Mian Aur Biwi
میاں اور بیوی

احساسات، جزبات، محبت اور احترام، سے جڑے رشتے میں فریقین کا دلچسپی، بھروسہ، غلط فہمیوں کا ازالہ، غلطیوں کا ادراک، حقیت پسندانہ زندگی اور بہترین خاندان کا وجود ایک ضروری امر ہے۔
مکمل بہترین ضابطہ حیات کی طرز پر، حسن معاشرت میں ایک بہترین کردارکے حامل جوڑے کو یکساں پسند، منظور نظر اور قابل تقلید، سمیت مثالی کردار سمجھا جاتا ہے۔ زندگی میں یکسر شادی کے بعد کے رونما ہونے والے معاملات سے فریقین بالکل غافل ہونے کی بنا پر۔
ششدر، حیران و پریشان اور کچھ تو بوکھلاہٹ میں چلے جاتے ہیں۔
مرد و عورت ہمیشہ اپنی زندگی کو دو حصوں میں تقسیم بھی اس لیئے کرتے ہیں کہ شادی سے پہلے اور شادی کے بعد کی زندگی میں ایک قابل بیان فرق پایا جاتا ہے۔ کامیاب مرد ہمیشہ شادی کے بعد تصوراتی دنیا چھوڑ دیتا ہے اور اپنی توقعات میں حقیقت پسندی سے کام لینے لگ جاتا ہے۔
مثالی توقعات کو بالکل ناگزیری سمجھ لینا جہاں پر شاید غلطی کہا جائے مگر بالکل باعینی پالینا بھی معجزہ کن بات کہی جاسکتی ہے۔ ہمیشہ زیادہ توقع شدہ امر میں نفسیاتی مسائل جنم لیتے ہیں۔ میاں بیوی ایک اعتدالی رشتے کی بنا پر ہی کامیابی اور بہترین زندگی بسر کرسکتے ہیں۔
تقریباََ خاندانوں کی تباہی اس وقت گرج چمک کرنے لگتی ہے جب ایک گھرکے آنگن میں میاں بیوی ایک دوسرے کے احسات سے، طرز زندگی سے، عادات سے، ضروریات سے اور سب سے بڑھ کر سمجھنے میں غفلت برتتے ہیں۔
اس حساس اور نازک رشتے کو بہترین اور طاقتور بنانے کیلئے فریقین کا لچکدار ہونا لازم ہے۔ میاں اور بیوی جب اپنی اپنی اناوں کے برعکس معاملات زندگی کو سلجھانے کی غرض سے باہمی مشاورت کا ایک دوسرے کو اعزاز بخشیں گے تو نفرتوں کو شکست فاش ہوگی اور ایک بہترین خاندان کا آغاز ثابت ہوگا۔
ہمارے ہاں چند ذیل خرابیوں کی بنا پر ہی درج ذیل تدارک کا رواج لازم ہے وگرنہ پھر تباہی ہے، حلاکت ہے اور جگ ہنسائی ہے، کیا ہم نے کبھی غور کیا ہے کہ میاں اور بیوی میں تعلقات خراب کیوں اور کیسے ہوجاتے ہیں اور ان پر قابو پانے کا طریقہ کیا ہے۔
ہمیشہ جوڑوں کے درمیان تعلقات میں کافی چیلنجز ہوتے ہیں جنکا افہام و تفھیم سے حل کرنا ایک ضروری ہم آہنگی قرار دیا گیا ہے۔
گھر میں روٹین اور روایتی چیزوں سے آپ کبھی کسی کا دل نہیں جیت سکتے، کسی کی توجہ لینے کیلئے ضرور طور پر نئے تجربات کا مشاہدہ کرنا چاہیئے۔ خیانت سے بچ کر ہمیشہ بھروسہ مند ساتھی کہلوانےاور شکوک شبہات کی کرب شدہ عادت کو چھوڑنا۔
اعتماد سازی شفافیت جیسے بہترین ہتھیار کا استعمال ایک خوشنما خاندان کا راز ہے۔ خود غرضی اس اٹوٹ رشتے کا ابدی دشمن ہے جو ہمیشہ نئے نئے تنازعات کی راہ ہموار کرتا ہے ہمشہ ایک دوسرے کی ضروریات کا خیال رکھنا بھی خودغرضی جیسی موضی مرض کا بہترین تدارک ہے۔
مسائل کا غیر ضروری طور پر جمع کرنا اور پھر اسے نظر انداز کرنا بھی نئے نئے بحرانوں کو جنم دیتا ہے۔ اس رشتے میں بندھے جوڑے کو روزمرہ کے چیلجنز سے نمٹنے کیلئے شعوری طور پر تیار رہنا چاہئے۔ جب کسی مشکل کا اور پریشانی کا مشترکہ حل ڈھونڈا جائے گا تو تب رشتے میں ایک بہترین طاقت آجائے گی۔
ہمیشہ غیر ضروری چیزوں سے کنارہ کشی ہمیں کامیابی کے کنارے تک ضرور لائے گی۔

