Wednesday, 27 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Muhammad Saleem
  4. Farmaishi Khabar Nama

Farmaishi Khabar Nama

فرمائشی خبرنامہ

سعودی عرب نے اپنے باشندوں پر کووڈ کی وجہ سے صرف درج ذیل 11 ملکوں کے علاوہ کہیں بھی آنے جانے سے پابندی ہٹا لی ہے۔ جن ملکوں کیلیئے سعودی ابھی بھی سفر نہیں کر سکتے وہ لبنان، شام، ايران، افغانستان، يمن، صومالیہ، ریپبلک ڈیموکریٹک كونغو، ليبيا، ارمينيا، بیلاروس اور ونزويلا ہیں۔

مصر کی عوام میں کل منصورہ یونیورسٹی کی طالبہ "نیرہ اشرف" کے اپنے ہم جماعت فیکلٹی آف آرٹ کے آخری سال کے طالبعلم کے ہاتھوں ذبح کر دیئے جانے پر بہت اشتعال پایا جا رہا ہے۔ قاتل لڑکی سے دوستی کا خواہشمند تھا۔ جبکہ لڑکی نے اسے اپنے ہر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بلاک کیا ہوا تھا۔ وقوعہ کے روز یونیورسٹی پہنچنے پر بس سے اترتے ہوئے قاتل نے ایک بار پھر اپنے عزائم دہرائے لڑکی کے انکار پر خنجر کے دو وار پیٹ میں کیئے۔

گر جانے پر خنجر کو گردن پر پھیر کر ذبح کر دیا۔ مجمع نے قاتل کے فرار کی کوشش ناکام بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ کل چین میں گاڑیوں کی رفتار کو 310 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بڑھا کر 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دینے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ ابتدائی طور پر یہ سروس بیجنگ سے ووھان کے درمیان شروع کی گئی ہے۔ جس سے ایک طرف کے سفر کا وقت آدھا گھنٹہ کم ہو کر اب صرف 3 گھنٹے اور 48 منٹ رہ گیا ہے۔

اس لائن پر 18000 نشستوں کے ساتھ یومیہ 15 گاڑیاں چلائی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ اس رفتار کیلیئے اب تک 3200 کلومیٹر کا سفری ٹریک تیار کیا جا چکا ہے۔ جن پر عنقریب یہ گاڑیاں چلا دی جائیں گی۔ کل عالمی اخبارات میں چینی سکول کے بچوں کی کرسی اور میز کی تصویریں اہم خبریں بنی رہیں۔ جنہیں تھوڑی سی تبدیلی کے بعد بچوں کے قیلولہ کیلیئے چارپائی میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

کل عرب اخبارات اور ٹیلیویژن پر ہندوستانی صوبے اتر پردیشن کے شہر بریلی میں ہونے والے توہین رسالت مخالف جلوس کی ویڈیو اور تصاویر نے خوب پذیرائی حاصل کی۔ جلوس کے شرکا "لبیک یا رسول اللہ" کے نعرے لگاتے رہے۔ جدہ میں ایک سعودی لڑکی کو اپنے ہونے والے خاوند کو واٹس اپ پر بلاک کرنے پر عدالت نے لڑکے کو حق مہر اور سونا واپس کرا کر خلع کرا دی ہے۔

دونوں کا 3 مہینے قبل نکاح ہوا تھا مگر رخصتی باقی تھی کہ آپس میں نوک جھونک سے اختلافات پیدا ہوئے اور لڑکی نے لڑکے کو بلاک کر دیا۔ سعودی عرب ریاض میں ہی کل ایک لڑکی کو حکومت نے خلع دلوائی ہے۔ جسے اپنی تصاویر واٹس اپ پر ڈالنے پر خاوند نے ناراضگی اور غیر مناسب سلوک کے ساتھ گھر میں رکھا ہوا تھا۔ عدالت نے اپنے بیان میں لکھا ہے کہ غلطیوں کے باوجود لڑکی کا انسانی اقدار کے ساتھ رہنا حق ہے۔جو اسے نہیں مل رہے۔ تاہم لڑکی سے آدھا حق مہر واپس لے کر خاوند کو دیدیا گیا۔

