Saturday, 11 April 2026
  1.  Home
  2. Blog
  3. Ayaz Khawaja
  4. Time Capsule

Time Capsule

ٹائم کیپسول

کبھی کبھی یہ لگتا ہے کہ یہ صرف ہمارے ساتھ ہوتا ہے، لیکن ایسا نہیں ہے۔ Oprah Winfrey نے کئی بار بتایا کہ ان کے بچپن کی مشکلات اور ماضی کی کہانیاں بار بار ان کے ساتھ جوڑی جاتی رہیں، حالانکہ وہ اپنی زندگی میں بہت آگے بڑھ چکی تھیں۔ اسی طرح Dwayne Johnson نے ذکر کیا کہ لوگ اکثر انہیں ان کے پرانے struggles اور ابتدائی ناکامیوں کے حوالے سے ہی دیکھتے تھے، جیسے وہ وہیں کے وہیں رکے ہوئے ہوں، جبکہ وہ خود بہت بدل چکے تھے۔ یہی چیز Selena Gomez اور Robert Downey Jr. کے ساتھ بھی ہوئی، جہاں لوگوں نے ان کے ماضی کے phases اور پرانی غلطیوں کو بار بار اٹھایا اور انہیں اسی تصویر میں بند کر دیا۔ حالانکہ وہ لوگ آگے بڑھ چکے تھے، لیکن دوسروں کے ذہن میں ان کا پرانا ورژن ہی رہ گیا تھا۔

یادیں بھی عجیب ہوتی ہیں، یہ اپنی اصل حالت میں نہیں رہتیں، بلکہ بدلتی رہتی ہیں۔ کبھی کوئی چیز بہت واضح لگتی ہے اور کبھی وہی چیز دھندلی یا گم سی ہو جاتی ہے۔ کچھ یادیں خواب اور حقیقت کے بیچ لگتی ہیں اور کچھ اتنی بکھری ہوتی ہیں کہ سمجھ نہیں آتا کہ اصل میں ہوا کیا تھا اور دماغ نے کیا بنا لیا۔ بچپن کی یادیں کبھی کبھی ایک خفیہ صندوق کی طرح لگتی ہیں، کچھ صاف، کچھ دھندلی اور کچھ ٹکڑوں میں بٹی ہوئی۔ لوگ اکثر آپ کو آپ کے پرانے ورژن میں ہی دیکھتے رہتے ہیں اور وہی باتیں بار بار دہرا کر آپ کی تصویر کو وہیں روک دیتے ہیں، حالانکہ آپ آگے بڑھ چکے ہوتے ہیں۔

یہ بالکل ایسے ہے جیسے آپ کسی time capsule میں بند ہوں۔ آپ باہر آ چکے ہوتے ہیں لیکن لوگ ابھی بھی اندر ہی دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ جب وہ آپ کی پرانی باتیں دوسروں کے سامنے repeat کرتے ہیں تو ایک عجیب سی جھجھک، تھوڑی embarrassment اور frustration ہوتی ہے کہ کوئی آپ کو اب کے آپ کے طور پر نہیں دیکھ رہا اور پھر آہستہ آہستہ ایک الجھن شروع ہو جاتی ہے، انسان سوچتا ہے کہ میں اصل میں کون ہوں؟ وہ جو میں اب ہوں یا وہ جو لوگ سمجھتے ہیں؟

یہ بھی ضروری ہے کہ ایسے لوگوں کو واضح طور پر یہ بات سائنس بتاتی ہے کہ یادیں ہمیشہ صحیح record نہیں ہوتیں، وہ ذہن میں بدلتی رہتی ہیں۔ جب کوئی چیز مکمل واضح نہ ہو تو دماغ خود اس میں چیزیں add کر دیتا ہے اور اسی سے غلط یا ملائی ہوئی یادیں بن جاتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق تقریباً 30% سے 50% لوگ ایسے تجربات میں ایسی یادیں بنا لیتے ہیں جو پوری طرح درست نہیں ہوتیں، کیونکہ دماغ خود gaps کو fill کر دیتا ہے اور کہانی دوبارہ بنا لیتا ہے۔ اسی لیے یادیں وقت کے ساتھ بدل بھی جاتی ہیں اور کبھی کبھی خود انسان کو بھی یقین نہیں رہتا کہ اصل میں ہوا کیا تھا اور کیا صرف ذہن نے بنایا تھا۔

