Friday, 09 January 2026
  1.  Home
  2. Blog
  3. Babar Ali
  4. Haqeeqaten (4)

Haqeeqaten (4)

حقیقتیں (4)

1۔ دوران سفر یا پبلک مقامات پہ بغیر ہینڈ فری کے موبائل کا استعمال یا لمبی کال ایک اچھے انسان کی دلیل نہیں۔

2۔ دورانِ سفر یا سنجیدہ لوگوں میں کسی بےتکلف دوست کا میسج ہینڈ فری کے بغیر نہ سنیں۔ ممکن ہے اس نے گالی والی دی ہو، جس سے آپ کو شرمندہ ہونا پڑے۔

3۔ پیسے گن کر اور تسلی کرکے کاؤنٹر چھوڑیں۔

4۔ خریداری مکمل ہونے کے بعد اور چیز لے کر پھر دکاندار کو ادائیگی کریں۔ کئی دکاندار پیسے لے کر بھول جاتے ہیں، خصوصاََ رش میں۔

5۔ اپنے آس پاس کے لوگوں کی مناسب تعریف کرتے رہیں اور انھیں کبھی کبھار کھلاتے پلاتے رہیں۔ اس سے آپ ان کے شر سے بھی محفوظ رہیں گے اور آپ کے مناسب مطالبات بھی وہ پورے کریں گے۔

6۔ ہاتھ ملانا ہمارا کلچر ہے، سلام کا حصہ نہیں۔ پس عموماََ ہاتھ سے سلام لینے سے گریز کریں۔ خاص کر تب، جب آپ دفتر وغیرہ میں بابو ٹائپ لوگوں سے ملیں یا کوئی کھا پی رہا ہو یا مصروف ہو۔

7۔ کسی سرمایہ دار کے آفس میں جانا ہو، تو اس کی کرسی پہ مت بیٹھیں۔ بھلے وہ آفس میں نہ ہو۔ اگر اس کا بیٹا یا بھائی آ جائے اکیلا یا دوستوں کے ہمراہ تو کوشش کریں آفس سے باہر آ جائیں۔ کئی لوگوں کو شرمندگی سے باہر آتے دیکھا ہے یہ سن کر کہ جی! ایک ضروری کال ہے یا جی! دوستو سے ایک ضروری میٹنگ ہے۔ آپ تھوڑی دیر کے لیے باہر چلے جائیں۔

8۔ باس کے ساتھ کسی آفس یا بینک وغیرہ میں جانا ہو تو اس کے برابر نہ بیٹھیں۔ تھوڑا پیچھے ہٹ کر بیٹھیں۔ ممکن ہے اس نے مینیجر سے کوئی ضروری بات کرنی ہو اور وہ آپ سے پردہ رکھنا چاہتا ہو۔

9۔ کوئی شخص اپنے موبائل سے آپ کو کوئی فوٹو یا وڈیو دکھانے کے لیے اپنا موبائل آپ کو پکڑائے، تو اسے سوائپ نہ کریں، اسی فوٹو یا وڈیو تک خود کو محدود رکھیں۔

10۔ جوتا صاف کرنا ہو تو اسے لکڑی کی تختی یا چارپائی پہ نہ رکھیں۔

11۔ بجلی کے حوالے سے کوئی کام کرنا ہو اور کرسی وغیرہ پہ چڑھنا پڑے، تو جوتے پہن کر چڑھیں۔ ننگے پاؤں ہوں تو جسم براہِ راست زمین سے جُڑ جاتا ہے۔ کرنٹ ہاتھ سے جسم میں داخل ہو کر پاؤں کے ذریعے سے زمین میں اتر جاتا ہے۔ اس سے شدید جھٹکا یا موت بھی ہو سکتی ہے۔ جوتے (خاص طور پر ربڑ کے) کرنٹ کا راستہ توڑ دیتے ہیں۔

12۔ جہاں کہیں جانا ہو، اپنے موبائل کے ساتھ چارجر ضرور ساتھ لے جائیں۔ موبائل چارجنگ کے لیے کسی کا چارجر مانگنا بدتمیزی ہے۔

13۔ ٹرانسفارمر کے نیچے نہ گزریں۔

14۔ جہاں کرین سے لوڈڈنگ کا کام ہو رہا ہو، وہاں سے گزرنا ہو، تو سائیڈ سے ہو کے گزریں۔

15۔ کسی سے گیلے ہاتھوں سے سلام نہیں لینا چاہیے۔

Check Also

Iran, Navishta e Deewar Aur Islahat Mein Takheer Ki Qeemat (1)

By Saad Makki Shah