Saturday, 25 April 2026
  1.  Home
  2. Blog
  3. Kiran Khan
  4. Bhai Hai Wo Mera

Bhai Hai Wo Mera

بھائی ہے وہ میرا

کل رات ایک ڈرامے میں بہن کا یہ ڈائیلاگ تھا۔۔ اس بہن کو بھائی نے گولی مارنے کی کوشش کی تھی لیکن بہن بچ گئی اور گولی بہنوی کو لگی۔۔ ماں باپ نے جب دیکھا کہ بیٹا بہن کو گولی مار سکتا ہے تو اپنی سابقہ محبوبہ کو بھی مار سکتا ہے جو شادی کر رہی تھی۔۔ تو انہوں نے بیٹے کو جیل کرا دی۔۔

شوہر نے اس سے پوچھا کہ جب تمہیں معلوم تھا کہ تمہارے بھای نے گولی ماری تو تم نے یہ بات چھپای کیوں؟

کہتی کیسے بتاتی؟ بھائی ہے وہ میرا۔۔

ہاں جی بہنوں کی محبت ایسی ہی ہوتی ہے۔۔

بھائیوں پر خواتین جان تک وارنے کو تیار رہتی ہیں۔ کچھ تو اتنی جذباتی ہوتیں۔ ساری زندگی شوہر کا باپ بھائیوں سے مقابلہ باندھ کر رکھتی ہیں۔۔ شوہر سے زیادہ اہمیت بھائیوں کو دیتی ہیں۔ اپنے حصے کی زمین۔۔ اپنے اوپر یا اپنے بچوں پر خرچ کرنے کی بجاے بھائی کو دے دیتی ہیں تب بھی انہیں چین نہیں آتا۔ مسلسل کوشش میں ہوتی ہیں کہ اور کس کس طرح بھائی کو فایدہ دیں؟

کچھ خواتین ایسی بھی دیکھی ہیں جو بھائیوں کی خاطر اپنا گھر توڑ دیتی ہیں۔۔ وہی بھائی بعد میں اپنی زندگیوں میں مگن ہوگئے تو روتی پھر رہی ہیں۔۔

نوکریاں کرتی ہیں بھائیوں کو افسر بناتی ہیں بعد میں وہی بھائی پلٹ کر پوچھتے تک نہیں۔۔ تو دل کو روگ لگا لیتی ہیں۔۔

مرزا صاحباں والا قصہ یاد ہوگا ناں؟ اگلا جان ہتھیلی پر رکھ کر میڈم کو بھگا لے گیا۔۔ زرا آرام کی غرض سے لیٹا اور محترمہ کو بھائی نظر آے تو عاشق کے تیر ہی توڑ ڈالے۔۔ کہ اس کو بھلے مار ڈالیں میرے بھائی بچ جائیں بس۔۔ بھائیوں کو اس قربانی نے کوئی خاص متاثر نہ کیا انہوں نے آکر اسکا بھی کام ساتھ میں تمام کیا۔۔

ہیر نے بھی عشق فرما لیا اگلے کو نیم پاگل حالت میں چھوڑ کر بھائیوں کی عزت بچا لی اور شادی کرلی۔۔ اگلا چوڑیاں بیچ بیچ کر مر کھپ گیا۔۔

ایسا ہی کوئی عدالت کا مشہور کیس سنا تھا جس میں خاتون کا شوہر بھائی اور بیٹا ایک ساتھ قید تھے پھانسی کی سزا تھی اور کسی ایک کو بچانا تھا۔۔ اس نے بھائی کو چنا۔۔

اسی محبت کی ایک قسم یہ بڑی آپا ٹائپ ڈراموں میں دکھائی جاتی ہے۔۔ جب بہنیں بھائیوں کی شادی نہیں کرنا چاہتی کہ بھائی ہم سے نہ غافل ہوجائیں۔۔ مارے باندھے شادی کر بھی دیں تو یہ فکر لاحق رہتی ہے کہ انکی زندگی کا ہر فیصلہ یہ آپیاں کریں۔۔

یہ نارمل رویہ نہیں ہے۔۔ بیمار ذہنیت ہے۔ جس نے ساری زندگی ساتھ نبھانا ہے۔۔ اتنی اہمیت اسے دے دیں تو رونا کس بات کا۔۔

محبت میں شدت پسندی ہمیشہ نقصان دیتی ہے رشتہ بھلے کوئی بھی ہو۔۔ محبت ان کنڈیشنل صرف اپنے آپ سے کریں۔۔ کیونکہ آپ محفوظ ہیں آپ سلامت ہیں تب ہی آپکا سروائیول ممکن ہے۔۔

یاد رکھیں۔۔ جس بھی رشتے کو آوٹ آف دی باکس جا کر سپورٹ دیں گی وہی رشتہ آپ کو سب سے زیادہ خوار کرے گا۔۔

Check Also

Zehra Nigah Ki Shayari Ke Mozuat

By Dr. Uzma Noreen