Wednesday, 25 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Tehsin Ullah Khan
  4. Jahannum Jaisa Sayarah

Jahannum Jaisa Sayarah

جہنم جیسا سیارہ

جہنم میں جس کو سب سے کم درجہ کا عذاب ہوگا، اسے آگ کی "جوتیاں" پہنا دی جائیں گی جس سے، اُس کا دماغ ایسا کھولے گا جیسے تانبے کی "پتیلی" کھولتی ہے، وہ سمجھے گا کہ سب سے زیادہ عذاب اس پر ہورہا ہے، حالانکہ اس پر سب سے ہلکا عذاب ہوگا۔ آج میں جس سیارے پر لکھنے جارہا ہوں اس کو ہم جہنم کا دروازہ کہہ سکتے ہیں کیوں کہ یہ سیارہ نہیں بلکہ کچھ اور ہی چیز ہے۔ میں ذاتی طور پر اس سیارے پر لکھنے کی حق میں نہیں تھا۔۔ کیونکہ اس سیارے کی خصوصيات بہت ہی عجیب و غریب ہیں۔۔ بندے کو عجیب سوچ میں مبتلا کر دیتا ہے۔ لیکن چونکہ آپ لوگوں سے شئیر کرنا ضروری تھا۔ یہ سیارہ انتہائی عجیب اور ڈراؤنا ہے۔

اس سیارے کو ناسا نے Corot-7b نام دیا ہے۔ یہ بے قابو اور تند و تیز دنیا ہے۔ اس کو آپ جہنم والی دنیا بھی کہہ سکتے ہیں۔ یہ اپنے ستارے سے اس قدر نزدیک ہے کہ اس کی سطح سے سورج زمین کے مقابلے میں تقریبا 360 گنا زیادہ بڑا نظر آتا ہوگا۔ یہ انتہائی گرم سیارہ ہے۔ اس کی سطح بھون کر رکھ دینے والی بھٹی کی طرح ہے۔ اس سیارے کا ٹمپریچیر 4800 ڈگری سیلسیس ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس سیارے پر لاوا اُبل کر اس کی "فضاء" کو "پگھلتے" ہوئے چٹانی پتھروں سے بھر دیتا ہے، اور جب یہ حصّہ تھوڑے کم گرم حصے کی طرف حرکت کرتا ہے۔۔ تو اس سیارے کی فضاء میں موجود پگھلا ہوا لاوا چھوٹے چھوٹے پتھروں کی شکل اختیار کرلیتا ہے اور آسمان سے پتھروں کی بارش برسنے لگتی ہے۔

اس سیارہ کا ایک حصہ ہمیشہ اپنے ستارے کیطرف رخ کئے رہتا ہے۔۔ سیارے کے اس حصے سے دور دور تک درجہ حرارت اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ لاوے کے سمندر وہاں ٹھوس چٹانوں کی شکل اختیار کرسکتے ہیں۔ اس سے آگے چلیں تو آپ کا سامنا ایک دوسری قسم کی دوزخ سے ہوگا۔ دیکھیں جہنم بہت ہی خطرناک جگہ ہے۔ یہ جہنم جیسا سیارہ ہے اس وجہ سے اس کو میں بار بار جہنم کہتا ہوں۔۔ یہ سیارے کا انتہائی تاریک حصہ ہے۔۔ چونکہ اس سیارے کا آدھا حصہ سورج کی طرف ہوتا ہے، جب کہ دوسری طرف ہمیشہ سے سورج سے دور رہتا ہے۔۔ اس وجہ سے یہاں ہمیشہ اندھیرا اور شدید ترین سردی ہوتی ہے۔ سیارے کے اس حصے پر درجہ حرارت صفر 0 ڈگری سے کئی سو نیچے ہوتا ہے۔۔ سیارے کا ایک حصّہ گرم جب کہ دوسرا حصہ انتہائی سرد رہتا ہے۔۔ کائنات میں ہم اس سے زیادہ بری جگہ شاید سوچ بھی نہیں سکتے۔

یہ سیارہ ہماری زمین سے 489 نوری سال دوری پر واقع ہے۔ ناسا سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس سیارے پر لاوے کے بڑے بڑے سمندر ہیں۔۔ اس سیارے کا قطر ہماری زمین سے 1.58 گنا بڑا ہے۔۔ فی الحال یہ کائنات کا واحد لاوے والا سیارہ ہے۔ یعنی اس سے پہلے ہم نے "لاوے" والے"سیارے" کے بارے میں پڑھا اور سنا ہے۔۔ لیکن اس سیارے کا اپنا ہی ایک لیول ہے لاوے کا درجہ حرارت اتنا زیادہ ہے، کہ بڑے سے بڑے پہاڑوں کو بھی ریزہ ریزہ کر سکتا ہے۔۔ تصویر میں آپ Corot-7b سیارہ دیکھ سکتے ہیں۔ کائنات کے مالک نے کیسے ان کو خلا میں کنٹرول کرکے رکھا ہے۔۔!

Check Also

Siyah Heeray

By Muhammad Ali Ahmar