Saturday, 21 September 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Amber Zaidi
  4. Buckingham Palace Mushkilat Mein

Buckingham Palace Mushkilat Mein

بکنگھم پیلس مشکلات میں

برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے انٹرویو کےپوری دنیا میں خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ اوپرا ونفرےکو دیےگئے اس انٹرویو نے شاہی خاندان کے لیے ایک نئی مشکل پیدا کردی ہے۔ اس پروگرام میں ہونے والے انکشافات نے عالمی میڈیا میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی اس پر تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

نسلی تعصب، امتیازی سلوک، عدم تحفظ، خاندانی تعلقات اور شاہی خاندان میں موجود دیگر مسائل کو شاہی جوڑے کی جانب سے تفصیلی بیان کیا گیا۔

میگھن مارکل کا کہنا تھا کہ ملکہ برطانیہ کا ان سے ذاتی سلوک بہت اچھا تھا۔ جب پرنس ہیری اور ان کے تعلق کی خبریں گردش کرنے لگیں تب بھی معاملات بہت بہتر تھے، لیکن شادی کے کچھ عرصے کے بعد حالات تیزی سے بگڑنا شروع ہوئےشاہی ادارے میگھن مارکل اور پرنس ہیری کو تحفظ فراہم نہیں کر رہے تھے۔ یاد رہے کہ شاہی اداروں کے شاہی افراد اور شاہی خاندان یہ دونوں مختلف چیزیں ہیں۔

پرنس ہیری کے ہاں جب اولاد کی خوش خبری آئی تو اس سے متعلق بھی بحث ہوئی کیونکہ میگھن مارکل کا تعلق کسی شاہی خاندان سے نہیں ہے وہ ایک امریکی اداکارہ تھیں، کیونکہ ان کی گہری رنگت ہے اس بنا پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ ان کی اولاد کو شہزادہ یا شہزادی کا درجہ نہیں دیا جائے گاہتکہ یہ بات بھی موضوع بحث آئی کہ آیا ان کی اولاد کو شاہی القاب، سیکیورٹی اور پروٹوکول دیا جائے یا نہیں۔

اوپرا وینفرے سے گفتگو کرتے ہوئےپرنس ہیری نے شہزادہ چارلس اور ملکہ الیزیتھ سے تعلق کا تذکرہ کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ شاہی خاندان سے الگ ہوجانے کے بعد تین بار ملکہ برطانیہ سے بات ہوئی جبکہ دو بار والد شہزادہ چارلس سے بات ہوئی۔ پرنس ہیری نے والد کے رویے پر دکھ کا بھی اظہار کیا ہے۔

انکشافات سےبھرپور انٹرویواس بات کو ثابت کرتا ہے کہ شاہی خاندان کا طرز حکمرانی بہت مختلف اور منفرد بھی ہے اور کیوں نہ ہو بادشاہت نام ہی اسی کا ہے، ہر ملک کے منتخب حاکم کو معلوم ہے کہ اس کا ملک کس انداز میں چلایا جائے گا۔ شاہی خاندان کی پابندیاں اور سختیوں سے تقریباًاس دنیا میں موجود ہر سیاسی طالبعلم اور سیاست دان واقف ہیں۔ لیڈی ڈیانہ کی زندگی پوری دنیا کے سامنے ایک کھلی کتاب کی حیثیت رکھتی ہے۔ اگرچہ وہ قتل تھا یا ایکسیڈنٹ یہ ایک معمہ ہے۔ آج تک اس سے متعلق کوئی رپورٹ یا تحقیق سامنے نہیں آئی۔ شاہی خاندان سے دستبردار ہونے والے اس جوڑے نے جو الزامات لگائیں ہیں وہ یکطرفہ ہیں، بکنگھم پیلس کی جانب سے جو بیان جاری ہوا ہے اس میں نہ ہی ان الزامات کی تردید کی گئی نا تصدیق البتہ اس تمام معاملے کو سنجیدگی سے لیا جارہا ہے۔

یہ انٹرویو آنے والے وقت میں پرنس ہیری اور میگھن مارکل کے لیے مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔ صورتحال مزید بگڑنے کا اندیشہ بھی موجود ہے۔ اس انٹرویو کے بعد پیدا ہونے والے حالات سے بکنگھم پیلیس میں موجود افراد کیا حکمت عملی اختیار کریں گے یہ وقت بتائے گا۔

About Amber Zaidi

Amber Zaidi, holds degree of M.A in Islamic Studies and have specialization in Mass Communication and Political Science from the University of Karachi 2019.

Check Also

Sufism, Islah Ya Inheraf?

By Sheraz Ishfaq