Saturday, 23 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Wania Shahid
  4. Nojawano Ke Liye Matwazan Ghiza Kya Honi Chahiye?

Nojawano Ke Liye Matwazan Ghiza Kya Honi Chahiye?

نوجوانوں کے لیے متوازن غذاکیا ہونی چاہیے؟

گیارہ سے اٹھارہ سال کی عمر کے درمیان لڑکے اور لڑکیوں میں بہت سی جسمانی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ ان کے لیے صحت بخش غذا کا انتخاب کیا جائے۔ یہ وہ عمر ہوتی ہے جب جسم بڑھ رہا ہوتا ہے اس لیے اس وقت غذا میں کمی کرنا مناسب نہیں۔ متوازن غذا کھا کر نوجوان بچے اپنے آپ کو صحت مند اور چاق و چوبند رکھ سکتے ہیں۔ نوجوان بچے زیادہ تر جنک فوڈ کھانا پسند کرتے ہیں۔ سوفٹ ڈرنکس، مٹھائیاں، چپس، فرائز اور پیزہ کا زیادہ استعمال جسم کو موٹاپے کی طرف لے جا سکتا ہے۔ نوجوانوں کی متوازن غذامیں کاربوہائیڈریٹ، پروٹین، اور فیٹس بھی شامل ہو نا ضروری ہیں۔

صحت بخش غذا کاا ہے؟

صحت بخش غذا کھانے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ اپنے پسندیدہ کھانے بالکل چھوڑدیں۔ اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ ہر طرح کی غذا کھائیں لیکن ان کھانے کی چیزوں کو کم کریں جن میں شکر یا فیٹس زیادہ ہیں۔ یعنی سوفٹ ڈرنکس، چاکلیٹس وغیرہ۔ اگر آپ کو اپنے وزن کا خیا ل ہے تو ایک صحت بخش متوازن غذا آپ کا ساتھ دے گی۔ اس کے لیے آپ کو ڈائٹنگ، ناشتہ ترک کرنے یا فاقہ کرنے کی ضرورت نہیں۔

کچھ مشورے جو آپکی غذا کو اور موثر بنائیں گے۔

ناشتہ نہ چھوڑیں:

اکثر لڑکے اور خاص طور پر لڑکیاں صبح اسکول کالج جانے سے پہلے ناشتہ نہیں کرتے یا اپنا وزن کم کرنے کے لے ناشتہ چھوڑدیتے ہیں۔ اس صورت میں وہ بہت سے غذا ئی اجزاء سے محروم رہ جاتے ہیں۔ صبح کے ناشتے سے آپ کو ضروری وٹامنز اور منرلز حاصل ہوسکتے ہیں۔ صبح کے ناشتے : جوء کا دلیہ، ابلا ہوا انڈا، دو سلائس ٹوسٹ،پھل اورسبزیاں کھائیں۔پھل اور سبزیاں وہ تمام وٹامنز اور منرلز فراہم کرنے کا ذریعہ ہیں جن کی نوجوانوں کو ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ کھجور، کشمش اور انجیر بھی شامل ہیں۔

اسنیکس کا استعمال کم کریں:

فاسٹ فوڈ اور اسنیکس کا استعمال کم کریں۔ سوفٹ ڈرنکس، چاکلٹ، کیک، بسکٹ میں بہت زیادہ کیلو ریز ہوتی ہیں۔ ضرورت سے زیادہ کیلورریز کا استعمال وزن بڑھاتا ہے اور موٹاپے کا باعث بن سکتا ہے۔

زیادہ پانی پیئں: دن بھر میں کم از کم چھ سے آٹھ گلاس پانی ضرور پئیں۔ ایک مرتبہ دودھ اور جوس بھی لیا جاسکتا ہے۔

تھکن محسوس ہونا: اگر آپ تھوڑا کام کر کے یا چل کے تھکن محسوس کرتے ہیں تو اس کی وجہ آئرن کی کمی ہے۔ یہ مسئلہ نوجوان لڑکو ں میں زیادہ ہوتا ہے کیونکہ پر یڈز کے دوران آئرن کی کمی واقع ہوسکتی ہے۔ کوشش کریں کہ ایسی غذا کھائیں جس میں آئرن وافر مقدار میں ہو۔ مچھلی، مرغی، انڈے، گوشت، ہرے پتوں والی سبزیاں، خشک میوے مثلاًکشمش، خوبانی اور خشک آلوچہ میں آئرن وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔

وٹامن ڈی: وٹامن ڈی ہڈیوں اور دانتوں کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ سورج کی روشنی وٹامن ڈی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اس کے علاوہ وٹامن ڈی چکنائی والی مچھلی، گوشت، کلیجی، انڈے کی زردی اور سیرایلز سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

کیلشیم: کیلشیم ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتا ہے۔کیلشیم حاصل کرنے کے لے دودھ اور دودھ سے بنی چیزیں بہترین ذریعہ ہیں۔

وزن گھٹانے والی غذائیں: وزن گھٹانے کے لئے استعمال ہونے والی غذاؤں میں پوری غذائتیں نہیں ہوتی۔ ایسی غذاؤں کے استعمال سے آپ بہت سے وٹامنز اور منرلز سے محروم رہ سکتے ہیں۔ وقتی طور پر تو یہ غذائیں وزن کم کردیتی ہین لیکن ان کا استعمال ترک کرتے ہی وزن پھر بڑھ جاتا ہے۔ اگر آپ صحت مند اور چاق وچوبند جسم کے مالک بننا چاہتے ہیں تو ان تمام چیزوں کو اپنی غذا میں شامل کیجئے اور صحت مند زندگی گزاریں۔

Check Also

Hamare Khawab

By Azhar Hussain Bhatti