Saturday, 20 April 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Khurram Masood/
  4. Saffakana Iqdam Ke 3 Saal

Saffakana Iqdam Ke 3 Saal

سفا کانہ اقدام کے تین سال

ظلم کی رات جتنی طویل ہو جائے ظالم جتنا چاہے ظلم بڑھا لے پر قدرت کا ایک قانون ہے، قربانیاں دینے والے صبح کا سورج ضرور دیکھتے ہیں اور ظالم اندھیروں اور تاریکیوں میں نست و نابود ہو جاتے ہیں۔ بھارت نے جس طرح سے کشمیر پر اپنا اصل و رسوخ بڑھانے کیلئے 5 اگست 2019 کے بعد جموں و کشمیر کی قانونی حثیت تبدیل کی اس سفاکانہ اقدام کے تین سال گزر جانے کے باوجود۔

بین الاقوامی قوانین کی ہٹ دھرمی سے خلاف ورزی کرنےپر بین الاقوامی برادری کی خاموشی کئی سوالوں کو جنم دیتی ہے۔ بھارت یہ بات جان لے کے طاقت کے استعمال سے کشمیریوں کو ان کے حق سے نہیں روک سکتا مودی کے غیر قانونی اقدام اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی نے کشمیریوں کی زندگی کو دکھی، خوفناک اور مشکل بنا دیا ہے اور پورے خطے کو عدم استحکام اور بدامنی میں تبدیل کر دیا ہے۔

آرٹیکل 370 کی منسوخی اور جموں و کشمیر کی تقسیم کی پاکستان نے بھرپور مذمت کی ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے اور کوئی بھی یکطرفہ اقدام اس کی حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتا، پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ مشن قائم کیا جائے۔

عالمی برادری بھارت کے آرٹیکل 35A اور 370 کو معطل کرنے کے غیر قانونی، غیر اخلاقی، غیر سیاسی اور یکطرفہ اقدامات کو روکے اور عالمی برادری جموں و کشمیر میں اس کے مظالم کی مذمت کرے اور قابض فوج کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ عالمی برادری IIOJK میں جاری بھارتی بربریت اور قابض افواج کی جیلوں میں نظر بند کشمیری حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی میں اپنا کردار ادا کرے۔

حقوق کی خلاف ورزیوں کا بڑھتا ہوا رجحان کشمیریوں پر بڑے پیمانے پر اور کثیر الجہتی سیاسی سماجی اور ثقافتی حملے کشمیریوں کی سیاسی شناخت کو مٹانے مسلمانوں کی اکثریتی برادری کو کمزور کرنے کے لیے ان کے کردار کو کم سے کم کرنے اور انہیں دوسرے درجے کے شہری میں تبدیل کرنے اور انہیں سیاسی اقلیت میں تبدیل کرنے اور سیاسی فیصلہ سازی کے عمل میں ان کے کردار کو کم سے کم کرنا سب سے واضح نشانیاں ہیں۔

کہ بھارت مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ کشمیریوں کی نسل کشی جو عالمی برادری کے لیے آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔ نسل پرست ہندوستانی حکومت اب بے شرمی سے اپنے فرقہ وارانہ ایجنڈے کو ملحقہ علاقوں میں نافذ کرنے کے لیے مذہبی کارڈ کھیل رہا ہے۔ اور ہندووں کو زبردستی کشمیری علاقوں میں آباد کرنے کی کوشش کر رہا ہے، گزشتہ 74 سالوں میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیریوں کو قتل کیا گیا۔

تشدد کا نشانہ بنا کر اندھا، جبری لاپتہ کیا گیا، مودی ریاست کشمیر کے لوگوں کے خلاف آئینی سازش کے شیطانی چال کا بانی ہے، جو نہ صرف کشمیریوں سے ان کی اپنی شناخت چھین رہے ہیں۔ بلکہ انھیں آیئنی حق سے بھی محروم کر رہے قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں ظلم، تشدد اور ناانصافیوں کے باوجود کشمیریوں کی بھارتی قبضے سے آزادی کی جدوجہد میں تیزی آرہی ہے اور جلد یہ جدو جہد اور شہیدوں کا خون رنگ لائے گا۔

اور کشمیر آزاد ہوگا۔ امت مسملہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور شہیدوں، قیدیوں اور آزادی کی جنگ میں سات دہائیوں سے جاری اور بلند حوصلہ اور جدو جہد رکھنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ پاکستانی ریاست جموں و کشمیر میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے اپنی سیاسی۔

اخلاقی اور سفارتی حمایت کے ساتھ ساتھ بہت سے ٹھوس اقدامات کرہی ہے۔ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازع کے پرامن حل پر منحصر ہے۔

Check Also

Rezgari

By Ruqia Akbar Chauhdry