Wednesday, 27 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Muhammad Faizan Ellahi
  4. Lapata Wazir e Aala

Lapata Wazir e Aala

لاپتہ وزیر اعلیٰ

پرسوں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کی خبریں گرم تھی پورا دن بیرسٹر سیف وزیر اعلیٰ کی گمشدگی پر مذمتی بیانات دے رہے تھے۔ اسد قیصر نے تو علی امین گنڈاپور کی بازیابی کے لیے 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے دی تھی کہ اگر گنڈاپور بازیاب نہیں ہوئے تو تحریک انصاف ملک گیر احتجاج کر ے گی۔ پھر کیا ہوتا ہے کہ رات کو پختون خواہ اسمبلی کے اجلاس میں گنڈاپور اچانک آجاتے ہیں اور تقریر کرتے ہیں اور آئی جی اسلام آباد کو تنقید کا نشانہ بنا کر اپنا بھڑاس نکال لیتے ہیں۔

گنڈاپور کی اس ڈرامائی گمشدگی کو دیکھ کر سب حیران رہ گئے تھے۔ کئی صحافی جو پہلے گنڈاپور کے معترف تھے وہ بھی گنڈاپور کو شک کی نگاہ سے دیکھنے لگے بلکہ کچھ نے تو عمران خان کے ساتھ گنڈاپور کی بے وفائی کی باتیں بھی سر عام کی۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ گنڈاپور غائب کہا ہو جاتے ہیں اور پھر اچانک منظر عام پر کیسے آجاتے ہیں۔

ہوسکتا ہے ڈی چوک پہنچ کر آرام کرنے گنڈاپور صاحب کے پی ہا وس گئے ہوں کیونکہ گنڈاپور وزیر اعلیٰ ہونے کے ساتھ ساتھ انسان بھی ہے وہ دو دن سے شاید سوئے نہیں تھے کچھ کھایا پیا ٹھیک طرح نہیں تھا لہذا وہ اس لے وہاں گئے ہونگے کہ تھوڑا سا تازہ دم ہو اور اسی دوران گنڈاپور کو کے پی ہاوس میں رینجرز اور پولیس ںے گھیر لیا ہو اور گنڈاپور صاحب اس دوران یا اس سے پہلے کسی نہ کسی طریقے سے وہاں سے نکل کر پشاور کے لے رونہ ہوچکے ہوں اور وہ جو بارہ ضلعوں کو کراس کرنے کی بات کر رہے تو شاید موٹروےکے راستے صوابی سے پشاور نہیں گئے بلکہ سوات کے راستے پشاور چلے گئے ہوں۔ وہاں پہنچ کر شاید انہوں نے اسمبلی کا اجلاس بلا لیا ہو اور شاید پی ٹی آئی کے ایم پی ایز اور سپیکر اجلاس میں انکی آماد سے پہلے سے باخبر تھے کیونکہ انکوں دیکھ کر کسی کو وہاں کوئی حیرانی نہیں ہوئی۔

دوسری بات یہ بھی ہوسکتی ہے کہ گنڈاپور اپنی حکومت بچانے کے لیے پشاور آئے ہوں کیونکہ حکومت کسی اچھے موقع کی تلاش میں ہے کہ کسی نہ کسی طریقے سے گورنر راج لگایا جائے شاید اگر گنڈاپور ایک دو ہفتے وہاں ٹھہرتے تو یہاں گورنر راج لگایا جاتا شاید یہی وجہ ہو کہ گنڈاپور اپنے حکومت بچانے کے لیے پشاور آئے ہوں۔

پھر یہ شکوک وشبہات بھی جنم لیتے ہیں کہ اگر انہوں نے آرام کرنا تھا تو انکے ساتھ کنٹینر تھی اور اس میں ہر طرح کی سہولیات موجود تھی اس میں آرام کرلیتے۔ اگر وہ لاپتہ کر دیے گئے تھے تووہ کیوں ان لوگوں کا نام نہیں لیتے جو انہیں لاپتہ کر دیتے ہیں کیونکہ یہ دوسری بار انکے ساتھ ہوا۔

دوسرا گنڈاپور نے یہ کہا تھا کہ وہ خان کی رہائی کے لیے حکومت کی قربانی کے لئے بھی تیار ہے تو پھر اس ڈرامائی انداز سے وہ لاکھوں لوگوں کو اسلام آباد میں چھوڑ کر کیوں پشاور آگئے کیا خان صاحب کا حکم تھا۔

گنڈاپور اگر بطور وزیر اعلیٰ گرفتار ہوتے تو اسکا فائدہ کس کو تھا اور اگر عمران خان گر فتار ہوسکتےہیں تو گنڈ پور کیوں نہیں

ان تمام سوالوں کا جواب وقت دے گا کہ گنڈاپور کس اینڈ پر کھیل رہے ہیں۔۔

Check Also

Lathi Se Mulk Nahi Chalte

By Imtiaz Ahmad