Friday, 26 April 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Khurram Masood/
  4. Pakistan Ka Afghan Talib Ilmon Ke Liye Taleemi Package

Pakistan Ka Afghan Talib Ilmon Ke Liye Taleemi Package

پاکستان کا افغان طالب علموں کیلئے تعلیمی پیکیج

پاکستان جہاں ہر شعبہ میں افغانستان کے ساتھ تعاون کر رہا ہے اور ہر لحاظ سے اپنے اس ہمسایہ ملک کو مستحکم اور خوشحال دیکھنا چاہتا ہے وہیں اس بات پر بھی عالمی برادری سے اپیل کرتا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کو سنجیدگی سے دیکھے اور اس کو درپیش مسائل کا فوری حل تلاش کرے۔ افغان مسئلہ کے حل میں پاکستان اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے وہی دنیا بھی اس معاملہ پر اپنی آنکھیں کھولے۔

پاکستان کا ایک اور احسن قدم پاکستان نے افغان طلباء کے لیے 11 سے 2 بلین روپے کے تعلیمی پیکج کو حتمی شکل دی ہے اور افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یونیورسٹی کیمپس قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیتی پیکج میں 3، 000 وظائف، 5000 افغان شہریوں کے لیے وظیفہ کے ساتھ مفت تربیت، 150 افغان اساتذہ کے لیے مفت تربیت، 100 نرسنگ ڈپلومہ اسکالرشپ، اور کابل میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے علاقائی کیمپس کا قیام شامل ہے۔

تعلیم کے شعبے اور ہنرمندی کی ترقی کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان افغان نوجوانوں کی ہر شعبہ میں رہنمائی کر رہا ہے اور ہر شعبہ سے منسلک ماہرین کو اپنی بھرپور صلاحیت کو بروے کار لانے کا عظم رکھتا ہے۔ اسلام آباد میں AIOU ملک کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے، اور اس کے چانسلر صدر عارف علوی ہیں۔ افغانی حکام کے پاکستان کے پہلے دورے کے دوران لاہور میں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی نے افغان طلباء کے لیے 100 وظائف اور 10 پی ایچ ڈی کرنے کا اعلان بھی کیا۔

جنگ زدہ ملک میں تعلیم کی حمایت کے لیے اساتذہ اور محققین کے لیے وظائف بھی مقرر ہیں۔ پاکستان، افغانستان کے لوگوں کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان نے افغان عوام کو اس مشکل وقت میں ان کی مدد بھرپور طریقہ سے کی ہے۔ پاکستان نے کابل سے سفارت کاروں اور اقوام متحدہ کے اہلکاروں سمیت 42 ممالک اور قومیتوں کے تقریباً 80، 000 افراد کے محفوظ انخلاء میں اہم کردار ادا کیا۔

افغانستان کے لیے 5 بلین روپے کی امداد کا وعدہ کیا ہے، اور برادر ملک کے لیے 28 ملین ڈالر سے زیادہ کی طبی، خوراک اور دیگر انسانی امداد کا اعلان کیا کیونکہ اگست کے وسط میں طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد ابھرنے والے معاشی بحران کی وجہ سے افغان عوام انتہائی مشکل حالات سے گزر رہے تھے۔

اس کے ساتھ ہی پاکستان نے مختلف افغان ہسپتالوں میں 2 بلین روپے کے نئے طبی آلات کی تنصیب اور کمیشن کے لیے انجینئرز اور ٹیکنیشنز کی ایک ٹیم بھی افغانستان روانہ کی ہوئی ہے۔ ہماری میڈیکل ٹیموں نے صوبہ خوست میں آنکھوں کے مفت کیمپ کا اہتمام کیا اور سینکڑوں مریضوں کی سرجری کیں۔ ان مشکل وقتوں میں مسلم افغان بھائیوں کی مدد کرنا پاکستان کا اخلاقی فرض ہے۔

Check Also

Sunen, Aaj Kya Pakaun

By Azhar Hussain Azmi