1.  Home/
  2. Blog/
  3. Najeeb Ullah Khan/
  4. Kull o Man Alaiha Faan

Kull o Man Alaiha Faan

کل من علیہا فان

‎‎میں ایک پاکستانی ہوں میرے گھر میں لگی آگ اور تباہی سے میں بہت پریشان ہوں میں پریشان ہوں کہ ہم آپس میں کیوں دست و گریباں ہیں بہت عرصے سے ایسے ہیں شاید 1947 سے یا اس کے بعد سے، ہماری اس گھریلو لڑائی میں ہمارے دشمن نے ہمارا بھائی ہم سے جدا کر دیا نقصان ہمارا ہوا اور دشمن مضبوط ہوگیا۔ اس لڑائی کو شروع کرنے والے آج موجود نہیں شاید ان کے نام بھی کوئی نہیں جانتا لیکن ان کی غلطیاں اور ان کے کارنامے آج بھی باعث تکلیف ہیں ہم اگر دونوں طرف ہوتے تو ہمارا کشمیر بھی آزاد ہوتا شاید ہم اور مضبوط ہوتے۔

لڑنے والوں کی جو بھی سوچ تھی اقتدار کا حوس تھا، ناانصافی تھی، کچھ بھی تھا نقصان ہوا۔ میں صرف یہ کہوں گا ان میں سے کوئی بھی لیڈر نہیں تھا اگر کوئی ہوتا تو شائد ایسا نہ ہوتا۔ یہ ہمارے اپنے گھر کی مثال ہے ہم نے اس سے کچھ نہیں سیکھا یہ ایک تازہ اور زندہ مثال ہے جو شائد پاکستان سے محبت کرنے والوں کیلئے بہت تکلیف دہ سانحہ ہے۔ آپ سب ٹھیک ہیں صاف ستھرے پاک دامن ہیں۔ پی ڈی ایم بھی صاف، پی ٹی آئی بھی صاف، عدالتیں بھی منصف، ادارے بھی جان نثار ہونے والے تو یہ سب ہے کیا پھر مسئلہ کیا ہے۔

جیسے پہلے توڑنے والے دنیا میں نہیں ہیں ایسے ہی ہم بھی کوئی شاید اگر رہے تو بیس تیس سال تک اپنے اصل ٹھکانے میں ہوں گے کیوں نہ اپنے گھر کو بنا جاؤ۔ خدا کے خوف کے ساتھ کل آپ کو دعاؤں میں یاد کیا جائے ایسے ظلم کے ساتھ نہیں کہ وہاں جواب دینا مشکل ہو جائے کیوں کہ حقوق العباد معاف نہیں ہونے آج اگر یزید یا فرعون کے روپ ہیں تو انجام بھی بھیانک ہونے ہیں۔ نہ تو ساری پی ڈی ایم کرپٹ ہے نہ ساری پی ٹی آئی صاف اور نہ ہی ادارے کے سارے لوگ دودھ دھلے ہیں۔

ایک بات واضح کر دوں ہم مکمل ادارے کو للکار کر اس کے خلاف بات کریں گے تو یہ ہماری سب سے بڑی بیوقوفی اور جہالت ہوگی اور دشمن کو ہمیں برباد کرنے کا موقع ہم خود فراہم کر رہے ہونگے سوشل میڈیا پر آگ لگانا بہت آسان ہے اس کے نقصان کا شائد اندازہ نہیں ہے۔ پھر دوسری بات جو میری ذاتی رائے ہے اپنے ذاتی مسائل میں کسی کو شامل کرنا خاص طور پر آپ جسے جانتے ہوں وہ آپ کے خیر خواہ نہیں ہیں تو یہ بھی بیوقوفی ہوگی اور پھر آ بیل مجھے مار والی مثال بن جائے گی۔

ہر جگہ پر اچھے اور برے لوگ ہوتے ہیں سیاسی پارٹیوں میں ہیں، اداروں میں بھی ہوں گے۔ آپ مکمل پارٹی یا ادارے کو نشانہ نہیں بنا سکتے آپ سکون اور اطمینان سے اپنے اپنے تحفظات ایک دوسرے کو بتا کر مسئلہ ہل کر سکتے ہو۔ فنا تو پوری دنیا نے ہونا ہے باقی صرف رب کی ذات رہنی ہے۔ اپنے خود کے فنا ہونے سے پہلے ملک کو فنا تو نہ کریں اپنی اپنی پارٹیوں سے ایسے ملک دشمن اور ذاتی مفاد پرست کرپٹ اور فسادی ارکان کو نکال پھینکیں ان کے خلاف خود ہی کاروئی چلوائیں بہت مشکل کام ہے ہو سکتا ہے ان میں کوئی آپ کا خاص ہو لیکن پھر انقلاب ایسے آئے گا کہ مجرم بھائی یا بیٹا بھی ہو اسے سزا دی جائے۔

انقلاب لانے کے اصول ہیں بس ان پر عمل کرنا ہے پھر بس کامیابی ہی کامیابی۔ ورنہ تباہی ہی تباہی۔ مارنے والے کو نہیں پتہ وہ مار کیوں رہا ہے مرنے والے کو نہیں پتا اسے کیوں اور کس نے مارا۔ لفظی گولہ باری ہے جس کا انجام ہے بربادی۔ بس خدا کیلئے آپ کے پاس کوئی اقتدار یا عہدہ ہے تو اپنی آنے والوں نسلوں کی خاطر۔ خدا کے دین کی خاطر خدا کے خوف سے اس ملک کیلئے کچھ اچھا کریں غلط فہمیاں دور کریں غلط اور صحیح کا فرق کریں لوگوں کی ذاتی لڑائیوں میں ملک اور قوم کا نقصان نہ ہونے دیں۔

Check Also

Kitabon Ki Faryad

By Javed Ayaz Khan