Sunday, 11 January 2026
  1.  Home
  2. Blog
  3. Zahra Javed
  4. iCode Guru, Aik Musbat Tajurba

iCode Guru, Aik Musbat Tajurba

آئی کوڈ گرو، ایک مثبت تجربہ

کچھ تجربات ایسے ہوتے ہیں جنہیں لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ انسان کے لیے یہ کہنا آسان نہیں رہتا کہ اس کا سفر کیسا رہا۔ بالکل اسی طرح میرے لیے بھی یہ بتانا آسان نہیں کہ سب کچھ کیسا رہا، مگر میں یہ ضرور کہنا چاہوں گی کہ اس پلیٹ فارم سے میں نے بہت کچھ ایسا سیکھا جس کی مجھے طویل عرصے سے تلاش تھی اور بہت کچھ ایسا بھی جس کے بارے میں سیکھنا تو دور کی بات، میں نے کبھی سنا تک نہیں تھا۔

آئی کوڈ گرو ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں آپ اتنا کچھ سیکھ سکتے ہیں کہ سب کچھ ایک ساتھ بیان کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اگر آپ زندگی میں آگے بڑھنے کا خواب لے کر چل رہے ہیں تو آئی کوڈ گرو آپ کے خواب کو اپنا خواب سمجھ کر آپ کو آگے لے کر چلتا ہے۔

اس پلیٹ فارم کے ذریعے آپ ٹیکنالوجی، آئی ایل ٹی ایس، بڑے اداروں اور صنعتوں تک پہنچنے کے روڈ میپس جیسی بہت سی چیزیں اپنی سہولت کے مطابق صرف اپنا وقت دے کر سیکھ سکتے ہیں، بغیر کسی مالی سرمایہ کاری کے۔ اگر میں یہ کہوں کہ اس پلیٹ فارم کا اصل مقصد ہی آپ کو کامیاب دیکھنا ہے تو یہ غلط نہ ہوگا۔

صرف ایک ماہ کے کورس کے دوران میں نے بہت کچھ سیکھا، جس کے لیے میں آئی کوڈ گرو کی پوری ٹیم کی دل سے شکر گزار ہوں۔ یہ ٹیم اس جذبے کے ساتھ کام کر رہی ہے کہ نوجوان نسل کے لیے راستوں کو آسان بنایا جائے اور انہیں درست سمت دی جا سکے۔

میں نے اپنی زندگی میں اس سے پہلے کوئی ایسا پلیٹ فارم نہیں دیکھا جہاں اس قدر حوصلہ افزائی ہو اور ہر فرد کو اس کی سمجھ اور آسانی کے مطابق سیکھنے کا موقع دیا جاتا ہو۔

آخر میں میں تمام قارئین سے یہی کہنا چاہوں گی کہ اگر آپ بھی کچھ سیکھنا چاہتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو ضرور اس پلیٹ فارم کو جوائن کریں۔ آئی کوڈ گرو کو جوائن کرنے کے لیے ان کا آفیشل یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج بھی موجود ہے، جہاں سے آپ آسانی کے ساتھ رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

میں آپ سے یہ بھی کہنا چاہوں گی کہ اگر ممکن ہو تو اس پلیٹ فارم سے جُڑ کر ضرور دیکھیں۔ مجھے پورا یقین ہے کہ اس کے ساتھ جُڑنے کے بعد آپ کی زندگی کے راستے واضح ہونا شروع ہو جائیں گے، ان شاء اللہ۔

Check Also

Jawani Aur Taqve Ka Taluq

By Ayesha Batool