یوں دیکھا جائے تو بہت سے لوگ اپنی بچپن کی یادوں میں کچھ نہ کچھ غلطی یا اضافہ لے کر چل رہے ہوتے ہیں، چاہے انہیں خود احساس نہ ہو۔ لیکن یادیں صرف غلط نہیں ہوتیں، وہ کبھی کبھی دماغ کو بچانے کا طریقہ بھی ہوتی ہیں۔ جب کوئی چیز بہت مشکل یا جذباتی ہو، تو دماغ کچھ حصے کو دبا دیتا ہے یا اسے مختلف طرح سے یاد کرتا ہے تاکہ انسان آگے چل سکے۔

اب سوال یہ ہے کہ اگر یہ سب عام ہے تو حل کیا ہے؟ سب سے پہلے تو خود کو قبول کرنا ضروری ہے، یہ کوئی غلط بات نہیں کہ آپ کی یادیں مکمل نہ ہوں یا دھندلی ہوں۔ یادیں ویڈیوز کی طرح محفوظ نہیں ہوتیں، بلکہ ہر بار جب ہم انہیں یاد کرتے ہیں تو دماغ انہیں دوبارہ بناتا ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ اپنی یادوں کو evidence کے ساتھ چیک کریں، جیسے پرانی تصویریں، ویڈیوز یا دوسرے لوگوں کی باتیں، تاکہ آپ کو سمجھ آ سکے کہ کیا حقیقت ہے اور کیا ذہن نے add کیا ہے۔ تیسری بات یہ ہے کہ تفصیلات کے بجائے احساسات پر توجہ دیں، کیونکہ احساس زیادہ سچے رہتے ہیں اور اصل تجربے کو بہتر دکھاتے ہیں۔ اگر کبھی یہ یادیں بہت زیادہ پریشان کریں تو کسی ماہر نفسیات سے بات کرنا بھی مددگار ہو سکتا ہے۔

یہ بھی ضروری ہے کہ ایسے لوگوں کو واضح طور پر یہ بات سمجھائی جائے کہ کسی انسان کو اس کے ماضی میں قید رکھنا درست رویہ نہیں ہے۔ اگر وہ بار بار پرانی کہانیاں دہرا کر آپ کو محدود کرنے کی کوشش کریں تو آپ کا حق ہے کہ آپ مضبوط مگر احترام کے ساتھ اپنی بات رکھیں۔ کبھی کبھی ایک صاف اور سیدھا سا جملہ کافی ہوتا ہے کہ "میں اب وہ انسان نہیں ہوں، مجھے میری موجودہ زندگی کے ساتھ دیکھا جائے" اور اگر بات بڑھ جائے تو اپنی achievements اور اپنی موجودہ حقیقت کے ذریعے واضح کرنا بھی ضروری ہے، تاکہ سامنے والے کو ایک gentle reality check ملے۔ یہ کوئی aggressive "shut up" نہیں بلکہ ایک respectful boundary ہے، جو یہ بتاتی ہے کہ آپ کی عزتِ نفس اور موجودہ identity کو پرانی کہانیوں میں reduce کرنا ٹھیک نہیں۔

آخر میں بات یہی ہے کہ ٹائم کیپسول سے نکلنا دوسروں کا نہیں، یہ آپ کا اپنا کام ہے۔ جب آپ خود اپنے پرانے اور نئے ورژن کو سمجھ لیتے ہیں تو پھر کوئی بھی آپ کو صرف ماضی میں قید نہیں کر سکتا۔

Check Also

Amnesty Scheme Ki Ashad Zaroorat Hai

By Rao Manzar Hayat