Thursday, 28 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Khurram Masood
  4. Balochistan Ki Taraqi Mein Pak Fauj Ka Kirdar

Balochistan Ki Taraqi Mein Pak Fauj Ka Kirdar

بلوچستان کی ترقی میں پاک فوج کا کردار

کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں اس ملک کے تمام اداروں اور شعبوں کا اپنی اپنی جگہ اہمیت اور انتہائی اہم کردار ہوتا ہے سب ادارے مل کر ملک کی سالمیت اور اس کی فلاح و بہبود میں اپنا احصہ ڈالتے ہیں تب جا کر ایک قوم کی حثیت ابھر کر دنیا میں اپنا مقام پیدا کرتے ہیں۔

پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے بعد سے انفرادی اور اجتماعی طور پر پوری قوم نے یکجا ہو پاکستان کو ترقی کی اس راہ پر گامزن کیا ہے۔ پاکستان کے تمام صوبوں نے مل کر ترقی کے اس سفر میں پاکستان کو دنیا میں ایک اہم مقام تک پہنچایا ہے، چاروں صوبوں نے ملکر ملک کی ترقی پزیر ممالک کی صف میں شامل کیا اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کی طرف گامزن ہے۔

ہر صوبے کا اپنا ایک منفرد کردار ہے اس لحاظ سےصوبہ بلوچستان جو اس حوالے سے خاص نوعیت کا حامل ہے پاکستان بنتے وقت ریاستوں کا اعلان پاکستان میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان کے لوگ پاکستان کا شہری ہونے کے ناتے ملک کے وفادار اور محب وطن پاکستانی ہیں۔ یہ صوبہ بہادر لوگوں کا صوبہ ہے اور قدرتی وسائل سے مالا مال بلوچستان پاکستان کا نہ صرف بڑا صوبہ بلکہ معاشی اور علاقائی لحاظ سے پاکستان کی شہ رگ ہے کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے جڑی ہے۔

بلوچستان معدنی وسائل سے مالا مال ہونے کی وجہ سے عالمی توجہ کا مرکز ہے دنیا کی نظریں اس صوبہ کے قدرتی وسائل پر ہیں یہی وجہ ہے دشمن کی آنکھ کو ترقی کرتا پاکستان کھٹکتا ہے اور وہ اس صوبے میں اپنے ایجنٹس کے زریعے اس صوبہ کے حالات خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ دشمن ملک میں انتشار اور بد امنی پھیلانے میں سر گرم ہیں ہمارے اپنے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش میں ملوث ہیں اور صوبے کے حالات خراب کروا کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کرتے ہیں، پر دشمن کے ناپاک عزائم ہمیشہ کی طرح ناکام ہو تےہیں۔

پاکستان کی سیاسی قیادت اور اور سیکیورٹی اداروں کی انتھک محنت نے بلوچستان کے امن کو برقرار رکھے ہواہے اور دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے۔ سیاسی قیادت بلوچستان کے قدرتی وسائل کو بروئے کار لانے پر دن رات کام کرہی ہے اور سیکورٹی ادارے باہمی تعاون سے صوبہ میں امن قائم رکھنے کیلیے ہر سطح پر سیاسی قیادت کے ساتھ مل کرکام کرہی ہے۔ جہاں سیکیورٹی کے اہلکاروں کا مورال بلند ہے عوام کے جان ومال کی حفاظت کیلئے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کررہی ہے۔

کتنے ہی مشکل حالات کیوں نہ ہوں امن و امان کا قائم کرنا ہو یا قدرتی آفات میں لوگوں کی امداد اور رلیف دینے کا معاملہ ہو پاک فوج ہمیشہ پیش پیش ہوتی ہے۔ حالیہ بارشوں میں پاک فوج کی جانب سے بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔ پاک بحریہ کے دستے بلوچستان کے دور دراز دیہی علاقوں تک پہنچے اور ضروری امدادی اشیاء تقسیم کیں۔ متاثرہ علاقوں میں سینکڑوں راشن بیگ، پینے کا صاف پانی اور ادویات سمیت گھریلو اشیاء فراہم کی گئیں۔

پاکستان بحریہ کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل کیمپس میں 500 سے زائد مریضوں کا مفت علاج کیا گیا۔ پاک بحریہ قدرتی آفات کے دوران ہر ممکن امداد فراہم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش ہے۔ بلوچستان میں پاک بحریہ کا ریلیف آپریشن مشکل کی گھڑی میں ہم وطنوں کی ہر ممکن مدد کرنے کے عزم کا مظہر ہے۔ متاثرہ علاقوں میں سینکڑوں راشن بیگ، پینے کا صاف پانی اور ادویات سمیت گھریلو اشیاء فراہم کی گئیں۔

سیاسی قیادت اور پاک فوج کی اولین ترجیح ہے کے مقامی افراد کی فلاح وبہبود کی جاسکے اور بے روزگاری کا خاتمہ اور بلوچستان کی عوام خوشحال زندگی بسر کرسکیں۔ پرامن خوشحال تعلیم یافتہ بلوچستان ہی خوشحال پاکستان ہے صوبے کے دوسرے شہروں سمیت تمام علاقائی قبائلی افراد کی بے روزگاری کے خاتمہ اور معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرہی ہے۔

روزگار کی فراہمی ہو تعلیم کا شعبہ ہو یا علاج معالجے کی سہولیات ہر موقع پر پاک فوج نے سیاسی قیادت کے ساتھ مل کر بلوچستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ ایف سی بلوچستان کا کردار بلوچستان کے حالات کو ٹھیک رکھنے میں نہایت اہمیت کا حامل ہے قوم اپنے شہیدوں کو ہمیشہ یاد دکھے گی جنہوں نے اپنے خون کے چراغ روشن کرکے ملک کی سلامتی خودمختاری کیلئے قربانیاں دیں۔

قوم پاک افواج، ایف سی بلوچستان کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جن کی قربانیوں کی بدولت آج بلوچستان میں امن قائم ہے۔

Check Also

Kash Mamlat Yahan Tak Na Pohanchte

By Nusrat Javed