Sunday, 22 September 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Qudsia Nadeem
  4. Kamyabi Hasil Karne Ke Chand Usool

Kamyabi Hasil Karne Ke Chand Usool

کامیابی حاصل کرنے کے چند اصول

زندگی میں کامیابی خودبخود حاصل نہیں ہوجاتی بلکہ اس کے لئے محنت اور عزم کی ضرورت ہوتی ہے۔ کامیابی بازاروں میں نہیں بکتی بلکہ انسان اپنے اپنے عزم و حوصلے اور لگن سے اس کو حاصل کرتا ہے۔ شاید ہی کوئی ایسا ہو جو زندگی میں کامیاب نہ ہونا چاہتا ہو۔ ہر آدمی کامیابی کو اپنی خواہشات حالات اور ارادوں کے مطابق ما پتا ہے ایسا ممکن ہے کہ ایک شخص کے مطابق کامیابی آپ کے نزدیک کامیابی نہ ہو۔

کچھ لوگ زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے فقط حوصلہ افزائی حاصل ہونے کا انتظار کرتے رہتے ہیں جبکہ دوسری طرف کچھ لوگ با منظم طریقے سے اپنے مقاصد پر کام شروع کر دیتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ کامیابی حاصل کرنے کے لئے انہیں قدم اٹھانا ہے نا کے حوصلہ افزائی کا انتظار کرتے رہنا ہے۔ حوصلہ افزائی جہاں اچھی چیز ہے وہاں اس کا انتظار کرتے رہنا آپ کو آپ کے مقاصد میں نا کام بھی کر سکتا ہے۔ اس لیے اپنے مقاصد کو با منظم طریقے سے جلد از جلد حاصل کرنے کے لیے محنت درکار ہوتی ہے۔

واضح منصوبہ بندی ہمارے مقاصد کے حصول میں ہمارے لیے مددگار ثابت ہوتی ہے۔ منصوبہ بندی میں ناکامی ہمارے منصوبے میں ناکامی کا سبب بنتی ہے۔ جس کام میں ہم کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں اگر ہم اس کے لئے منصوبہ نہیں بنائیں گے تو ہم اپنے لیے اپنے مقصد کے حصول کو مشکل بنا دیں گے۔ کوئی بھی کام منصوبہ بندی کے بغیر ایسے ہے جیسے آپ ہوا میں تیر چلاتے رہے اس امید پر کہ یہ آپ کے ہدف کو جا لگے گا۔

یہ طریقہ مقصد کے حصول میں ناکامی کا سب سے بڑا سبب بنتا ہے۔ وقت نکالیے بیٹھیے اور اپنے مقاصد کو سوچئے اور ان کو حاصل کرنے کا طریقہ سوچئے اور اس کے مطابق منصوبہ بنائے۔ آپ دیکھیں گے کہ واضح منصوبہ بندی آپ کے مقاصد کے حصول میں کس طرح مددگار ثابت ہوگی۔

ہمیں اپنے کام اور زندگی میں توازن قائم کرنا چاہیئے کیونکہ محنت اور نظم و ضبط جہاں اہمیت کے حامل ہیں وہیں یہ بھی ضروری ہے کہ آپ خود کو ضرورت سے زیادہ کام میں نہ الجھائے۔ لوگوں کے اپنے خوابوں کو حاصل کرنے میں ناکامی کا ایک بڑا سبب ان کا کام اور زندگی میں توازن برقرار نہ رکھنا ہے۔ ہمیں چاہیئے کے ہم اپنی زندگی اور کام میں توازن اپنائے۔

اگر ہم اپنی زندگی میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں حوصلہ افزائی، نظم و ضبط اور زندگی اور کام میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

Check Also

Muhawray Plus

By Ali Raza Ahmed