Saturday, 23 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Abid Imran
  4. Sood Ko Khatam Kijye

Sood Ko Khatam Kijye

سود کو ختم کیجئے

میں مملکت خداد پاکستان کی حکومت سے مخاطب ھوں جو کہ 1973 کے آئین کے مطابق کوئی بھی قانون قرآن اور سنت کے خلاف نہیں بنایا جاۓ گا۔ لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ھے کہ ھماری معیشت سودی نظام میں جھکڑی ھوئی ھے میں سمجھتا ھوں کہ ھمارے موجودہ صورتحال سے جو دوچار ھیں اس کی بنیادی وجہ سودی نظام ھے۔ اگر قرآن مجید کا ترجمہ دیکھیں تو واضح طور پر سودی نظام کے بارے میں سخت وعیدیں نازل ھوئیں ھیں۔

سورہ بقرہ کی تلاوت کریں تو واضح طور سود کو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ سے کھلم کھلا اعلان جنگ قرار دیا ھے ملک پاکستان کی وفاقی شرعی عدالت کے حالیہ فیصلے کی رو سے سود کو حرام قرار دیا ھے۔

بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ھمارے حکمران اور مرکزی بنک کے گورنر سودی نظام کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

حال ھی میں سود کی شرح میں تقریباً ایک فیصد سے بھی زیادہ اضافہ کیا گیا اور حال ھی میں آن لائن قرض ایپ کی وجہ سے ایک قیمتی جانی نقصان اٹھانا پڑا حکومت وقت کیا وہ انسانی جان کو واپس لا سکتی ھے۔ غربت مہنگائی بےروزگاری کی وجہ سے وطن عزیز میں سینکڑوں لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ھیں ان کی حرام موت کا زمہ دار کون ھے؟

اب بھی وقت ھے کہ ھوش کے ناخن لے اور اسلامی جمہوریہ پاکستان سے سودی نظام کا خاتمہ کرکے اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرے۔

خوشحالی آۓ لوگوں کو روز گار ملے یہ سب اسلامی نظام معیشت کے نفاذ میں ھیں آخر میں اللہ سے رعا گو ھوں کہ رب کریم ھمارے ملک کا حامی ناصرھو اور ھم سب کو ھدایت نصیب ھو۔

Check Also

Ikhlaqi Aloodgi

By Khalid Mahmood Faisal