Monday, 29 April 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Nusrat Abbas Dassu/
  4. Coronary Artery Disease

Coronary Artery Disease

کورونری آرٹری ڈیزیز

ورلڈ ہارٹ فیڈریشن کی جانب سے ہر سال 29 ستمبر کو "World heart day" منایا جاتا ہے۔ اس سال کا تھیم یہ ہے

Use heart for every heart

یہ دن یوں تو دل کی بیماریوں کے حوالے سے آگاہی دیتا ہے مگر اس سال کی تھیم دل کے جذبات اور احساسات کی ترجمانی کرتی ہے اور دوسروں کے دلوں کا خیال رکھنے پر زور دیتی ہے۔

دل کی بہت ساری بیماریاں ہیں اور ہر ایک کی اپنی علامات اور علاج ہیں۔ ان ساری بیماریوں میں کورنری آرٹری ڈیزیز دل کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جس سے ہر سال دو سو میلن لوگ متاثر ہوتے ہیں یہ مرض 120 ملین مرد اور 80 ملین خواتین کو لاحق ہیں ایک اندزے کے مطابق 2021 میں تین لاکھ ستر ہزار چار سو نوے افراد اس مرض سے موت کی منہ میں چلے گئے۔

کورونری شریان بیماری، شریانوں میں رکاوٹيں پیدا کرتی ہیں یہ رگیں دراصل دل کو خون پہچاتی ہیں اس بیماری کی وجہ سے خون کے بہاو میں کمی ہوتا ہے اور ضرورت کی آکسیجن دل کے دوسرے حصوں تک نہیں پہنچتی اسے لیے جسم کے مختلف حصہ میں درد ہوتا ہے اور خون کے بہاو کی وجہ سے سینے میں بھی شدید درد ہوتا ہے جسیے "انجائنا" کہا جاتا ہے۔

کورونری دمنی کی بیماری دل کی سطح پر شریانوں کو متاثر کرتی ہے جو کہ دل کی بیماری کی ایک قسم ہے جسیے "کورونری مائکر اسکولر ڈیزیز" کہتے ہیں۔ یہ بیماری خواتین میں زیادہ عام ہے یہ اکثر کولیسٹرول کی وجہ سے ہوتی ہے اس میں ایک مومی مادہ شریانوں کی استر میں خون کے بہاو کو جزوی یا مکمل طور پر روک دیتی ہیں یہ بیماری تب ہوتی ہے جب دل کے چھوٹے شریانے کام کرنا بند کریں۔

وہ وجوہات جن کی وجہ سے کورونری بیماری ہوتی ہیں یہ ہیں۔

عمر یعنی 55 سال کے بعد مرد اورخواتین دونوں میں یہ بیماری زیادہ ہوتی ہے۔ میٹابولک سینڈروم اس بیماری کو بڑھاتا ہے۔ اسکے علاوہ سگریٹ نوشی اور شراب نوشی بھی اس بیماری کو بڑھانے کا سبب بنتی ہے۔

دل کی شریان کی بیماری کے علاج کے لیے عام طور پر طرزِ زندگی میں تبدیلی کرنی پڑھتی ہے مگر کبھی ادویات کی بھی ضرورت پڑھتی ہے۔ کورونری دمنی کے لیے چند ادویات تجویز کی جاتی ہے۔ مثلا

1۔ کولیسٹرول ادویات: یہ ادویات کولیسٹرول کو کم کرنے کے لیے استمعال کیں جاتے ہیں۔ ان ادویات میں سٹیٹن اور بائل ایسڈ سیکوسٹرنین شامل ہیں۔

2۔ اسپرین: اسپرین خون کو پتلا اور خون کو جمنے سے روکنے میں مدد دیتی ہیں۔ یہ ادویات ہارٹ اٹیک کی روک تھام کے لیے بھی أستعمال ہوتی ہٕیں۔

3۔ بیٹابلاکرز: یہ دوائیں دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر کو کم کرتی ہے۔

(نوٹ: یہ تمام ادویات اپنے ہیلتھ گائیڈر کے مشورے سے ہی استمعال کریں)

اس کے علاوہ طرزِ زندگی میں تبدیلی لا کے بھی اس بیماری پہ قابو حاصل کیا جاسکتا ہے جو کہ درجہ ذیل ہیں۔

چکنائی اور تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں۔

کھانے میں نمک کا استعمال کم کریں۔

سگریٹ نوشی اور شراب نوشی نہ کریں۔

روزانہ ورزش کریں (اس طرح کبھی خدانخواستہ آپ کے دل کو خون پہنچانے والی کوئی نالی کسی جگہ بند ہو بھی جائے تو اور بہت سی ساتھ پڑی نالیاں جو دل تک جاتی ہیں وہ ورزش کرنے کی وجہ سے کھل چکی ہوتی ہیں، لہذا کبھی مسئلہ ہو بھی تو ہمارا جسم، ہمارا دل متبادل راستہ اختیار کر لیتا ہے، بشرطیکہ ہم ورزش کریں)۔

سال میں کم از کم تین بار کولیسٹرول چیک کروائیں اور روٹین چیک اپ کروائیں۔

وقت پر سوئیں اور مکمل نیند کریں۔

اپنا وزن بڑھنے نہ دیں۔

خود کو پریشانیوں سے آزاد رکھیں۔

About Nusrat Abbas Dassu

Nusrat Abbas Dassu is student of MSC in Zoology Department of Karachi University. He writes on various topics, such as science, literature, history, society, Islamic topics. He writes columns for the daily Salam, daily Ausaf and daily Lalkar.

Check Also

Ehsaan Faramoshi Ki Riwayat

By Mohsin Khalid Mohsin