Insani Sehat Ka Raz, Muhammad Ke Qadmon Mein (5)
انسانی صحت کا راز، محمد ﷺ کے قدموں میں (5)

یہاں میں اپنی صحت سے متعلق اس سلسلۂ مضامین کے آخری کالم میں اختصار کے ساتھ اُن مبارک عادتوں اور عملی معمولات کا ذکر کروں گا جو اس کائنات کے سب سے عظیم سائنسدان، معلمِ انسانیت اور رحمتُ اللعالمین حضرت محمد ﷺ اپنی روزمرہ زندگی میں اختیار فرمایا کرتے تھے، وہ اعمال جو آج جدید سائنسی تحقیق کی روشنی میں انسانی صحت، توازنِ حیات اور فطری طرزِ زندگی کی بہترین مثال بن چکے ہیں۔
"آپ ﷺ جب مسجد میں داخل ہوتے تھے تو دائیں پائوں سے داخل ہوتے تھے"۔
دماغی نظم (Brain Order) کو انسان کا بایاں دماغی حصہ (Left Hemisphere) کنٹرول کرتا ہے۔ جو کہ توجہ (Attention)، نظم و ضبط، منطقی رویہ، عبادتی فوکس اور چونکہ دائیں پاؤں کی حرکت دماغ کے بائیں حصے کو متحرک کرتی ہے۔ اس لیے مسجد میں دائیں پاؤں سے داخل ہونا لاشعوری طور پر یہاں پر ایک اصل سائنسی لاجک ہے۔
دماغی سائنس (Neuroscience) انسان کے دماغ کا بایاں حصہ منطق، ترتیب، زبان نظم و ضبط اور دایاں حصہ، جذبات، جبلت، فوری ردِعمل جب انسان دائیں طرف سے اچھے کام شروع کرتا ہے تو وہ لاشعوری طور پر ترتیب، نظم اور توجہ کے ساتھ داخل ہوتا ہے۔
اسی لیے، لباس پہننے، مسجد میں داخل ہونےمسجد میں داخل ہونے، پاک جگہوں میں جانے میں Right side preference نظر آتی ہے۔
یہ جدید neuroscience میں Behavioral conditioning کہلاتا ہے۔
Hygiene دایاں ہاتھ استعمال کرنے سے Cross-contamination کم ہوتا ہے (WHO Food Handling Guidelines، 2019)۔
Neuroscience دائیں ہاتھ کی حرکت دماغ کے بائیں حصے کو متحرک کرتی ہے، نظم، شعور اور خلوص میں اضافہ کرتی ہے۔
4.3 Psychology دائیں ہاتھ سے دینا احترام اور خیر سگالی کا پیغام دیتا ہے اور معاشرتی تعلقات مضبوط کرتا ہے (Herz، 2004; Sellaro et al. ، 2014)۔
سنت کا ایک کمال یہ ہے کہ وہ روزانہ دہرانے والی عادتیں بناتی ہے۔
جدید سائنس کہتی ہے
Habit = Repetition Meaning
نبی ﷺ نے روزانہ کئی بار ایک ہی ترتیب، ایک ہی سمت سکھائی۔
ذہنی نظم self-control mindfulness یہ وہی چیز ہے جسے آج: Mindfulness training Cognitive behavioral therapy کہا جاتا ہے۔
"نبی ﷺ کو خوشبو پسند تھی"، خصوصاً مسجد کو جاتے وقت۔
سائنس کہتی ہے: خوشبو، Anxietyکم کرتی ہے موڈ (Mood) بہتر بناتی ہے۔ عبادت کو یادداشت سے جوڑتی ہے۔ آج یہی Aroma Therapy، Scent Conditioning کہلاتی ہے۔
"ڈکار لینا" اور نبی ﷺ کی تعلیمات: سائنسی اور نفسیاتی پہلو۔ احادیث میں آیا ہے کہ نبی ﷺ کھانے کے دوران یا فوراً بعد غیر ضروری ڈکار لینے سے گریز فرماتے تھے۔
کھانے کے بعد خاموشی اور سکون کا مشورہ دیا، تاکہ خوراک ہاضم ہو اور معاشرت میں ادب قائم رہے۔
سائنسی بنیاد، ہاضمے پر اثر ڈکار لینا اکثر Excess Gas کی وجہ سے ہوتا ہے۔
