Tuesday, 17 September 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Alisha Riaz
  4. Ya Rehmat Ul Lil Alameen

Ya Rehmat Ul Lil Alameen

یا رحمت اللعالمین ﷺ

ائے میرے آقا نہ آپ سے پہلے کوئی اور نہ ہی آپ کے بعد، آپ کی ذاتِ ازل و مقامِ ابد آقائے دو جہاں، سرورِ کونین، آپ محبوبِ رب آپ نبی الامی، آپ داعی امین، ہیں ذکرِ ہدایت مبشر نذیر، ہیں سراج المنیر، آپ خیر البشر و خیر الوریٰ۔

آپ حاضر و ناظر و شاہد و قاسم آپ نبی الرحمت، آپ شفیعِ امم ہیں شافع المذنبین، آپ ہی تو ہیں حجت حق الیقین۔ آپ کی انتہا منہاج العارفین، آپ کی گفتگو ہے کلامِ خدا، آپ احمدِ مجتبیٰ و مصطفی، آپ دانائے سبل ہیں ختم الرسل۔

آپ ہی تو ہیں باطل کو مٹانے والے، حق کا ساتھ نبھانے والے، بے سہاروں کا بوجھ اٹھانے والے، پیغامِ توحید سنانے والے، غم زدوں کے غمخوار ہیں آپ، قائلِ کردار، عاجز و انکسار ہیں آپ۔

آپ صادق بھی ہیں تو امین بھی ہیں آپ، آپ ہی تو ہیں رحمت اللعالمین، آپ یٰسین و طہ سراپائے نور، آپ ہی شفیق و محبت ہیں آپ، آپ بالمومنین ورؤف و رحیم۔

مزمل و مدثر چادرِ مصطفی، ولیل ہیں زلفیں، چہرہ والضحیٰ، ہیں سردارِ دارین معراج کے دولہا، آپ سوارِ براق سدرہ کے ہیں مکیں آپ عرشِ معلی کے ہیں ہم نشیں۔

ہیں امامِ انبیاء سراپائے معجزات، محمود و جواد آپ نورِ عجم، آپ ہی تو ضیائے عربی و ہاشمی مطلبی۔

آپ کی ہر نگاہ ہے کرم ہی کرم، ہے لعابِ دہن شفاء الشفاء، آپ ہی تو ہیں اللہ کی عطا، آپ اعلیٰ و بالا ہیں فاتح بدر، آپ بولیں تو قرآن بنتا رہے، سب زمانے جھکیں آپ کے سامنے، آپ ہادی عالم ہیں پیرِ کامل ہیں آپ، ہیں مہرِ عنایات و ابرِ کرم، آپ ازل کے حسیں ہیں ابد کے حسیں، ائے رحمت اللعالمین یا رحمت اللعالمین ﷺ۔

ائے میرے محبوب ﷺ اگر میں آپ کو خلق نہ فرماتا تو کائناتِ ہست و بود کو بھی وجود میں نہ لاتا۔ (حدیثِ قدسی)

اور ہم نے آپ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا۔ (القرآن)

Check Also

Qaid Khane Se Nijat

By Tehsin Ullah Khan