Buzdil Bharat
بزدل بھارت

مشہور کہاوت ہے اللہ پاک دشمن بھی دے تو سیانے دے۔ لیکن ہماری قسمت اتنی خراب ہے کہ اللہ پاک نے ہمیں ایسا بزدل اور بے عقل دشمن دیا ہے۔ جو عقل و فھم سے بالکل عاری ہے۔ طور اطوار سے بالکل واسطہ تک نہیں اور جنگی اصولوں سے انتھائی ناواقف ہے جنگی اصولوں میں ہمیشہ بچوں اور عورتوں کو استثناء ہوتا ہے۔ کسی بھی حالت جنگ میں بچوں اور عورتوں کا خیال رکھا جاتا ہے۔
پرانے زمانے کی قدیم جنگوں میں اگر کوئی عورت جنگ کے درمیان آجاتی تو جنگیں روک دی جاتی تھی۔ لیکن کمزور عورت پر طاقت آزمائی نہیں کی جاتی تھی۔ مگر بزدل بھارت نے پہلا حملہ ہی عورتوں اور بچوں پر کیا ہے۔
ہمارے بچے شہید ہوئے اور عورتیں بھی اس بے رحمی کا شکار ہوئیں اور سب سے بڑھ کر کسی بھی مذہبی عبادت گاہ کو بالکل ٹارگٹ نہیں کیا جاتا۔
اسلامی تعلیمات میں یہ سکھایا گیا ہے کہ اگر امیر کی اجازت کے بغیر تم کسی دوسرے مذہب کی عبادت گاہ پر حملہ کروگے تو ایسا سمجھنا کہ اپنی عبادت گاہ پر حملہ کیا ہے۔ مگر یہ بات شاید باڈر پار کے دھرم میں شامل نہیں یا پھر ان کے دھرم میں اخلاقیات نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔
بزدل بھارت نے اپنے میزائل بھی ہماری مساجد پر داغے ہیں جو کہ دنیا کا کوئی دھرم شاید اس چیز کی اجازت نہیں دیتا اور سب سے بڑھ کر بھارت نے ہمارے نیلم جہلم پر بزدلی کرنے کی کوشش کی ہے جوکہ تمام تر اخلاقی ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
پوری دنیا کا اصول ہے کہ آپ کسی ملک یا ریاست کے پانی اور بنیادی غذائی چیزوں کو ضائع یا پابندی نہیں لگا سکتے۔ مگر بھارت نے یہاں پر بھی اخلاقی پسپائی دیکھائی ہے۔ بھارت واقعی ایک بزدل اور بے کار دشمن ہے جس نے تاریخ میں کبھی دن کو حملہ نہیں اس نے ہمیشہ رات کو ہی چھپ کر ناجائز خواہشات کی تکمیل کا خواب دیکھا ہے جو انشاءاللہ کبھی پورا نہیں ہوگا۔
مودی سرکار نے اپنی پارٹی کو پھر سے اقتدار میں لانے کیلئے جتنی جتن سازی کی ہے وہ بالکل مسلم قوم کے خلاف زہر آلود اور بھیانک سوچ پر مبنی ہے۔ دنیا کی بہترین اور جدت سے لیس جیٹ طیارے بھی بھارتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں اور انشاءاللہ تذلیل شرم شاری کا یہ سلسلہ چلتا رہے گا اور بھارت کا مکروہ چہرہ عالمی طور پر بالکل نمایاں۔

