Thursday, 26 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Rehmat Aziz Khan
  4. Gas Billing Slab Mein Tabdeeli

Gas Billing Slab Mein Tabdeeli

گیس بلنگ سلیب میں تبدیلی

عوام کے ایک بری خبر یہ ہے گیس بلنگ سلیب میں تبدیلی کردی گئی ہے اس سے غریب عوام کا چولہا بجھ جائے گا لیکن امیروں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ گزرے برسوں میں پاکستان میں گیس اور بجلی کے مسائل اور ان کے اثرات نمایاں طور سامنے آرہے رہے ہیں۔ گیس جو گھریلو اور صنعتی دونوں سطحوں پر بنیادی ضرورت ہے، کی قیمتوں اور سلیب سسٹم میں تبدیلیاں عام صارف خصوصاً غریب صارفین کے لیے مالیاتی مشکلات کا سبب بنی ہیں۔ ایس ایس جی سی (سدرن گیس کمپنی) کی جانب سے حالیہ اقدامات میں کیے گئے ہیں جو فروری 2023 میں متعارف کرائے گئے تھے، ایک تبدیلی دیکھی گئی جس میں نومبر تا فروری کے مہینوں میں 90 یونٹ سے زیادہ گیس استعمال کرنے والے صارفین کو نان پروٹیکٹڈ کسٹمرز کے زمرے میں شامل کر دیا گیا ہے۔

پاکستان میں گیس کے نرخوں اور سلیب سسٹم کا مسئلہ گزشتہ دہائیوں سے موجود ہے۔ ابتدا میں گیس کی قیمتوں کو سبسڈی کے ذریعے قابو میں رکھا گیا تاکہ عام افراد کو توانائی تک رسائی ممکن ہو۔ تاہم بڑھتے ہوئے مالی خسارے اور توانائی کے بحران نے حکومت کو مختلف اصلاحاتی اقدامات کرنے پر مجبور کیا، جن میں سلیب سسٹم بھی شامل ہے۔

2023 کی تبدیلی کا مقصد ان صارفین کو مزید قیمتیں ادا کرنے پر مجبور کرنا تھا جو زیادہ گیس استعمال کرتے ہیں تاکہ گیس کے وسائل کا بہتر استعمال کیا جا سکے۔ لیکن اس فیصلے کے اثرات خاص طور پر نچلے طبقے پر پڑے ہیں۔

ایس ایس جی سی کے حالیہ بلنگ نظام کے مطابق نان پروٹیکٹڈ کسٹمرز سے مراد وہ صارفین ہیں جو نومبر سے فروری کے کسی بھی ایک ماہ میں 90 یونٹ سے زائد گیس استعمال کریں گے۔ تو ان کی بلنگ عام پروٹیکٹڈ کسٹمرز کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہوگی۔ ان کو پورے سال ایک فکس ڈپازٹ کے طور پر 1000 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

پروٹیکٹڈ کسٹمرز سے مراد وہ صارفین ہیں جو 90 یونٹ یا اس سے کم استعمال کرتے ہیں۔ ان صارفین سے صرف 400 روپے سالانہ فکس ڈپازٹ چارج کیا جائے گا۔

اس فیصلے کے منفی اثرات کے ساتھ ساتھ کچھ چیلنجز بھی ہیں۔ نان پروٹیکٹڈ کسٹمرز کے لیے اضافی بلنگ کا مطلب یہ ہے کہ ایک عام گھرانہ بھی سردیوں میں غیر ضروری مالی دباؤ کا شکار ہو سکتا ہے۔

گیس کے استعمال کو 90 یونٹ سے کم رکھنے کے لیے صارفین کو اپنے طرزِ زندگی میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہوگی، جیسے کہ گیس سلینڈر کا استعمال لازمی ہوگا۔

یہ نظام متوسط طبقے اور نچلے طبقے کو زیادہ متاثر کرے گا کیونکہ ان کے پاس وسائل کم ہوتے ہیں۔

عوام کے لیے ایک تجویز ہے کہ گیس کے استعمال میں محتاط رویہ اپنائیں سردیوں کے مہینوں میں گیس کا استعمال کم رکھنے کے لیے پانچ دن سلینڈر کا استعمال کریں تاکہ یونٹ 90 سے تجاوز نہ کرے۔

حکومتی پالیسی پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ حکومت کو نچلے طبقے کے لیے سبسڈی بحال کرنے اور سلیب سسٹم میں نظرثانی کی ضرورت ہوگی تاکہ غریب کا چولہا جلتا رہے۔

گیس کے محفوظ استعمال اور بچت کے طریقوں پر عوام کو آگاہ کیا جائے تاکہ وہ خود کو اضافی مالی بوجھ سے بچا سکیں۔ گیس پر انحصار کم کرنے کے لیے حکومت کو متبادل توانائی کے ذرائع جیسے شمسی توانائی اور بائیو گیس سسٹم کو فروغ دینا چاہیے۔

خلاصہ کلام یہ ہے کہ گیس کے بلنگ سسٹم میں تبدیلیاں عام اور غریب صارفین کے لیے انتہائی مشکل اور چیلنجنگ ہیں لیکن احتیاطی تدابیر اور کم استعمال کے ذریعے ان کا سامنا کیا جا سکتا ہے۔ حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ پالیسی کو عوام دوست بنائے اور توانائی بحران کا ایسا حل پیش کرے جو معاشرے کے تمام طبقات کے لیے قابل قبول ہو اور غریب کا چولہا جلتا رہے۔

Check Also

Jadeed Maharton Ki Ahmiyat, Riwayati Taleem Se Aage

By Sheraz Ishfaq