اگر کھانے کے دوران جلدی میں ڈکار لی جائے یا زور سے نکالی جائے تو Esophagus اور Stomach lining پر دباؤ بڑھتا ہے۔
Modern Gastroenterology کے مطابق Quiet Belching / Controlled Release digestion کو بہتر اور Acid Reflux یا Heartburn کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
کھانے کے دوران یا فوراً بعد زور سے ڈکار لینا معاشرتی ادب کے خلاف ہے۔
Social Psychology کہتی ہے کہ Public Eating Etiquette سے Social Comfort اور Acceptance بڑھتی ہے۔
بچوں اور نوجوانوں کو یہ ادب سکھانا Behavioral Conditioning کے مطابق مثبت سماجی رویہ پیدا کرتا ہے۔
"مسواک: سنت، سائنس اور صحت"
نبی اکرم ﷺ نے مسواک کو نہ صرف سنت بلکہ روزانہ کی صفائی اور روحانی پاکیزگی کا حصہ قرار دیا۔
آپ ﷺ کی روزانہ کی عادات میں کھانے سے پہلے اور نماز سے پہلے مسواک کرنا شامل تھا۔ یہ بھی کتب میں آیا ہے کہ جو مسلمان مسواک کا مستقل عادی ہو اس کو مرتے وقت کلمہ نصیب ہوتا ہے۔
سائنسی بنیاد Oral Hygiene مسواک کے استعمال سے Dental Plaque اور Gum Inflammation کم ہوتی ہے۔ Regular Miswak Use سے Tooth Decay اور Periodontal Diseases کا خطرہ نمایاں طور پر کم ہوتا ہے۔
Breath Freshness مسواک منہ کی خوشبو اور Halitosis کو کنٹرول کرتی ہے۔ یہ Oral Microbiome کے توازن کو برقرار رکھتی ہے، جو systemic health کے لیے بھی مفید ہے۔
Behavioral and Psychological Effect روزانہ مسواک کرنے کی عادت بچوں اور نوجوانوں میں Discipline اور Positive Hygiene Behavior پیدا کرتی ہے۔
"دائیں کروٹ پر سونے سے" دل پر دباؤ کم رہتا ہے، کیونکہ دل کا وزن دائیں طرف زمین کی جانب نہیں پڑتا۔
Modern Cardiology کے مطابق یہ Position Cardiac Efficiency بڑھاتی ہے اور Heart Stress کو کم کرتی ہے۔
معدے کی صحت اور ہاضمہ، دائیں کروٹ پر سونے سے Stomach and Digestive System میں ہاضمے کے عمل میں آسانی ہوتی ہے۔
کچھ مطالعے بتاتے ہیں کہ Left-side Sleeping acid reflux اور GERD کے لیے بہتر ہے، مگر Right-side Sleeping بھی آسانی سے ہاضمہ کے عمل میں مددگار ہے۔
دماغی سکون اور نیند، دائیں کروٹ پر لیٹنا Nervous System پر دباؤ کم کرتا ہے اور Parasympathetic Activation بڑھاتا ہے، جس سے سکون اور Quality Sleep بہتر ہوتی ہے۔
فی الحال اس سلسلے کو یہیں پر موقوف کیا جا رہا ہے، اس لیے نہیں کہ موضوع ختم ہوگیا ہے، بلکہ اس لیے کہ صفحات کی حد آڑے آ گئی ہے۔
سنتِ نبوی ﷺ کے سائنسی، طبی، نفسیاتی اور معاشرتی فوائد اتنے وسیع ہیں کہ اگر انہیں سمیٹنے کی کوشش کی جائے تو ایک اخبار نہیں، کئی جلدیں کم پڑ جائیں۔ یہ حقیقت اب جدید تحقیق بھی تسلیم کر چکی ہے کہ انسانی صحت، ذہنی سکون، سماجی توازن اور اخلاقی بالیدگی کا وہ مکمل ضابطۂ حیات جو آج سائنس تلاش کر رہی ہے، وہ حضور پاک ﷺ کے قدموں میں صدیوں پہلے محفوظ کر دیا گیا تھا۔

