Sunday, 29 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Mubashir Ali Zaidi
  4. Americi Siasat

Americi Siasat

امریکی سیاست

امریکی سیاست میں دو دن کے دوران دو اہم واقعات ہوئے ہیں۔ کل سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن میں حصہ لینے سے نہیں روکا جاسکتا۔ آج ہماری ورجینیا سمیت پندرہ ریاستوں میں پرائمری انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔

اب تک سات آٹھ ریاستوں میں پرائمریز ہوچکی ہیں جن میں بائیڈن اور ٹرمپ کو اپنی اپنی جماعتوں میں نمایاں برتری ملی ہے۔ بہت سی ریاستوں میں پرائمریز باقی ہیں لیکن عام طور پر سوپر ٹیوزڈے کے نتائج ہی فیصلہ کن ثابت ہوتے ہیں۔

یہ بات تقریبا یقینی نظر آرہی ہے کہ نومبر میں بائیڈن اور ٹرمپ کا ری میچ ہوگا۔

چار سال پہلے الیکشن کے موقع پر میں بیروزگار تھا۔ وائس آف امریکا سے نکالا جاچکا تھا۔ واپسی کی ساری امیدیں بائیڈن کی جیت سے لگی ہوئی تھی کیونکہ وائس آف امریکا کا سربراہ ٹرمپ کا مقرر کردہ تھا اور وہ ملازمین کی آتما رول رہا تھا۔

میں چار دن ٹی وی کے سامنے بیٹھا الیکشن ٹرانسمشن دیکھتا رہا کیونکہ نتائج پھنس گئے تھے اور ٹرمپ نتائج ماننے کو تیار نہیں تھا۔ خیر، بائیڈن کو فتح ملی اور کئی ماہ شور مچانے کے بعد مجھے اپنی نوکری واپس مل گئی۔ دو ماہ بعد کنٹریکٹ ختم ہوا تو بطور سزا اس کی تجدید نہیں کی گئی۔

تین سال گزر گئے۔ مشکل وقت کاٹ لیا۔ نیا کرئیر شروع ہوگیا۔ اب میری بلا سے وائٹ ہاوس میں بوم رہے یا بلا بسے۔

لیکن نہیں، مجھے الیکشن سے دلچسپی ہے۔ میں اس بار بھی الیکشن ٹرانسمشن دیکھوں گا۔ صورتحال سے اندازہ ہورہا ہے کہ نومبر میں کیا نتائج آئیں گے۔ امریکا میں کروڑوں لوگ، نیٹو ممالک، اور بہت سی ریاستیں امریکی الیکشن کے ممکنہ نتائج سے خوف زدہ ہیں۔ لیکن میں اسی امکان کے سچ بننے کا خواہش مند ہوں۔

میں اس ولن کا منتظر ہوں جو واپس آئے اور وائس آف امریکا کے سازشی ملازمین کی آتما رول دے۔

Check Also

Ghulami Ki Dastan Taweel Hai

By Muhammad Yousaf