1.  Home/
  2. Blog/
  3. Zafar Iqbal Wattoo/
  4. Bharat Mein Pani Ka Recharge

Bharat Mein Pani Ka Recharge

بھارت میں پانی کا ریچارج

بھارت میں اس سال زیرِزمین پانی کا ریچارج 360 ملیئن ایکڑ فٹ سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔ جس میں قدرتی ریچارج اور انسانی کوششوں سے کیا گیا ریچارج دونوں شامل ہیں۔ اس کے مقابلے میں اس سال زمین سے 200 ملیئن ایکڑ فٹ سے بھی کم پانی واپس کھینچا گیا۔

اس طرح اس سال انڈیا میں زمین میں واپس بھیجا گیا پانی زمین سے نکالے گئے پانی سے 160 ملئین ایکڑ فٹ سے زیادہ تھا۔ یاد رہے کہ پاکستان میں سالانہ کل پانی کی دستیابی اتنی ہوتی ہے۔ جس کے برابر انڈیا نے زمینی ایکوائفر میں ذخیرہ کر لیا۔

انڈیا انسانی کوششوں سے زمینی پانی کو ریچارج کرنے(MAR) میں بھی دنیا میں پہلے نمبر پر آتا ہے اور پوری دُنیا کے MAR کا ایک تہائی پانی صرف انڈیا اکیلا ریچارج کرتا ہے۔

تاہم اس کے باوجود ابھی تک پنجاب، ہریانہ اور راجستھان میں زمینی پانی کی صورت حال تشویش ناک ہے۔ جہاں بہت زیادہ پانی زرعی ضروریات کے لئے کھینچ لیا جاتا اور اس کے مقابلے میں ریچارج کم ہے۔ جس کی وجہ سے زیرِزمین پانی کی سطح تیزی سے نیچے جارہی ہے۔ انڈیا میں زیرِ زمین پانی کا 90 فیصد استعمال زراعت کے لئے ہوتا ہے۔

پاکستان کو بھی زمینی پانی سے ایکوائفر ریچارج کرنے کے لئے انسانی کوششوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

Check Also

Kya Hum Mafi Nahi Mang Sakte?

By Mohsin Khalid Mohsin