Wednesday, 27 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Muhammad Hamza Saeed Bhatti
  4. Meri Zindagi Mein Tabdeeliyan

Meri Zindagi Mein Tabdeeliyan

میری زندگی میں تبدیلیاں

یہ سب کچھ لکھ اس لیے رہا ہوں کہ شاید کوئی میری تحریر کو پڑھ کر اپنی زندگی میں تبدیلیاں لا سکے اور سچی توبہ کرسکے۔ ہم سب چاہتے ہیں کہ ہم اپنی زندگی کے بارے میں کچھ کرے لیکن ہم کچھ کرتے نہیں۔ میں آج اپکوں اپنا واقع بتاتا ہوں۔ سب سے پہلے میں اپنا تعارف کرواتا ہوں۔

میرا نام محمد حمزہ سعید بھٹی ہے میں ایک کالم نگار، شاعر اور استاد ہوں اور میں یونیورسٹی سے بی ایس کیمسٹری کی ڈگری حاصل کررہا ہوں میرا آخری سمیسٹر چل رہا ہے۔ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ میں نے پرائیویٹ سکول میں ایک سال تدریس کے فرائض بھی سر انجام دیے ہیں۔

میری زندگی میں تبدیلی آنے کا واقع رات کے 3 بجے میں سوچ رہا تھا کہ 24 اگست 2023 کو میری عمر 25 سال ہوجائے گی۔ یہ وہ عمر ہے جس میں انسان میں میچورٹی آجاتی ہے وہ لوگوں کے رویوں کو برداشت کرتا ہے وہ زمانے میں چلنے کے نئے طریقے سوچتا ہے۔ اسی طرح آج 15 اگست 2023 کو میں سوچ رہا ہوں کہ مجھے اب اپنی زندگی میں تبدیلیاں لانی چاہیے کیونکہ موت کسی بھی وقت آسکتی ہے۔

ہم اس دنیا میں آئے ہیں تو ہمارا پیدا ہونے کا کوئی نہ کوئی مقصد ہے۔ اس لیے میری اب باقی جو زندگی ہے وہ اب دین اسلام کے اصولوں ضوابط کے مطابق گزرے گی۔ وہ تمام چیزیں جو مجھے دین اسلام سے دور کرتی ہے میں ان سے مکمل بائیکاٹ کرتا ہوں۔

ایسے لوگوں سے ایسے کاموں سے ایسی چیزوں سے مکمل طور پر بائیکاٹ کرتا ہوں جو مجھے دینی اور دنیاوی مقاصد سے دور کریں۔ اس وقت مجھے دنیا میں آئے 24 سال 11 مہینے 22 دن ہوگئے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں یہ زندگی جو گزر چکی ہے اس میں کوئی زندگی کا خاص مقصد نہیں تھا۔ لیکن اب جو زندگی گزرے گی وہ دین اسلام کے اصولوں کے مطابق گزرے گی۔

اس وقت میری جوانی کی عمر ہے اور جوانی کی عمر میں توبہ کرنا بہت عظیم الشان کام ہے۔ لیکن انسان توبہ تب ہی کرسکتا ہے جب اللہ پاک اس کو توفیق دے۔ میں نے اب زندگی کو ایک مقصد دے دیا ہے اور اس مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے اب زندگی گزاروں گا۔

میری زندگی کے چند مقاصد

1۔ انشاء اللہ جو زندگی باقی ہے وہ آج سے ہی دین اسلام کے مطابق زندگی گزاروں گا۔

2۔ انشاء اللہ لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرو گا اگر کوئی مخالفت بھی کریں تو اس کے لئے بھی آسانیاں پیدا کروں گا۔

3۔ انشاء اللہ صحافت میں قدم رکھ کر لوگوں کے جائز حقوق کے لیے آواز بلند کروں گا اور حق اور سچ کا ساتھ دوں گا اور مظلوم کی مدد کروں گا اور ظالم کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔

4۔ انشاء اللہ سیاست میں بھی قدم رکھ کر لوگوں کی خدمت کروں گا اور ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ کروں گا۔

5۔ انشاء اللہ شعبہ تدریس میں قدم رکھ کر نوجوان نسل کو کیمسٹری کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کو دینی حوالے سے بھی ان کی تربیت کرو گا۔

6۔ شعبہ کیمسٹری میں انشاء اللہ کوئی ایسی ایجاد کروں گا جو ملک و قوم بلخصوص اسلامی ممالک کیلئے ترقی کا باعث بنے۔

7۔ لوگوں کی بہتری کیلیے کوششیں کروں گا اور لوگوں کی بہتری اور خوشحالی کے لیے ہمیشہ دعائیں بھی کروں گا۔

8۔ انشاء اللہ حج اور عمرہ بھی کرو گا اور روضہ رسول ﷺ کی زیارت بار بار کروں گا۔

9۔ پوری دنیا میں موجود اسلامی مقدس مقامات کو دیکھوں گا۔

میں جانتا ہوں لوگ میرے مقاصد پڑھ کر مجھ پر ہنسے گے لیکن مجھے لوگوں کی کوئی پرواہ نہیں۔ میری تمام امیدیں میرے اللہ سے وابستہ ہے۔ یہ چند مقاصد ہے ویسے اور بھی مقاصد ہے۔ کہ لیکن یہ اس لیے لکھے ہیں کہ جو لوگ مجھے جانتے ہیں ان کو بھی پتہ ہوں۔

یہ سب کچھ لکھ اس لیے رہا ہوں کہ شاید کوئی میری تحریر کو پڑھ کے توبہ کر لے اپنی زندگی بدلنے کا ارادہ کر لے۔

میری آپ سب سے بھی یہی درخواست ہے کہ آپ بھی اللہ پاک کی بارگاہ میں سچی توبہ کریں اپنے زندگی میں بدلاؤ لائے۔ کیونکہ یہ چند دن کی زندگی ہے۔ اپنی زندگی کو دینی اور دنیاوی اعتبار سے مقصد دے اور ان مقاصد کو پورا کرنے کیلئے کوششیں بھی کریں اور دعا بھی کریں۔

Check Also

Nange Paun Aur Shareeat Ka Nifaz

By Kiran Arzoo Nadeem