کل جوبائیڈن کی سائیکل سے گرنے کی خبر نے اخبارات میں خوب جگہ بنائی ہے۔ صحافیوں کے سامنے آ جانے اور بات چیت کیلیئے روکنے کی وجہ سے جوبائیڈن سائیکل کو نہ سنبھال سکے اور گر گئے۔ تاہم اسے کوئی خاص چوٹ نہیں پہنچی۔ کل سعودی شہر نجران میں سماعت سے محروم 4 سالہ بچے کے کامیاب آپریشن کے بعد پہلی بار سنائی دینے کے بے ساختہ تاثرات نے بچے کو سعودی عرب میں مشہور کر دیا۔لوگ ایک دوسرے کو بچے کی ویڈیو بھیجتے رہے۔

ایتھوپیا کے وزیر اعظم نے آنے والی قحط سالی اور موسمی تغییرات سے لڑنے کیلیئے ملک میں 4 سالہ شجر کاری کے منصوبے کا آغاز کیا، جس کے دوران ملک بھر میں 20 راب پودے لگائے جائیں گے۔ وزیراعظم ابی احمد نے کہا کہ ہم نہیں ہونگے لیکن ہماری آنے والی نسل ان درختوں سے راحت اور استفادہ پائیگی۔

دوبئی پولیس کے نائب ضاحی خلفان کی "سادگی اپناؤ" مہم پر ہو رہی نکتہ چینی کے جواب میں کہا ہے کہ پیٹرول اور روزمرہ کی ضروریات زندگی کی قیمتوں میں مہنگائی اور ہوش ربا اضافے کے باوجود اگر اہل امارات اپنے کھجوروں کے دور میں بھی واپس چلے جاتے ہیں تو ہم اپنے حکمرانوں پر راضی رہیں گے۔ خلفان کا کہنا ہے کہ یہ درست ہے کہ دوبئی میں تنخواہوں میں بہت فرق ہے اور مہنگائی ہر ایک کی زندگی پر مختلف طریقے سے اثر انداز ہوئی ہے۔

مگر اپنے اوپر ہونے ٹویٹر تنقید کے باوجود بھی اپنے اس موقف پر قائم ہیں کہ ہمیں سادگی اختیار کرنا ہو گی اور ہمیں اپنے اخراجات میں دانائی کے ساتھ قابو پانا ہو گا۔ اسرائیل کی سابقہ وزیر خارجہ تسیبی لیونی (Tzipi Livni) نے اپنے ٹیوٹر اکاؤنٹ پر سعودی عرب کی انٹیلیجنس کے سابقہ سربراہ شہزادہ شہزادہ ترکی الفیصل آل سعود کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "میں شہزادے ترکی الفیصل آل سعود کے ساتھ ہوں۔

واضح رہے کہ یہ دونوں آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں امریکی صدر جو بائیڈن کے سعودی دورے پر آنے سے پہلے ہر ممکنہ صورتحال پر بات چیت کیلیئے جمع ہیں۔ برطانیہ کی 33 سالہ تاریخ میں پہلی بار ریلوے ملازمین 21 جون سے 23 جون تک ہڑتال کریں گے۔ ان کی یہ ہڑتال ملازمین کی برطرفی، پنشن میں کمی اور کام کی شرائط میں سختی کے خلاف ہے۔ ملازمین کا کہنا کہ ہم نہیں چاہتے مگر اب ایسا کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

کل 68 سالہ مصری ارب پتی "نجیب ساویرس" کی ایک ویڈیو ٹوئیٹر پر وائرل رہی۔ جس میں نجیب کو موسیقی کی ایک محفل میں ڈی جے بنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوربس میگزین کے مطابق نجیب کی دولت کا تخمینہ 3 ارب 40 کروڑ ڈالر ہے۔ ٹوئیٹر پر لوگ نجیب کے لتے لیتے رہے۔ کچھ کا کہنا تھا کہ اس نے ساری زندگی محنت کی ہے اور اب کچھ عیاشی اس کا حق ہے تو کچھ کا کہنا تھا کہ میراثی ہے اپنی اصلیت پر اترا ہوا ہے۔

