Sunday, 15 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Muhammad Umair Haidry
  4. Jan Bachain Talaq Dain

Jan Bachain Talaq Dain

جان بچائیں طلاق دیں

بہت عجیب محسوس ہوتا ہے جب ہم غیر ضروری معاملات میں گھس جاتے ہیں۔ معاملے سے کس حد تک تعلق ہے شاید بالکل نہ ہو لیکن ہمارا مشورہ ایسا ہوگا جیسے ہم پرلے کے فیملی ممبرز ہوں۔ توں کون میں کون کے مصداق لوگوں کی تعداد کی بالکل ارض مقدس میں کمی نہیں ہے۔

ایسا ہی نیوٹر مشورہ آجکل کا نیوٹر سیاستدان ہر پارٹی کو مشورے دیتا پھر رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی مین لیڈرز شپ میں شمار کئے جانے والے سابق لیڈر اور پارلیمنٹیر محترم فیصل ووڈا صاحب نے بانی پی ٹی آئی کو اپنے نئے مشورے سے مستفید فرماتے ہوئے کہا کہ بانی کو جان بچانی ہے تو بشری صاحبہ کو طلاق دینی ہوگی۔

ویسے سننے کو تو بہت عجیب سا اور بھیانک مشورہ ہے مگر شاید بشری صاحبہ کے ساتھ پرانی ان بنی نبھائی جارہی ہے۔ شاید خان کو دور رہنے والے روحانی مشوروں کے مطابق جن اشخاص سے دور رہا جائے ان میں فیصل ووڈا بھی شامل تھے اور ووڈا صاحب کے مطابق شاید وہ تسبیح اب تسبیح نہیں رہی جو وزارت عظمی کی کرسی تک لے جاتی ہے یا شاید سابقہ بھونا ہوا گوشت خان کو الٹا پیش آرہا ہے۔

جونہی ووڈا صاحب نے یہ بیان داغا تو پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا برگیڈ جو ایسے موقعے کی ہمیشہ تلاش میں رہتی ہے نے بھی ووڈا صاحب کی کلاس لیتے ہوئے ادھورا مشورہ قرار دیا اور پورے مشورے میں اپنی تربیت کے مطابق الفاظ لکھے ہیں جسکا سوشل میڈیا گواہ ہے۔

سوشل میڈیا جہاں آزار اظہار رائے کہا جاتا ہے وہاں کچھ ریاستی معاملات کی ناک میں دم ہے۔ بہرحال یہ ایک الگ بحث ہے اور یہ المیہ ہر وقت محسوس ہوتا رہتا ہے جب سوشل میڈیا پر کوئی بھی معزز، معزز نہیں رہتا کوئی بھی پگڑ پوش اپنی پگڑی نہیں بچا پاتا اور کسی بھی عزت دار کا ٹوٹا سامنے آجاتا ہے۔

میرے خیال میں سوشل میڈیا پرانی دور کی وہ خالہ (ماسی) ہے جو ہر کسی کے عیب جانتی ہے اور تھوڑی سی تکلیف پہنچانے والے کے عیب سبب عیاں کردیتی ہے اس خالہ کی زد میں آج کل فیصل ووڈا صاحب ہیں دعا ہے وہ سرخرو ہوں لیکن لگتا نہیں کہ برگیڈ اس کی پگڑی بچائے گی۔

Check Also

Kya Shaam Ke Hissay Bakhre Hone Tai Hain?

By Khalid Mehmood Rasool