Monday, 16 February 2026
  1.  Home
  2. Blog
  3. Saqib Ali
  4. Jiski AI Uski Bhains

Jiski AI Uski Bhains

جس کی اے آئی اس کی بھینس

یہ اصطلاح آج کل اے آئی کے بیشتر ماہرین استعمال کر رہے ہیں جو ایک ایسے محاذ کی پیش گوئی ہے جس کا سامنا اگلی دہائی میں تقریباً ہر اس ملک نے کرنا ہے جو اپنی معیشت، سکیورٹی، تعلیم، ریسرچ اور انڈسٹری کو مصنوعی ذہانت کے کندھوں پر اٹھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اگلے دس سال میں دنیا بہت کچھ تیزی سے تبدیل ہوتا دیکھے گی جو تقریباً زندگی کے شعبہ پر محیط ہوگا۔

بڑی طاقتوں نے جیسے دوسری جنگ عظیم کے بعد پوری دنیا کو اپنی ٹیکنالوجی کی برآمد کے زریعے colonize کیا اور جیو پولیٹیکل گروہوں کو جنم دیا، بڑے معاشی و سیاسی اداروں کے زریعے دنیا کو کنٹرول کیا ویسے ہی اب مصنوعی ذہانت کے ٹول کو استعمال کرکے digital colonization کا نیا دور شروع ہونے کو ہے۔

یہ IBM کی طرف سے اے آئی کی خودمختاری کی تعریف ہے

AI sovereignty is an organizations or nations capacity to control its artificial intelligence (AI) technology stack, including related IT infrastructure, data, AI models and operations.

یہاں پر اے ائی Technology Stack کا ذکر کیا گیا ہے جو اصل میں اس اے آئی کے مکمل پروسیس کے لیے مطلوبہ چپ یعنی ہارڈوئیر، لینگوئج ماڈلز (فاؤنڈیشن ماڈل)، سافٹوئیر، الگورتھم اور پورا کا پورا آئی ٹی انفراسٹرکچر ہے جو ایک آرگنائزیشن یا ملک اپنے کنٹرول میں رکھے گا تاکہ اپنے وہ تمام strategic assets جن میں اے آئی کا استعمال ناگزیر ہے یا اے آئی انٹیگریٹڈ ہے ان کو محفوظ رکھا جا سکے۔

یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے Defense equipment کو لے کر کوئی بھی ملک اپنی پالیسیاں بناتا ہے۔ وہ کسی بڑے ملک پر انحصار کرتا ہے یا خود سے پروڈکشن کرتا ہے اور شاید اے آئی کو لے کر بھی ایسے ہی دنیا میں polarization سامنے آئے گی جس میں امریکی اور چینی اے آئی ٹیکنالوجی آمنے سامنے نظر آئے گی۔ ہم جیسے ممالک کے لیے اے آئی کا اتنا بڑا انفراسٹرکچر بنانا اور مینیج کرنا انتہائی مشکل کام ہے تو ظاہر سی بات ہے کہ ہم اس کے درآمد کنندگان میں سے ہی ہوں گے۔

زمین پر اڑتے ہوائی جہاز و جنگی جہازوں سے لے کر خلاء میں تیرتے سیٹلائیٹ، یہاں تک کہ ایک عام شہری تک ڈیٹا کی رسائی کو اے آئی کے کنٹرول میں آپ دیکھیں گے۔

About Saqib Ali

Saqib Ali is a writer and Research enthusiast in Astronomy, Cyber security, and Information Technology.
FaceBook: facebook.com/AstroSaqi
YouTube: Youtube.com/@astrosaqi

Check Also

Aamad e Mehdi

By Zubair Hafeez