کچھ لوگ اسے اپنی عاقبت سدھارنے کی بھی تلقین کرتے رہے۔ روس کی یونیورسٹی "ویاسٹیک، کے سکالرز نے چینی کا صحتمند اور کسی ضرر سے ہاک متبادل "برازین پروٹین" ایجاد کر لیا ہے۔ جو چینی سے 2000 گنا زیادہ میٹھا ہے، سکالرز کا کہنا ہے کہ جلد ہی تجارتی بنیادوں پر شروع ہونے اس عنصر کی پیداوار سے غذاؤں میں چھپے ہوئے میٹھے اور مضر صحت چینی مواد سے جان چھوٹ جائیگی اور لوگوں کو کیلوریز کا حساب رکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

مزید اور اس مٹھاس کے استعمال سے وزن میں بھی کمی پیدا ہو گی۔ لندن کی مشہور زمانہ بیوٹیشن ایکسپرٹ "جولین ڈی سیلوا" نے چہروں کو جدید ترین ٹیکنالوجی اور دستیاب علم سے ماپنے پرکھنے کے بعد ایک بیان دیا ہے کہ اس نے 2016 سے لیکر اب تک کی جاری اپنی تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ جونی ڈیپ کی مطلقہ بیوی امبر ھرڈ دنیا کے خوبصورت ترین چہرے والی خاتون ہے۔

اس تحقیق میں یونانی گولڈن طریقہ کار Phi استعمال کیا گیا۔ جس سے مثالی چہروں کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔ امبر ھرڈ میں Beauty Phi کا تناسب 1.618 تھا۔ جس کی بناء پر وہ 91.85 فیصد تک بیمثال حسن سے مماثلت رکھتی ہے۔ محققہ جولین ڈی سیلوا کے مطابق اس وقت دنیا میں خوبصورت ترین ابرو کیم کارداشیان کی ہیں، خوبصورت ترین آنکھیں سکارلیٹ جوہانسن کی ہیں اور خوبصورت ترین ہونٹ مشہور ماڈل ایمیلی راتاجکوسکی کے ہیں۔

زوجین کے درمیان طلاق کا بچوں پر کیا اثر پڑتا ہے؟ اس کی تازہ ترین مثال مصر کے مشہور فٹبالر حسنی عبدربہ کی کمسن بیٹی نورہ عبدربہ کی ویڈیو ہے۔ جس نے سوشل میڈیا پر طوفات کھڑا کر دیا ہے۔ نورہ کے مطابق طلاق کے بعد اس کا باپ اس کی ماں کو 20 ہزار پاونڈ مہینہ خرچہ بھجواتا ہے اور اس میں بھی پابندی نہیں کرتا، وہ پہلے بھی اچھا انسان نہیں تھا۔

اور اس کے موٹاپے کا اس کی سہیلیوں کے سامنے مذاق اڑاتا تھا، اور ایک بار 200 پاونڈ خرچی مانگنے پر اس نے مارا بھی تھا۔ نورہ کے مطابق اس کے جذبات کسی بم کی طرح پھٹنے کیلیئے بیقرار ہیں، اور وہ اپنے باپ کو شیطان سے زیادہ کچھ نہیں سمجھتی۔ جبکہ دوسری طرف حسنی عبد ربہ سے اس ویڈیو کے بارے میں جب بھی استفسار کیا جاتا ہے تو وہ جواب میں مسکراتا ہے۔

