Tuesday, 07 January 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Kiran Arzoo Nadeem
  4. Hum Ne Hisab Dena Hai

Hum Ne Hisab Dena Hai

ہم نے حساب دینا ہے

ہم اپنے معاشرہ میں اردگرد نظر دوڑائیں تو ہمیں ہر طرف جہنم کی زندگی ہی نظر آتی ہے، چاہے مشرق ہو یا مغرب، کیونکہ انسان بہرحال اپنی زندگی خو شخال کرنا چاہتا ہے۔ جنتی زندگی گزارنا چاہتا ہے تو اسے راہنمائی صرف وحی کی صورت میں مل سکتی ہے جو اللہ باری تعالیٰ ہر دور میں مختلف پیغمبروں کے زریعے بھیجتا رہا ہے۔

بد قسمتی سے سب کتابوں میں ردوبدل ہو چکا ہے اور کوئی بھی اس کا دعویٰ نہیں کر سکتا کہ اس کی کتاب میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور وہ ویسی ہی ہے جیسے کہ ان کے پیغمبر نے ان کو دی تھی، صرف قرآن ایک آخری کتاب ہے جس کا ذمہ اللہ نے لیا ہے اور وہ ہمارے پاس محفوظ ہے۔ اگر ہم اس کے ایک ایک لفظ پر سائنس کی جدید تخقیق کے حوالے سے غوروفکر کریں تو ہم وہ معاشرہ قائم کر سکتے ہیں جس میں کوئی حوف و خزن نہ ہو!

اب دنیا کی یہ حالت ہے کہ اب ہمارے ہمسایہ ملک بھارت میں الیکشن ہو رہے ہیں اور ہماری نظریں اس طرف لگی ہوئی ہیں کہ آنے والی حکومت کی پالیسی کیا ہوگئی؟ وہاں کے مسلمانوں پر کیا بیتے گئی اور ہمارے ساتھ جو ازلی دشمن چلی آ رہی ہے اس کا کیا ہوگا؟ اگر امریکہ میں الیکشن ہوتا ہے تو پوری دنیا کی نظریں اس پر لگی ہوتی ہیں کہ آنے والی حکومت کی پالیسی کیا ہوگئی!

دنیا سکون کی تلاش میں ہے اور سکون صرف اس نظام میں ہے جو اللہ نے وحی کے زریعے بھیجا اور مخفوظ صرف قرآن پاک میں ہے!

اگر ارباب اقتدار کو یقین ہو کہ جو کچھ ہم کر رہے ہیں اس سب کا ہمیں ایک ہستی کے سامنے جواب دینا ہوگا! با لکل اسی طرح جو بچہ رزلٹ والے دن خوشی خوشی اپنے نتیجہ کا انتظار کر رہا ہوتا ہے کیونکہ اس کو پتہ ہوتا ہے کہ اس نے محنت کی ہے اور نتیجہ اس کی تو قعات کے مطابق نکلے گا!

قرآن کتنا خو بصورت نقشہ کھینچتا ہے:

سورہ الحا قعہ 69 ویں سورہ کی آیت 19 میں کہتا ہے کہ

فّاما مّن کّتِبِیہُ بّیمینہ فّیقُولُ و ھا وم اقرءُ ا کِتبِہُ (69:19)

جس کے اعمال کا رجسٹر یمن کے ہاتھوں میں ہوگا، وہ ہر ایک سے خوشی خوشی کہے گا کہ لو! میرا نامہ عمال پڑھو"۔

دایاں ہاتھ عربی میں یمن ہے یہ لفظ برکت اور سعادت کے لئے بو لا جاتا ہے!

شمال بایاں ہاتھ ہوتا ہے وہ محاورہ کے اعتبار سے منحوس ہوتا ہے۔

جس کا اعمال نامہ یمن یعنی دائیں ہاتھ میں ہوگا وہ کہے گا

اِنی ظّننتُ اّنی مُلٰق حّسا بِیہ"۔ 69:20

وہ کہے گا کہ مجھے یقین تھا کہ میں نے ایک دن کسی کو حساب دینا ہے!

ہم میں سے کتنے لوگ ہیں جن کو اس بات کا یقین ہے کہ اس نے حساب دینا ہے! مسلمان ہونے کے باوجود اس کتاب کو ماننے کے باوجود!

کتنا کچھ غلط ہے جو اس معاشرے، اس ملک اور اس دنیا میں ہو رہا ہے!

کس کو پتہ ہے کہ ہم نے حساب دینا ہے!

Check Also

Kitab, Mobile Aur Hamari Masroof Zindagi

By Mujahid Khan Taseer