھ کیا۔

امریکہ کی بھی یہ خواہش تھی کہ تحریک انصاف کے سپورٹرز عمران خان کے لیے پاک فوج کے خلاف غلط ٹرینڈز شروع کرینگے اور مختلف قسم کے غلط نعرے بازی کریں گے۔ اور بدلے میں فوج اس پر تشدد یا فائرنگ کریگی لیکن امریکہ کا خواب بھی پورا نہیں ہوا دوسری خبر یہ ہے کہ پلے بوائز نے سنہ اٹھارہ میں جس طرح عمران خان کو قوم پر مسلط کیا تھا اور ایک ہیرو کی شکل میں پیش کیا تھا اس طرح پلے بوائز نے جانگیر ترین پر کام شروع کیا ہے اور اگلا منصوبہ جانگیر ترین ہے ذرائع کے مطابق جانگیر ترین کے پاس دولت زیادہ ہے اور کسی بھی وقت وہ پندرہ ایم این ایز اور پچیس ایم پی اے خرید سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق منصوبہ یہ ہے کہ جانگیر ترین میانوالی اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں تحریک انصاف کو شکست دیگا اس طرح جانگیر ترین عمران کی طرح ہیرو بن جائے گا ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ترین گروپ کے ساتھ سپورٹ پلے بوائز کا ہے امکان ہے کہ جانگیر ترین اپنی سیاسی پارٹی بھی بنائے گا یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آئندہ انتخابات میں وہ کسی دوسری جماعت کے ساتھ مل کر کام کریگا۔ آج کل پلے بوائز کی نظریں ترین کی طرف ہے اور انہوں نے باقاعدہ طور پر کام شروع کیا ہے۔

Check Also

Taiwan

By Toqeer Bhumla