حسن عبد ربہ نے اپنی بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں 2015 میں 26 لاکھ پاؤنڈ کی خطیر رقم سے اپنی بیٹی کے ہی نام پر "نور اللہ" کے نام سے ایک مسجد تعمیر کرائی تھی۔ کئی دہائیوں کے بعد 12 مصری تجار کا ایک وفد آجکل اسرائیل کے دورے پر ہے اور باہمی تجارتی أمور کے معاہدے کر رہا ہے۔ اسرائیلی اخبار "إسرائيل بالعربية" کے مطابق اس دورے سے دونوں ممالک کے دوران اختلافات ختم ہونگے اور مضبوط تعلقات قائم ہونگے۔

جاپان کی ایک عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ جاپان میں ہمجنس پرستوں کو شادی کی اجازت نہ دینا ہمارے دستور کے خلاف نہیں ہے۔ ہمارے دستور میں صاف لکھا ہوا ہے کہ شادی دو مختلف جنس کے افراد میں ہو گی۔ واضح رہے کہ جاپان 7 بڑے صنعتی ملکوں میں سے اس وقت واحد ملک ہے۔ جو ہم جنس پرستوں کو آپس میں شادی کی اجازت نہیں دیتا۔

غینی کے صوبے سکیری کے گورنر لیفٹیننٹ کرنل ابراہیم ڈوراموڈو کیٹا نے "بیچلر آف آرٹس" کے چل رہے امتحانوں میں ایک مرکز کے دورے کے دوران دو طالبعلموں کے سر کے بال اس لیئے قینچی سے مونڈ ڈالے کہ انہوں نے اپنی کٹنگ مشہور جمیکن گلوکار "بوب مارلی" جیسی کرا رکھی تھی۔ تاہم اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر ملک کے صدر کرنل ڈومبیا نے ایک حکم نامہ جاری کر کے گورنر کو اس کے منصب سے معزول کر کے واپس فوجی بیرکوں میں بھیج دیا۔

صدر مملکت نے اپنے حکم نامے میں لکھا کہ، حاکم کو اپنی ماتحت رعایا کے ساتھ بطور باپ سلوک کرنا ہوتا ہے اور ان کا یہ سلوک عوامی رویات کے خلاف تھا۔ سابقہ مفتی مصر اور علماء کی جماعت کے سربراہ "علی جمعہ" نے، ایک ٹی وی پروگرام میں، اپنے اوپر ہونے والی ایک تنقید کا دفاع کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے بیت اللہ پر چڑھائی کرنے والے ابرہ حبشی کے ہاتھی کا نام "محمود" اپنی طرف سے نہیں رکھا۔

بلکہ ہاتھی کے اس نام کا ذکر امام قرطبی، مقریزی اور ابن کثیر وغیرہ نے کیا ہے۔ یاد رہے کہ مصر میں چل رہی اسی بحث کو لیکر ایک مصری عیسائی مذہبی راہنما نے بھی بیان دیا تھا کہ حبشہ کا ہاتھیوں کے ساتھ مکہ مکرمہ پر حملہ کرنا ایک جھوٹ اور من گھڑت اسرائیلیات ہے۔ یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے کہ ایک ہاتھی چل کر یمن سے مکہ تک پہنچ جائے؟

ابرہہ ایک نیک صفت عیسائی حاکم تھا اور اسے بیت اللہ سے کوئی پرخاش نہیں تھی۔ سعودی عرب نے حجاج بیت اللہ الکرام کیلیئے جس بہادری کے ساتھ دروازے کھولے ہیں۔ اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ دو سال کئ پابندیوں کے بعد اس سال عالم اسلام سے لاکھوں فرزندان توحید اپنے حج کا فریضہ ادا کریں گے۔ وزارت حج نے ایک بار یاد دہانی کرائی ہے کہ حجاج کو مندرجہ ذیل ویکسین کی دو خوراکیں ضرور لگی ہوئی ہوں۔

فايزر، پيونتك، أكسفورڈ، أسٹرازينيكا، جانسن، موڈيرنا، سينوفارم، سائنوفیک، كوفاكسين، سپوتٹيك وي، نوفاكسوفيد یا كوفوفاكس۔

Check Also

Dimagh To War Gaya

By Basham Bachani