Saturday, 18 May 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Abdullah Khattak
  4. Eid Ul Azha

Eid Ul Azha

عید الاضحی

مسلمانوں کے لیے خوشی منانے کے دو بڑے تہوار عید الفطر اور عید الاضحی ہیں۔ عید الاضحی جو کہ 10 ذوالج کو منائی جاتی ہے۔ جس میں سنت ابراھیمیؑ کو پورا کیا جاتا ہے اور ہر صاحب استطاعت کوشش کرتا ہے کہ کسی جانور کی قربانی کر کے مذہبی فریضہ پورا کیا جاۓ اس کے ساتھ ساتھ اس کے کچھ اور بھی فائدے ہیں جو کہ عید الاضحی کے موقع پر پاکستان میں سب سے بڑا کاروبار ہوتا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق 4 کھرب روپے سے زیادہ کا مویشیوں کا کاروبار ہوتا ہے اور تقریبا 23 ارب روپے کا قصائی مزدوری کے طور پر کماتے ہیں۔ اس کے علاوہ چارے والے تقریبا 3 ارب روپے کماتے ہیں اس سے مزدوری ملتی ہے اور کسانوں کا چارہ فروخت ہوتا ہے۔ دیہاتیوں کو عام دنوں کے مقابلے میں مویشیوں کی اچھی قیمت مل جاتی ہے، اربوں روپے گاڑیوں میں جانور لے جانے والے کماتے ہیں اور قربانی کے بعد مہنگا گوشت غریبوں کو مفت کھانے کو مل جاتا ہے۔ اس کے بعد کھالوں کا کاروبار کرنے والے کئی سو ارب روپے کماتے ہیں اور چمڑے کی فیکٹریوں میں کام کرنے والوں کو مزید کام مل جاتا ہے۔ اس حساب سے سارا سال غریبوں کے لیے روزگار اور مزدوری کا بندوست ہوتا ہے۔

اگر کوئی ملک کروڑوں اور اربوں روپے کا امیروں پر ٹیکس لگادے اور وہ پیسہ غریبوں میں بانٹنا شروع کردے تو شاید فائدہ اللّٰہ تعالیٰ کے ایک حکم ماننے سے فائدہ ہوتا ہے۔ اکنامکس کی زبان میں سرکولیشن آف ویلتھ کا ایسا چکر شروع ہوتا جس کا حساب لگانے سے عقل دنگ رہ جاتی ہے۔

Check Also

Mulazmat Pesha Khawateen Aur Mardana Chauvinism

By Najeeb ur Rehman