Tuesday, 11 March 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Muhammad Umair Haidry
  4. Layyah Division Zaroori Mutalba

Layyah Division Zaroori Mutalba

لیہ ڈویژن ضروری مطالبہ

ترقی اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کیلئے پاکستان کے ہر علاقے کو مساوی مواقع فراہم کرنا ریاست کی اہم ذمہ داری ہے۔ ضلع لیہ جنوبی پنجاب میں ایک اہم خطے کی حثیت رکھتا ہے۔ کیونکہ ضلع لیہ جغرافیائی اہمیت اور ثقافتی حساب سے بھی قابل فخر ہے۔ مگر بدقسمتی، یا نصیب کی خرابی، کہ ضلع لیہ کو ہمیشہ انتظامی اور ترقیاتی حوالے سے مسلسل مسائل کا سامنا رہا ہے۔

جغرافیاتی حوالہ سے بھی ضلع لیہ کو پنجاب کا وسط بھی کہا جاسکتا ہے۔ ضلع لیہ ڈویژن ہو تو ضلع بھکر مظفر گڑھ تونسہ اور مختلف ملحقہ علاقوں کیلئے ایک پل کا کردار ادا کرنے والا واحد ضلع لیہ ہی ہے جو جغرافیائی حوالے سے مکمل بہترین پوزیشن کا حامل ہے۔

ضلع لیہ میں عوامی مسائل اور انتظامی ضرورت بھی ایک دیرینہ اور زبردست مطالبہ رہا ہے۔ صحت، تعلیم اور تمام تر بنیادی سہولیات کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ڈویژنل ہیڈکواٹر کے قیام سے۔ لیہ کے انتظامی امور منظم اور ترقیاتی کاموں کی رفتار بھی تیز ہوگی۔

حالیہ صورتحال کے مطابق انتظامی مسائل کو اگر بغور دیکھا جائے تو یہاں کے باسیوں کو ڈیرہ غازی خان اور ملتان پر انحصار کی بدولت عوام کا وقت اور وسائل کے ضیاع کی بھی بہت بڑی ایک وجہ ہے۔

لیہ کو ڈویژن کی حثیت ملنے سے یہاں پر معاشی فوائد بھی بہت زیادہ ہونگے کیونکہ لیہ زرخیز خطہ ہونے کو وجہ سے زراعت کے شعبے کے مطابق یہاں پر قابل ذکر گنا، گندم، کپاس، مونگی، چنا، چاول، مکئی، باجرہ اور دیگر فصلوں کی پیدوار ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے۔

ڈویژنل حثیت ملنے سے زراعتی شعبے میں بھی ایک بہترین انقلابی ترقی کے امکانات پیدا ہونگے اور اسکے ساتھ ساتھ مختلف ایسے بہت سے مواقع پیدا کیئے جاسکتے ہیں جس سے ضلع لیہ کو زبردست معاشی فائدہ حاصل ہوگا۔

ضلع لیہ کو ڈویژن بنانے کا مطالبہ یہاں کا سیاسی اور عوامی مطالبہ بھی ہے۔ یہاں کے باسیوں نے اور مختلف سیاست دانوں نے کافی عرصے سے، لیہ ڈویژن بناو، تحریک چلا رکھی ہے اور یہاں کی عوام کا ایک متفقہ مطالبہ ہے کہ لیہ کے ڈویژن بننے سے ہماری بنیادی حقوق کی فراہمی آسان ہوگی۔ جس سے غریب طبقہ بہت زیادہ مستفید ہوگا۔

مختصر یہ ہے کہ لیہ کو ڈویژن کا درجہ دینا صرف انتظامی فیصلہ نہیں ہوگا بلکہ عوام کی فلاح یہاں کی ترقی اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کی ضمانت ہوگی۔ حکومت کو چاہیئے کہ اس درینہ اور روز بروز زور پکڑتے عوامی مطالبے کو پورا کیا جائے تاکہ ضلع لیہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ترقی کی نئی منازل پا سکے جوکہ یہاں کی عوام کا حق ہے اور لیہ کی غیور عوام اس مطالبے کو حق سمجھ کر ایوان بالا تک اپنی آواز پہچانا چاہتی ہے۔

Check Also

Kashf Ul Mahjoob Say Intekhab (1)

By Muhammad Saqib