Haqeeqaten (2)
حقیقتیں (2)

1۔ خریداری کے بعد بقایا رقم ضرور واپس کریں، بیشک دس روپے ہوں۔
2۔ احسان جتلانے سے بہتر ہے آپ نیکی مت کریں۔
3۔ اگر آپ کسی پہ احسان کریں تو اس سے وہ کام نہ لیں جو آپ کے کرنے کے ہیں۔ کیونکہ وہ سمجھے گا کہ آپ اپنے احسان کی قیمت وصول کر رہے ہیں۔ احسان تلے دبے وہ کر تو دے گا مگر احسان کے وہ خوشگوار اثرات جاتے رہیں گے۔
4۔ برتن دھونے کے بعد اسے چیک ضرور کر لیں۔
5۔ سہ پہر (عصر) کے بعد سونے سے گریز کریں۔
6۔ محفل میں بیٹھیں تو کوئی ایسا اقدام نہ کریں جس سے اوروں کو تکلیف ہو۔
7۔ معدہ خراب ہو تو سفر سے گریز کریں۔
8۔ طبیعت خراب ہو اور سفر بھی ضروری ہو تو اکیلے مت جائیں۔
9۔ کہیں پر کوئی قاری صاحب پڑھا رہے ہوں اور بچہ قرآن پاک غلط تلفظ سے پڑھ رہا ہو اور قاری صاحب متوجہ نہ ہوں تو پاس بیٹھا بندہ اس کی غلطی درست نہ کرے۔ اس سے قاری صاحب سمیت سب کو پیغام جائے گا کہ قاری صاحب پڑھائی میں زیادہ توجہ نہیں دے رہے۔ جب بچہ قاری صاحب کے پاس آئے گا تو وہ خود ہی اس کی غلطی ٹھیک کر دیں گے۔
10۔ تعلق ہر کسی سے مگر دوستی خوب دیکھ بھال کر کریں۔
11۔ اپنے خانساماں، باورچی یا گھر کے ملازم کو مت جھڑکیں۔ اس کا غصہ وہ کھانے پینے کی اشیا میں ناگوار ملاوٹ کی صورت میں نکالے گا۔ غلطی پر ہمیشہ آرام سمجھائیں۔ پھر بھی نہ سمجھے تو تنخواہ کے ساتھ مزید خدمت کرکے پیار سے فارغ کر دیں۔
12۔ اپنے گن مین یا سکیورٹی گارڈ کی بےعزتی بھول کر بھی نہ کریں۔ مت بھولیں کہ اس کے ہاتھ میں گن ہے۔ اگر اسے فارغ کرنا ہی ہے تو بہت پیار سے اور کسی بہانے سے کریں۔ دنیا میں کئی سرمایہ دار اپنے ہی محافظوں کے ہاتھوں ان کی تذلیل کی وجہ سے قتل ہوئے ہیں۔
13۔ گرمی میں بھی سوتے وقت باریک چادر ضرور اوڑھیں تاکہ سارا جسم ڈھکا ہوا ہو۔
14۔ آن لائن پیسے بھیجتے وقت تھوڑے اضافی پیسے ضرور بھیجیں۔ اگر آپ کسی کو ہزار روپے بھیجیں اور کٹوتی کے بعد اسے 980 روپے ملیں تو اس کے نزدیک آپ کی شخصیت ناپسندیدہ ٹھہرے گی۔

