Saturday, 23 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Zia Ur Rehman
  4. Halwa Aur Biryani

Halwa Aur Biryani

حلوہ اور بریانی

بتانے لگا کہ ایک بچے کو مولوی صاحب پڑھانے آتے تھے، ایک دن بچے کا تلفظ ٹھیک کرتے ہوئے حلوے والی ح پر بچہ اٹک گیا، ح کی آواز چونکہ گلے سے نکلتی ہے تو مولوی صاحب سمجھانا شروع ہو گئے کہ حلق سے آواز نکالو جیسا کہ "حلوہ"، حلق سے نکالو حلوہ۔ ساتھ کے کمرے میں موجود بچے کی ماں جو سارا کچھ سن رہیں تھیں اور غلطی سے اسی دن دوپہر میں بچے کو حلوہ کھلایا بھی تھا، بھاگتی ہوئیں آئیں اور مولوی صاحب سے کہنے لگیں کہ "بچے کے حلق سے تو حلوہ نا نکالیں، میں آپکو اور بنا دیتی ہوں"۔

ان مولوی حضرات کی شکلیں اور کپڑے پر حلوہ لکھا دیکھ کر یہی لگ رہا ہے "مولوی واقعی حلوہ کا جنون کی حد تک شوقین ہے"۔

ہمارے محترم خاکوانی صاحب نے پہلی دفعہ وقاص بریانی کھانے کا تجربہ کیا اور اس کی تعریف میں ایک عدد پوسٹ بھی لگا دی۔ انکی سال پہلے لاہوری کھانوں کی کسی پوسٹ پر کمنٹ کیا تھا کہ وقاص بریانی کھانے کے بعد صرف ایک احتیاط کرنی ہے کہ گاڑی نہیں چلانی۔ غلطی مجھ سے ہوئی کہ خاکوانی صاحب کو تنبیہہ کرنا بھول گیا کہ وقاص بریانی کے متعلق پوسٹ بھی نہیں کرنی۔

انکی پوسٹ کرنے کی دیر تھی کہ ہر طرف سے ایک طوفانِ بد تمیزی برپا ہوگیا۔ کوئی کہ رہا ہے کہ یہ بریانی نہیں ہے، کوئی کہ رہا ہے آئلی ہے، کوئی کہ رہا سپائسی ہے، کوئی کہ رہا کہ اس میں کچھ ملاتے ہیں، کسی کو شک ہے کہ پیڈ کانٹینٹ کیا ہے، کسی کو بیٹھنے کی جگہ نہیں پسند، کسی کو گلی پر اعتراض ہے، کسی کا وقت وہاں بہت ضائع ہوا، چند ڈاکٹر نما نے صاحب پوسٹ کے وزن پر ہی سنا دیں، دوسرے ڈاکٹر کولیسٹرول کو لے کر مشورہ دینے چل پڑے، ایک ڈاکٹر نے دل کے حالات اور دوسرے ڈاکٹر نے صبح و شام کے کھانے کے اوقات، کھانے کی لسٹ اور دوائیں بھی تجویز کر دیں، ایک صاحب کو ماں کے ہاتھ کی بنی بریانی یاد آگئی تو دوسرے کو اپنی رن کی تعریف کرنی پڑی، کرانچی والے اپنے چاولوں کی دیگ الگ اٹھا کر آ گیے، بریانی پر تلواریں ہی نیام سے باہر نکالے سندھی و پنجابی ایک دوسرے کے مدمقابل کھڑے ہو چکے۔

خاکوانی صاحب کو تین عدد مزید وضاحتی پوسٹ کرنی پڑی، حنیف سمانہ صاحب کو لاہوری بریانی پر اپنی ہلکی پھلکی تنقیدی پوسٹ ڈیلیٹ اور شہر بانو کو حلوے والی ریسکیو کرنی پڑ گئی۔

یار، مانا کہ ہم ڈس فنکشنل ہو چکے پر زومبی لینڈ میں تو نہ بدلیں اپنے آپ کو۔

Check Also

Ikhlaqi Aloodgi

By Khalid Mahmood Faisal