Sunday, 22 September 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Qudsia Nadeem
  4. Technology Ke Sehat Par Manfi Asraat

Technology Ke Sehat Par Manfi Asraat

ٹیکنالوجی کے صحت پر منفی اثرات

ٹیکنالوجی ہماری زندگیوں کو تمام طرف سے احاطہ کیے ہوئے ہے۔ آپ کے ذاتی موبائل سے لیکر آپ کی کمپیوٹر سکرین تک، غرض یہ کہ طب، سائنس اور تعلیم میں بھی ٹیکنالوجی کا استعمال نظر آتا ہے۔ٹیکنالوجی نے جہاں ہماری زندگی میں آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں اس نے بہت سے منفی اثرات کو جنم دیا ہے۔

ایک امریکی تحقیق کے مطابق موبائل فون، کمپیوٹر، ٹیبلٹ یا کسی بھی ڈیجیٹل ڈیوائس کا غیر ضروری استعمال آپ کی نظر پر دباؤ کا باعث بنتا ہے۔ ان میں سے خارج ہونے والی مخصوص نیلی شعائیں، نیند کے مسائل میں بھی اضافہ کرتی ہیں جو کے خاص طور پر نوجوان نسل میں سستی کی ایک بڑی وجہ ہے۔ غیر فطری طور پر گردن کو جھکا کر موبائل فون کا ضرورت سے زیادہ استعمال گردن، کندھوں اور ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف کا باعث بنتا ہے۔

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق یہ سامنے آیا ہے کہ نوجوانوں میں گردن، کمر اور ریڑھ کی ہڈی کے مسائل ۱۹۹۰ کے بعد بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ موبائل فون اور ڈیجیٹل ڈیوائسز کا زیادہ استعمال کرنا ہے۔ جہاں ہم سوشل میڈیا کے استعمال سے لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں وہیں ساتھ ہی ساتھ ہم لوگوں سے اپنا موازنہ شروع کر دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہم احساسِ کمتری اور اکیلے پن کا شکار ہو جاتے ہیں۔

آج ٹیکنالوجی ہماری زندگیوں کا ایک اہم جزو بن چکی ہے۔ اور ہم چاہتے ہوئے بھی اس کی اہمیت سے انکار نہیں کر سکتے۔ جہاں اس کے منفی اثرات ہیں وہیں اس کے بہت سے فوائد بھی ہیں۔ یہ تعلیم، کاروبار، صحت اور بہت سے دِیگر شعبوں میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

اس کے منفی اثرات کو جاننے کے بعد ہی ہم اس کا بہتر طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔

Check Also

Muhawray Plus

By Ali Raza Ahmed