Monday, 04 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Muhammad Umar Inam
  4. Akhri Sehri

Akhri Sehri

آخری سحری

شاید اس سال یہ آخری سحری ہو، اس رمضان میں جتنی عبادات، نوافل باجماعت نماز سے لطف اندوز ہوئے قرآن کو ترجمہ و تفسیر سے پڑھنے کی سعادت ملی تنظیم اسلامی کے منعقد کردہ تراویح میں۔ ان سب اعمال کا نتیجہ یہ ہونا چاہیے کہ آنے والے مہینوں میں بھی ہم اسی طرح باجماعت نماز کی پابندی کریں اور اس کو ختم ہونے نہ دیں۔

یہ محبت یہ خلوص جو قرآن سے لگا ہے اللہ کی محبت سے سرشار ہوا ہے اسے کبھی چھوٹنے نہ دیں اور اس سلسلے کو جاری رکھیں۔ جس طرح اس رمضان فجر کی نماز تک باجماعت قضا نہیں ہوئی تو کوشش کریں کہ اس سلسلے سے بھی جوڑ کر چلے۔

اکثر افراد سے عید کے دن سے ہی نماز قضاء ہونے شروع ہوجاتی ہے تو کوشش ارادہ کر لے آج کے بعد قضاء نہیں ہوگی اور اگر آپ سے نماز قضاء ہوتی ہے اور معاملات بھی سیدھے نہیں ہوتے تو سمجھ جائیں کہ آپ نے کبھی اللہ کے احکامات کو سنجیدہ ہی نہیں لیا آپ نے کبھی اسلام کا فلسفہ سمجھا ہی نہیں۔۔ ہم اگر دو دن موبائل استعمال کریں، ٹی وی دیکھیں یا کمپیوٹر پر گیم وغیرہ استعمال کریں اور پھر اسے یکدم یا انٹرنیٹ کی خرابی کی وجہ سے استعمال نہ کرے تو ہمیں کچھ ہونے لگتا ہے ہمیں لگتا ہے ساری دنیا روک سی گئی ہے۔۔

مگر یہی معاملہ ہمارا نمازوں سے نہیں ہوتا اگر ہم سے قضاء بھی ہوجائے تو ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ہم پھر بھی ہنستے ہیں مذاق کرتے ہیں اس کا تو صاف مطلب یہی ہے ہمیں اللہ سے کوئی لگو نہیں ہمیں نے اللہ اور اس کے رسول کے احکامات کو سنجیدہ ہی نہیں لیا۔

نماز ادا کریں ترجمہ کے ساتھ، تلاوت کریں ترجمہ اور تفسیر سمجھنے کی کوشش کریں اور اگر عربی نہیں آتی تو اس کے لیے فکرمند رہے اور سیکھنے کی کوشش کریں۔ اس کے ساتھ معاملات اور اخلاق پر توجہ رکھیں، گالیوں سے اور دوسروں کی تذلیل، دکھ دینا اور اس کی ہتک عزت کرنا ان چیزوں سے بلکل اجتناب کریں۔

Check Also

Mohmand Dam, Inqilabi Mansooba

By Rehmat Aziz Khan